Monthly Archives: December 2011

احوالِ قوم ۔ مايوسی گناہ ہے

خواجہ الطاف حسين حالی صاحب نے مسلمانانِ ہِند کی حالتِ زار بيان کرنے کے بعد اُنہيں مايوس ہونے سے بچانے اور ترقی کی راہ پر چلنے کا راستہ بھی بتايا ۔ مسدسِ حالی کے اس حصہ کا نام ” ضميمہ ” ہے

بس اے نااُمیدی نہ یوں دل بُجھا تُو ۔ ۔ ۔ جھلک اے اُمید اپنی آخر دکھا تُو
ذرا نا امیدوں کی ڈھارس بندھا تو ۔ ۔ ۔ فسردہ دلوں کے دل آکر بڑھا تو
ترے دم سے مردوں میں جانیں پڑی ہیں ۔ جلی کھیتیاں تو نے سر سبز کی ہیں

بہت ڈوبتوں کو ترایا ہے تو نے ۔ ۔ ۔ بگڑتوں کو اکثر بنایا ہے تونے
اکھڑتے دلوں کو جمایا ہے تونے ۔ ۔ ۔ اجڑتے گھروں کو بسایا ہے تونے
بہت تونے پستوں کو بالا کیا ہے ۔ ۔ ۔ اندھیرے میں اکثر اجالا کیا ہے

نہیں فکر تو دل بڑھاتی ہے جب تک ۔ دماغوں میں بو تیری آتی ہے جب تک
یہ سچ ہے کہ حالت ہماری زبوں ہے ۔ عزیزوں کی غفلت وہی جوں کی توں ہے
جہالت وہی قوم کی رہنموں ہے ۔ ۔ ۔ تعصب کی گردن پہ ملت کا خوں ہے
مگر اے امید اک سہارا ہے تیرا ۔ ۔ ۔ کہ جلوہ یہ دنیا میں سارا ہے تیرا

ہم ترقی چاہتے ہيں ؟؟؟

آج بلکہ يوں کہنا چاہيئے کہ پچھلی کئی دہائيوں سے ہم لوگ مُلک و قوم کے دن بدن رُو بتنزل ہونے کا ہر محفل ميں رونا روتے ہيں ۔ تنزل کا مُوجب کوئی سياستدانوں کو قرار ديتا ہے تو کوئی فوجی آمروں کو اور کچھ ايسے بھی ہيں جو مُلا يا مُلا کے پڑھائے ہوئے اُن 18 فيصد افراد کو قرار موردِ الزام ٹھہراتے ہيں جنہوں نے مُلک ميں خواندگی کی شرح کو 17 سے 35 فيصد بنايا ہوا ہے ۔ آخرالذکر ميں اپنے کو زيادہ ذہين سمجھنے والےکچھ ايسے افراد بھی ہيں جو مروجہ بدحالی کا سبب دين اسلام کو قرار ديتے ہيں

ہموطنوں ميں پڑھے لکھوں سميت اکثريت کا يہ حال ہے کہ انہيں مطالعہ کا شوق نہيں ۔ وہ صرف نصاب کی کتب پڑھتے ہيں اسناد حاصل کرنے کيلئے اور بعض تو نصاب کی کُتب بھی پوری نہيں پڑھتے ۔ تعليميافتہ بننے يا اچھی عملی زندگی گذارنے کيلئے نصابی کُتب کے ساتھ ساتھ تاريخ ۔ معاشرتی اور معاشی علوم کا مطالعہ ضروری ہوتا ہے اور يہ عادت نمعلوم کيوں ہموطنوں کی بھاری اکثريت ميں نہيں ملتی ۔ ہماری قوم کی ريخت و ناکامی کا يہی بڑا سبب ہے

دُور کيوں جايئے ۔ پڑھے لکھے ہموطنوں کی بھاری اکثريت کو 6 دہائياں پرانی اپنے ہی مُلک کی تاريخ کا ہی عِلم نہيں تو اور کيا توقع کی جائے ۔ اسی لئے يہ لوگ شکائت کرتے ہيں کہ مُلک ميں کسی نے 64 سال سے کچھ نہيں کيا ۔ صرف معاشی پہلو ہی کو ديکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہماری دِگرگوں حالت ہموطنوں کی بلاجواز شاہانہ عادات کا نتيجہ ہے ۔ آج کے دور ميں کسی سرکاری دفتر ميں چلے جائيے اور صرف قلم اور کاغذ کے استعمال کا تخمينہ لگايئے ۔ پھر اس کا مقابلہ کيجئے اُن لوگوں کے طريقے سے جنہوں نے اس مُلک کو حاصل کيا اور ترقی کی راہ پر ڈالا تھا

ميں نے پاکستان آرڈننس فيکٹريز ميں يکم مئی 1963ء ميں ملازمت شروع کی ۔ مجھے اُس وقت کے سمال آرمز گروپ [جو 1967ء ميں ويپنز فيکٹری بنا] ميں تعينات کيا گيا ۔ سمال آرمز گروپ کے سربراہ ورکس منيجر تھے جن کے ماتحت ميرے سميت 2 اسسٹنٹ ورکس منيجر اور ايک سيکشن آفيسر ايڈمن تھے ۔ سيکشن آفيسر کے برابر عہدے کے 8 فورمين متذکرہ 2 اسسٹنٹ منيجرز کے ماتحت تھے پھر اُن کے ماتحت اسسٹنٹ فورمين ۔ چارجمين ۔ سپروائزر اور ورکمين وغيرہ تھے

