چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ غَلَطی

My Id Pak

کوئی شخص ایک ہی غَلَطی دو بار نہیں کرتا
کیونکہ
دوسری بار غلطی نہیں ہوتی بلکہ انتخاب ہوتا ہے

اب بھی سنبھل جائیں تو سب کچھ درست ہو سکتا ہے

عقلمندی کا ثبوت دیجئے اور 11 مئی کو ہونے والے قومی اور صوبائی انتخابات میں پچھلی غلطی نہ دہراتے ہوئے اور ذاتی رنجشوں اور ذاتی مفاد سے مبرّا ہو کر صرف مُلک کی بہتری کیلئے ایسے اُمیدواروں کو ووٹ دیجئے جنہوں نے آپ کی اپنی نظر میں پچھلے کم از کم 5 سال میں دیانتدار ہونے کا ثبوت دیا ہو اور قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں

This entry was posted in ذمہ دارياں, روز و شب, سیاست, طور طريقہ, گذارش, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ غَلَطی

  1. نکتہ ور

    آپ کے بلاگ کا نیا لباس اچھا ہے بس ایک تبدیلی کر دیں
    آپ کے مراسلے کی عبارت براؤزر کے انتہائی دائیں جانب ہے، ایک نظر میں یوں لگتا ہے کہ کچھ تحریر دائیں جانب نکل گئی ہے اور نظر نہیں آرہی اگر دائیں طرف چھوٹا سا حاشیہ چھوڑدیا جائے تو اس سے مسئلہ حل ہو جائے گا اور خوب صورت بھی ہو جائے گا ۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نکتہ ور صاحب
    شکریہ ۔ آپ نے اچھا نکتہ نکالا ہے ۔ یہ ڈھانچہ ابھی زیرِ تعمیر ہے ۔ جوں جوں وقت ملے گا اسے درست کیا جائے گا ۔ کئی اور چیزی بھی ابھی کرنا باقی ہیں ۔ ڈھانچہ ابھی نیا متعارف ہوا ہے اور آزادی سے سب کچھ کرنے نہیں دیتا

  3. اسد حبیب

    ہمارا تو تازہ تازہ ووٹ بنا ہے اور ابھی تک غلطی ہوئی ہی نہیں۔ کوشش کریں گے کہ ہو بھی ناں

  4. محمد اسد

    طویل عرصے بعد آپ کے بلاگ پر حاضری دی اور شروعات میں ہی عمدہ بات پڑھ کر یقین جانیئے بہت مسرت ہوئی۔ بلاگ کی نئی پوشاک بھی اچھی لگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.