خواہشیں ایسی ۔ ۔ ۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

ہم اسے شاعر کی تفننِ طبع ہی سمجھتے رہے
کون جانتا تھا کہ ایسا دور بھی آئے گا کہ بلند بانگ دعوے کرنے اور اپنے آپ کو مُلک کا بہت بڑا لٰیڈر سمجھنے والے اس شعر کو سچ کر دکھائیں گے ۔ بڑے کرّ و فر اور تیاریوں کے بعد لیڈرِ مُلک گیر نے 27 مئی کو پٹارے سے اژدہا کے نام سے جو نکالا وہ یہ ہے

میاں نواز شریف بتائیں
1 ۔ 11 مئی کو رات 11 بج کر 25 منٹ پر وِکٹری تقریر کس نے کرائی
2 ۔ الیکشن میں سابق چیف جسٹس اور نگران حکومت کا کیا کردار تھا
3 ۔ 35 حلقوں میں کس کے حُکم پر ووٹ مسترد ہوئے
4 ۔ تحریک انصاف 2013ء کے الیکشن کو نہیں مانتی

دوسرے تیسرے اور چوتھے مطالبہ کا نواز شریف سے سر کے بال کی موٹائی جتنا بھی تعلق نہیں ۔ پہلے مطالبہ کا صرف اتنا تعلق ہے کہ نواز شریف نے کچھ کہا ۔ میں 11 اور 12 مئی 2013ء کی درمیانی رات ساڑھے بارہ بجے تک مختلف چینلز سے الیکش کے نتائج سُنتا رہا تھا اور ساتھ ساتھ جو گنتی مکمل ہو جاتی اس کا نتیجہ بھی لکھتا جا رہا تھا ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سوا گیارہ بجے کے لگ بھگ کئی ٹی وی چینلز نے خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت میں مسلم لیگ ن کو فاتح قرار دے دیا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں تحریکِ انصاف جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی مگر جہاں مسلم لیگ ن جیتی وہ دھاندلی ہو گئی

مجھے لڑکپن کی یاد آئی جب راولپنڈی میں ہمارے محلہ کے کچھ لڑکے سڑک کے کنارے گولیاں (بانٹے یا ماربل) کھیل رہے تھے ۔ دوسرے محلہ کے ایک لڑکے نے اُن سے کہا ”مجھے کھلاؤ“۔ اُنہوں نے انکار کیا تو اُس لڑکے نے کھُتی (زمین میں جو سوراخ بنایا ہوتا ہے) میں پیشاب کر کے کہا ”نہ کھیڈساں نہ کھیڈن دیساں ۔ کھُتی وچ مُتری چھوڑساں“۔ (نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کھیلنے والے سوراخ میں پیشاب کر دیں گے)

پھر دعوٰی ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کیا جا رہا ہے

This entry was posted in روز و شب, سیاست, طور طريقہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “خواہشیں ایسی ۔ ۔ ۔

  1. Anmol

    Ye sari statement to kisi noon leagui tattu ki lagti he. Agar wo jmhuriat ko mazboot ni kr rha to kya ye “Ganday” kr rhe hen??? Ap muje btayenge k jis parti me syasat moroosi ho un k mu se jmhuriat ki bat kuch jachti ni…
    Najam sethi ka konsa aisa karnama tha jis ki base pe us ko pcb chaitman Jesi productive post jis k baray me wo abc b ni janta wo de di he???? Yar ap log ab bhi awam ko andha smajhty ho to ap ki ghalat fehmi k sath sath begherti b he. Allah ap k dilon se ta’assub ka mail utar k ap ko km az km ghalat ko ghalat kehny ki himmat atta frmaye
    aamin

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    انمول صاحب
    آپ کے ذہن میں جو زہر بھرا ہوا ہے وہ آپ نے تمام حقائق کو جھٹلا کر اُگل دیا ہے ۔ یہ مطالبات خود عمران خان نے پیش کئے ہیں کسی اور نے نہیں اور میں نے بہت مختصر اور مہذب بنا کر لکھے ہیں ورنہ عمران خان تو شرافت کی تمام حدیں پار کر کے جھوٹ کے سمندر میں غرق ہو چکا ہے ۔ آپ موروثی سیاست کو بُرا سمجھتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن ذرا سوچئے کہ جو شخص اپنا گھرانہ نہ چلا سکا اور جس نے تمام دعووں کے باوجود خیبر پختونخوا میں کچھ بھی بہتری ماسوائے اس کے نہیں کی کہ وہاں کے وزراء کی تنخواہیں دوگنا کر دیں اُسے اگر ملک دے دیا گیا تو کیا ہو گا ؟ اور اگر وہ بادشاہ بننا ہی چاہتا ہے تو آئین کے مطابق انتخابات کا سہارا لے اور یہ غنڈا پن چھوڑ دے ۔ آپ کی سچائی کا یہ حال ہے کہ نہ تو اپنا نام درست لکھا ہے اور نہ ای میل ایڈرس ۔ سچے لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں ۔ میں نے آپ کا کیا بگاڑ لینا تھا کہ آپ مجھ سے ڈر گئے ۔ میں نہیں جانتا تھا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں میں بھی بزدل ہوتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.