عشق دا سیاپا ۔ تازہ خبر

کسی نے سچ کہا ہے ” کہتے ہیں جسے عشق خلل ہے دماغ کا“۔ میں محبت کے بارے اظہارِ خیال بہت پہلے کر چکا ہوں ۔ آج افشاء ہونے والا ایک اور محبت نامہ

محبت کی شادی کرنے والے جوڑے میں علیحدگی ہو گئی ۔ باپ بیرون ملک چلا گیا جبکہ ماں اپنے بچوں 6 سالہ عمر اور 5 سالہ آمنہ کو چھوڑکر اپنے بھائیوں کے پاس ملتان چلی گئی ۔ خبر نکلی جب ایک وکیل بچوں کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ پہنچے اور درخواست پیش کی جس میں بچوں نے کہا ”پاپا ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں اور ماما ملتان چلی گئی ہیں ۔ ہمیں اپنے امی ابو کے پاس جانا ہے“۔ بچوں کے وکیل کا کہنا تھا کہ” بچوں کے والدین علیحدگی کے بعدانہیں چھوڑ کر چلے گئے ۔ ماں باپ انہیں رکھنے کو تیار نہیں اور بچوں کا کوئی سہارا نہیں“۔
عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی کہ بچوں کی ماں کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔ مزید سماعت 9 جنوری کو ہو گی

This entry was posted in روز و شب, طور طريقہ, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “عشق دا سیاپا ۔ تازہ خبر

  1. افتخار راجہ

    یہ تو پوری دنیا کا المیہ ہے، ادھر یورپوں میں تو اس طرح کے کیس اتنے ہیں کہ باقاعدہ سے ادارے بنے ہوئے ہیں، عدالتیں تک ہیں چھوٹے بچوں کے حقوق لےلئے۔
    ہمارے مشترکہ خاندانی نظام کی دوسو ستاون خامیوں کے باوجود ایک خوبی یہ تھی کہ بچے لاوارث نہیں ہوتے کبھی بھی۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    افتخار راجہ صاحب
    درست کہا آپ نے ۔ دراصل یہ سوغات جدیدیت ہی کی ہے کہ قدریں ختم ہوتی جا رہی ہیں اور ہر کوئی ضرورت سے زیادہ خودغرض ہوا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.