معذرت اور فوری مدد کی ضرورت

آج میں گھر سے باہر تھا کہ ٹیلیفون آنے شروع ہو گئے جس سے علم ہوا کہ میرا یاہو اکاؤنٹ اغوا (ہائی جَیک) ہو گیا ہے ۔ اور میری طرف سے میری کانٹَیکٹ لسٹ میں موجود تمام پتوں پر میری بیوی کی خدا نخواستہ سخت بیماری اور امداد کی درخواست والی ای میل گئی ہے

اس سلسلہ میں سب کو فکر ہوئی ہوگی جس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں

ہوا یہ ہے کہ میری کانٹیکٹ لسٹ ۔ اِن باکس ۔ سَینٹ فولڈر اور سب کچھ حذف کر دیا گیا ہے اور اب میں کسی کو اطلاع بھی نہیں دے سکتا کہ کیا ہوا ہے اور ہم خیریت سے ہیں

تمام ماہر قارئین سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں کہ میں اپنی یاہو کی کانٹیکٹ لسٹ کیسے بحال کروں یا اگر کچھ ایڈریس میرے کمپیوٹر میں کسی فولڈر میں پڑے ہوں تو اُنہیں کیسے اَپ لوڈ کروں ۔ ایک ایک کر کے لکھنے میں تو بہت وقت لگے گا

اس سلسلہ میں اور بھی کسی قسم کی رہنمائی کر سکیں تو مشکور ہوں گا
اور یہ بھی بتایئے کہ ویب سے مُفت میں ملنے والی کونسی اَینٹی وائرس سب سے اچھی ہے جو ڈیفَینڈر کا کام درست کر سکے

میں تا حال اپنے کمپیوٹر کی درستگی کی تگ و دو میں لگا ہوں ۔ یہ پیغام کسی دوسرے کمپیوٹر سے لکھا ہے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

13 thoughts on “معذرت اور فوری مدد کی ضرورت

  1. Mansoor Mukarram

    آج صبح جب فیس بک کھولا ،تو اردو بلاگز ساتھیوں کے ہاں سے معلوم ہوا کہ انکل کی زوجہ کا اپریشن ہے ،۔
    لیکن بعض دیگر بلاگرز دوستوں نے بتایا کہ پہلے اس بات کی تسلی ہونی چاہئے کہ واقعی یہ ای میل حقیقت پر مبنی ہے یا کوئی گڑبڑ ہے۔

    ایک ساتھی نے آپکی اس تحریر کا لنک دیا ۔جس سے معلوم ہوا کہ یہ بھی کسی کی ایک شاطرانہ کوشش تھی کہ آپ کا نام استعمال کرکے پیسے بٹورے جائیں ۔

    میں تو خود آواسٹ انٹی وائیرس استعمال کرتا ہوں۔
    اسکی کم یا زایدہ سیفٹی کا علم نہیں ہے ۔

  2. محمد اشفاق راجپوت

    جی آج صبح فیس بک سے پتا چلا اس صورتحال کا۔
    اواسٹ اینٹی وائرس استعمال کریں میرے پاس کئی سالوں سے بہترین چل رہا ہے ایک سال کے لئے فری مل جاتا ہے اس پتے سے ڈائنلوڈ کر کے انسٹال کرلیں
    http://www.avast.com

  3. Saba Syed

    اسلامُ علیکم
    یہ پوسٹ پڑھ کر جان میں جان آئی۔ ابھی جیسے ہی اپنا ہوٹ میل کا اکاونٹ کھولا وہاں ایسی ای میل تھی۔ سمجھ نہیں آیا کیا کروں۔ تو سوچا پہلے آپ کے بلوگز دیکھے جائیں۔
    ﷲ کا کرم ہے سب خیریت ہے۔
    ﷲ ہمیشہ آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    منصور مکرم و محمد اشفاق راجپوت صاحبان
    آپ کی نواز کیلئے مشکور ہوں ۔ میں نے اواسٹ ہی کی فری ورژن انسٹال کی ہے ۔ اکؤنٹ ہیک ہوا تھا ۔ گوگل کرنے سے معلوم ہوا کہ جو ای میل ایدریس میرا اکاؤنٹ ہیک کر کے اس میں شامل کیا گیا چند ماہ سے گردش میں ہے اور اس کا تعلق لاگوس (نائجیریا) سے ہے

  5. ساجد

    السلام علیکم ،
    محترم اجمل صاحب یاہو پر اکاؤنٹ کی بحالی یا رابطوں کی تلاش کے بارے میں تو میں آپ کی کوئی مدد کرنے سے قاصر ہوں لیکن ایک مشورہ ضرور دے سکتا ہوں کہ اب یاہو پر اکاؤنٹ مت بنائیں۔ میرے تجربے کے مطابق سب سے زیادہ اکاؤنٹ ہیکنگ یاہو پر ہوتی ہے ۔ آپ جی میل استعمال کریں اور اس پر دوہری حفاظت یعنی ٹو سٹیپ ویریفکیشن ایکٹو کر لیں تو ایسی پریانی سے بچے رہیں گے ۔

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ساجد صاحب
    نوازش کا شکریہ ۔ میں اسی بارے سوچ رہا ہوں بلکہ یہ بھی کہ تمام ای میل رکارڈ کا ہارڈ ڈرائیو پر بیک اپ لینے کی عادت پھر سے ڈال لوں ۔ پہلے میں ایسا ہی کیا کرتا تھا تو ایسی پریشانی سے بچا ہوا تھا

  7. ساجد

    ہاں ایک اور بات کہ کسی بھی اینٹی وائرس کے فری ورژن بس نام کے ہی اینٹی وائرس ہوتے ہیں یہ انتہائی محدود سطح پر کام کرتے ہیں لیکن اس سے زیادہ آپ کے لئے پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں۔ کبھی کسی پیج کو کھولنے سے انکاری ہو جائیں گے تو کبھی آپ کی کسی اٹیچ ایبل ڈیوائس کا ڈیٹا برباد کر دیں گے۔ اگر آپ ونڈوز 7 یا 8 استعمال کر رہے ہیں تو ایسے اینٹی وائرس جتنا کام ان کی بلٹ ان سیکیورٹی بھی کر دیتی ہے ۔

  8. sikandarhayatbabas

    انتہائی پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی .خدا کا شکر ہے کے ایسی کوئی بات نہیں جسکا ذکر نامعقول کسی کمبخت بلکہ بدبخت کی جانب سے ہوا .افتخار اجمل صاحب کیا آپ فیس بک پر بھی موجود ہیں ؟
    ساجد بھائی ٹو سٹیپ ویریفکیشن کے بارے میں بتائیں کچھ تفصیل سے

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ساجد صاحب
    آپ کا مشورہ درست ہے ۔ میرے پاس ڈاٹ میتکس پرنٹر ہے جو ونڈوز 7 یا 8 پر نہیں چلتا ۔ لیزر جیٹ لیا تھا مگر میں نے کبھی کبھار ایک آدھ صفحہ پرنٹ کرنا ہوتا ہے تو وہ جیم ہو جاتا ہے اور ٹونر نیا لینا پڑتا ہے جو پرنٹر کی قیمت کا 70 فیصد ہوتا ہے ۔ 2 بار ٹونر خرید کر فیصلہ کیا تھا کہ پرانا ڈاٹ میٹرکس ہی اچھا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.