چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ تلاش ؟ ؟ ؟

شور شرابے ۔ ہلچل یا بوکھلاہٹ میں سے سادگی تلاش کیجئے

بے ترتیبی یا ناچاقی میں سے ہم آہنگی تلاش کیجئے

دشواریوں یا تکالیف کے دوران ہی بہترین موقع تلاش کیجئے

This entry was posted in روز و شب, طور طريقہ, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

13 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ تلاش ؟ ؟ ؟

  1. Pingback: چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ تلاش ؟ ؟ ؟ « Jazba Radio

  2. Bushra khan

    سلامِ مسنون

    شور شرابے اور دشواریوں و تکالیف میں انسان کو اپنے شعور و احساس کو بروے کار لاکر صبر و حکمت سے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے رہنا چاہیئے اور مشکلات سے گھبرا کر ہمت نہ ہارنا چاہیئے.

    یہ احساس و شعور، کالم نگار جناب افتقار اجمل صاحب کی تحاریر اور موصوف کی “میری ڈائری کے نوٹس” میں جابجا ملتا ہے.

    بشریٰ خان

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بشرٰی خان صاحبہ
    حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔ اور کالم نگار بنانے کا بھی مشکور ہوں ۔ ویسے میں تو اپنے تجربہ اور مطالعہ کی باتیں ٹھوٹے پھوٹے الفاظ میں لکھتا رہتا ہوں

  4. Bushra khan

    محترمی

    سلامِ مسنون

    اچھا اس کا مطب ہوا آپ کالم نگار نہیں ہیں. میں غلط لکھ گئی. پھر مجھے کالم نگار کا مطلب نہیں معلوم. تھوڑی سی اس کی وضاحت فرمادیجئے کہ کالم نگار کسے کہتے ہیں. Blog Post کرنے والے کو میں کالم نگار سمجھ رہی تھی.

    بشریٰ خان

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بشرٰی خان صاحبہ
    تین مختلف ڈکشنریوں سے جواب حاضر ہے
    A person who writes a newspaper or magazine column
    A journalist contributing regularly to a newspaper or magazine.
    A columnist writes regularly for a newspaper or magazine, usually expressing opinions or commentary. A columnist might write an article endorsing a candidate for president one week, and a story about a terrible local fire the next week.

  6. Bushra khan

    جنابِ محترم

    سلامِ مسنون

    شائید مجھے سوال کرنا بھی نہیں آتا.

    آپ نے جو اتنی Detail لکھی ہے یہ تو مجھے بھی پتہ ہے کہ Who is called Columnist پر مجھے اردو میں نہیں معلوم کہ بلاگ لکھنے والے کو کیا کہتے ہیں. چونکہ اردو “بلاگ” سے میں پہلی بار متعارف ہوئی ہوں.

    اب یہاں ہمارے ہاں اردو میں کچھ ہوتا ووتا نہیں اس لیئے لاعلم ہوں.

    آپ کو پھر ذحمت.!!

    وَسّلام

    بشریٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.