چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ ازدواج

دولت ۔ کار ۔ کوٹھی سے بیوی کو کچھ خوشی تو مل جاتی ہے لیکن سکون نہیں
باہمی احترام اور مفاہمت سے بیوی محبت کا احساس پاتی ہے اور اسے سکون ملتا ہے

یہی اصول بیوی پر خاوند کیلئے منطبق ہوتا ہے صرف ”دولت کار کوٹھی“ کی جگہ ”حُسن اور جنسی خواہش“ لے لیتے ہیں

This entry was posted in ذمہ دارياں, روز و شب, طور طريقہ, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ ازدواج

  1. kauserbaig

    آپ نے دونوں کے لئے الگ الگ چیزیں کہے ہیں ۔ ایسا کیوں؟ کیا یہ واقعہ سچ ہے میں عورت کے بارے میں کہی بات کا اقرار کرتی ہوں ۔کیا کوئی اوربھی اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بہن کوثر بیگ صاحبہ
    انسان وہی کچھ ہوتا ہے جس کی اللہ نے اُسے توفیق دی ۔ اللہ نے مجھے جستجو اور مطالعہ کرنے والا دماغ عطا کیا ۔ میں اپنے ساری عمر کے تجربہ کا نچوڑ لکھا ہے ۔ کسی کا تجربہ اور مطالعہ مختلف ہے تو میری درخواست ہے کہ اظہارِ خیال کرے

  3. noureen tabassumm

    بلاشبہ تجربے سے اختلاف نہیں پرمادی خوشیاں عورت کو” اگر” خوشی کا احساس دیتی ہیں تو سکون وہ خود ہی تلاش لیتی ہےکہ سکون اور محبت دینے سے ملتا ہے اور مرد کی یہ خوشی صرف وقتی ہے اس کی اصل خوشی گھر داری ہے اور سکون جیسی چڑیا اس کی اپنی ذات کے بنجرے میں رہتی ہے جب جی چاہے دانا ڈال دیتا ہے

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نورین تبسم صاحبہ
    ارے آپ پریشان نہ ہوں ۔ میرا مطلب تھا کہ میاں بیوی کا باہمی ایک دوسرے کا احترام اُنہیں سکون دیتا ہے باقی عوامل ثانوی حیثیت رکھتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.