میری کہانی 8 ۔ ذائقہ

میں ذائقہ گھی کی بات نہیں کر رہا اور نہ اُس ذائقہ کی جو ٹی وی کے اشتہاروں میں بہت بتایا جاتا ہے لیکن ہوتا نہیں ہے
بات ہے اُس ذائقہ کی جو آدمی کوئی چیز کھا کے از خود محسوس کرتا ہے ۔ جیسے برفی کا ذائقہ ۔ بیگن کا ذائقہ ۔ سیب کا ذائقہ وغیرہ وغیرہ ۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ذائقہ زبان بتاتی ہے اور میں بھی کم از کم ساڑھے 3 سال قبل تک یہی سمجھتا تھا ۔ مگر معلوم یہ ہوا کہ زبان تو صرف پیغام رسانی کا کام کرتی ہے جس طرح ٹیلیفون ۔ ٹیلیفون کیا جانے کہ بولنے والے نے کیا کہا اور سُننے والے نے کیا سمجھا ۔ وہ تو صرف ادھر سے پکڑتا ہے اور اُدھر پہنچا دیتا ہے ۔ اصل کام تو دماغ کرتا ہے جو آنے والے پیغام کا تجزیہ ایک ثانیئے (second) کی بھی کسر (fraction) میں کر کے بتاتا ہے کہ ذائقہ کیسا ہے اور اگر پہلے بھی وہ چیز چکھی ہو تو یہ بھی بتا دیتا ہے کہ فلاں چیز کا ذائقہ ہے ۔ دماغ یہ تجزیہ دو سگنل وصول ہونے پر کرتا ہے ایک زبان سے اور دوسرا سونگنے سے ۔ ساڑھے تین سال قبل میری سونگنے کی حس ختم ہو گئی تھی ۔ تب سے نہ خُوشبُو کا پتہ چلتا ہے نہ بد بُو یا کسی اور بُو کا

اگر دماغ کا متعلقہ حصہ کسی صدمے یا حادثے کے نتیجہ میں کام کرنا چھوڑ دے تو پھر انسان کو کدو کی ترکاری اور بیگن کی ترکاری میں کوئی فرق ذائقہ کے لحاظ سے پتہ نہیں چلتا

تو جناب ۔ بندے بشر پر اس حقیقت کا انکشاف اُس وقت ہو گیا جب اللہ کی عطا کردہ اس نعمت سے محروم ہو گیا ۔ جناب ۔ 28 ستمبر 2010ء کے حادثہ کے بعد جب میں بظاہر تندرست ہو گیا تو میں نے محسوس کیا کہ مجھے میٹھا ۔ نمکین اور مرچ والا کے سوا کسی کھانے میں کوئی فرق ذائقہ کے لحاظ سے محسوس نہیں ہوتا یہاں تک کہ ناشپاتی اور سیب کا ذائقہ بھی ایک جیسا ہی لگتا ہے ۔ بندے نے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اُس نے بتایا کہ حادثہ میں میرے سر کو جو شدید چوٹ لگی تھی اُس کے نتیجہ میں دماغ کا وہ حصہ درست کام نہیں کر رہا جو اس حِس کو کنٹرول کرتا ہے اور اسی وجہ سے ذائقہ کا بھی کچھ پتہ نہیں چلتا

انسان بڑا ناشکرا ہے ۔ بغیر کسی معاوضہ اور محنت کے اللہ کی انسان کو عطا کردہ نعمتوں میں سے کوئی چھِن جاتی ہے تو پھر انسان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ کتنی بڑی نعمت سے محروم ہو گیا ہے

اللہ مجھے اور سب کو توفیق دے کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں

This entry was posted in آپ بيتی, روز و شب, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “میری کہانی 8 ۔ ذائقہ

  1. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بہن کوثر بیگ صاحبہ
    نیورو سرجن نے بتایا تھا کہ حادثہ کے بعد جتنا مین بہتر ہوا یہ بھی اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی بڑی مہربانی ہے ۔ نیورو سرجن نے متواتر 4 مرتبہ کہا تھا چوٹ بہت شدید تھی ۔ پھر بولا اللہ نے مہربانی کر دی ۔ میرا دماغ اپنی جگہ سے ہل گیا تھا ۔جو واپس اپنی جگی خود ہی آتا ہے ۔ اس کا کچھ کیا نہیں جا سکتا ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی جسم کے تمام عضوء کو اپنی مرمت کرنے کی صلاحیت بخشی ہے سوائے دماغ اور اؑعصاب کے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.