عید مبارک

کُلُ عام انتم بخیر
میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے تمام مسلم محترم بزرگوں ۔ بہنوں ۔ بھائيوں اور پيارے بچوں بالخصوص قارئین اور ان کے اہلِ خانہ کی خدمت ميں عيدالاضحٰی کا ہديہِ تبريک پيش کرتا ہوں
اللہ کریم آپ سب کو دائمی عمدہ صحت ۔ مُسرتوں اور خوشحالی سے نوازے ۔ آمين ثم آمين ۔

یکم ذوالحجہ کے دن فجر کی نماز سے شروع کر کے ہر نماز کے بعد 13 ذوالحجہ کی ظہر کی نماز تک یہ ورد جاری رکھا جاتا ہے ۔ عید کی نماز کیلئے جاتے ہوئے اور واپسی پر بلند آواز میں پڑھنا بہتر ہے

اللہُ اکبر اللہُ اکبر لَا اِلَہَ اِلْاللہ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ
لَہُ الّمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر کبِیراً والحمدُللہِ کثیِراً و سُبحَان اللہِ بکرۃً و أصِیلا

This entry was posted in پيغام on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “عید مبارک

  1. Pingback: عید مبارک « Jazba Radio

  2. Bushra khan

    محترمی و مکرّمی

    سلامِ مسنون

    آپ اور آپ کے اہل خانہ کو بھی عید سعید کی خوشیاں مبارک ہوں…

    آپ کی شاگرد

  3. وہاج الدین احمد

    لیکن ہم نو ذویلحج کی فجر کے بعد سے ۱۳ ذوالحج کی عصر کے بعد تک پڑھتے ہیں
    آپ نے ضرور کہیں پڑھا ہے میری معلومات میں اضافہ کیجئے ہم عید کی نماز کو جات ہوے بھی پڑھتے ہیں

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بھائی وھاج الدین احمد صاحب
    مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ جس وقت تک قربانی کی جا سکتی ہے اُس وقت تک یعنی ظہر کی نماز تک ۔ میں نے فجر غلط لکھ دیا تھا ۔ کل میری طبیعت ٹھیک نہ تھی جلدی جلدی لکھ کر شائع کر دیا تھا اور دہرویا نہیں تھا ۔ ایک اور غلطی تھی کہ عیدالاضحٰی کی بجائے عیدالفطر لکھ دیا تھا

  5. شمیم

    افتخار اجمل بھائ صاحب اسلام علیکم مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیں جو اپ نے ۵جولائ کو یاہو والا لکھا تھا آج اس پر میل لکھ کر بھیجی ہے وہ ڈلیور نہیں ہوئ جولائ والی میل میں جو ڈیٹیل آپ نے پوچھی وہ آج دوبارہ پڑھی ہیں تب میری آنکھ کا اپریشن ہوا تھا ٹھیک طرح پڑھ نہ پای نام تو میں نے آپکو بتادیں تھا باقی تفصیل بھی لکھنا چاہتی تھی ان دنوں طبعیت ٹھیک ہے تو انشاللہ سب کچھ لکھوں گی آپ نے اپنی ڈائری میں لکھنے کے لئے مانگا تھا براے کرم اپنا ای میل یاہو یا جی میل جو بھی چلتا ہے لکھیں تاکہ میں لکھ سکوں سب کو سلام دیں آپ کی بہن شمیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.