ميں نے ديکھا کہ ہمارے دفاتر ميں کوئی ايسا کاغذ جس کے ايک طرف لکھا ہوا ہو اور اس کی ضرورت نہ رہی ہو تو اُسے ضائع نہيں کيا جاتا تھا بلکہ لکھائی پر صرف ايک کاٹا لگا کر اس کے دوسری طرف لکھنے کيلئے استعمال کی جاتی تھی ۔ اسی طرح جو لفافہ ڈاک ميں موصول ہو اُس پر جہاں پتہ لکھا ہوتا تھا ايک پرچی چپکا کر لفافہ دوبارہ استعمال کيا جاتا تھا ۔ کاغذوں کو نتھی کرنے کيلئے لوہے کے پِن کی بجائے کانٹے استعمال کئے جاتے تھے جو قريب ہی اُگے کيکر کے درخت سے اُتارے جاتے تھے ۔ ہماری فيکٹری ميں صرف ايک ٹائپسٹ تھا اور ايک ہی ٹائپ رائٹر اسلئے کئی خطوط نب ہولڈر يا پکی پنسل سے ہی لکھے جاتے تھے

گليوں اور سڑکوں پر لگی بتياں کوئی توڑتا نہيں تھا ۔ نہ کوئی دوسری املاک کو نقصان پہنچاتا تھا ۔ طلباء اور طالبات اپنی چھٹيوں کے دوران دشمن کے ہوائی حملے سے بچنے اور اس کے بعد پيدا ہونے والی صورتِ حال سے نپٹنے ۔ ابتدائی طبی امداد اور دوسرے فلاحی کورس کرتے تھے ۔ اس کے ساتھ ساتھ معلوماتِ عامہ کے امتحاں پاس کرتے تھے

ہماری فيکٹری ميں سيکشن آفيسر ايڈمن 50 سالہ اشرف علی صاحب تھے جو 1947ء ميں وسط بھارت سے ہجرت کر کے آئے تھے ۔ چونکہ وہاں پر وہ سرکاری سيکرٹيريئٹ کے ملازم تھے اسلئے پاکستان پہنچنے پر اُنہيں کراچی ميں سيکرٹيريئٹ ميں ملازمت دی گئی ۔ وہاں سے 1953ء ميں اُن کا تبادلہ پاکستان آرڈننس فيکٹريز ميں ہوا تھا ۔ ميں نے اشرف علی صاحب کو ديکھا کہ ردّی کاغذ کی نلکی بنا کر ايک چھوٹی سی پنسل کے پيچھے لگا کر اسے لمبا کيا ہوا تھا کہ لکھنے کيلئے ہاتھ ميں آ سکے ۔ مجھے کام شروع کرنے کيلئے ايک ماہ کيلئے 2 پنسليں ملی تھيں ۔ ميرے پاس لکھنے کا کام کم تھا سو ميں نے ان ميں سے ايک اشرف علی صاحب کو پيش کی تو اُنہوں نے مسکراہٹ کے ساتھ يہ کہا “بھائی ميں چند سال ميں ريٹائر ہونے والا ہوں اور اپنی عادت خراب نہيں کرنا چاہتا کہ ريٹائرمنٹ کے بعد مجھے صرف پنشن پر گذر کرنا ہے”۔

اس کے بعد اُنہوں نے جو کچھ کہا وہ دورِ حاضر کے ہموطنوں کو اگر ہوش ميں نہ لائے تو پھر وہ اسی کے مستحق ہيں جو کچھ آجکل ہو رہا ہے ۔ اور عمران خان تو کيا شايد کوئی فرشتہ بھی آ کر اس مُلک و قوم کو درست نہ کر سکے ۔ اشرف علی صاحب نے مجھے جو بتايا تھا اُس کا خلاصہ يہ ہے

“جب پاکستان بنا تو ہم سی پی سے لُٹے پُٹے کراچی پہنچے سرحد پر نام اور دوسرے کوائف درج کئے جاتے تھے سو ہم نے لکھوا ديا ۔ کچھ دن ہميں کراچی مہاجرين کيمپ ميں رکھا گيا ۔پھر جوں جوں ضرورت ہوتی آدميوں کو ان کی تعليم اور تجربہ کے مطابق چھوٹی موٹی ملازمت دے دی جاتی سو ہميں بھی سيکرٹيريئٹ ميں ملازمت مل گئی ۔ وہاں نہ کوئی کرسی تھی نہ کوئی ميز ۔ کچھ کاغذ جن کی ايک طرف کچھ لکھا تھا اور ايک پکی پنسل دے دی گئی ۔ ايک ساتھی جو پہلے سے موجود تھے اور ايک پيٹی [wooden crate] کو ميز بنائے بيٹھے تھے کہنے لگے کہ آج چھٹی کے بعد ميرے ساتھ چليں ۔ وہ چھٹی کے بعد مجھے کيماڑی لے گئے ۔ وہاں خالی پيٹياں پڑی تھيں ۔ ہم نے ايک چھوٹی اور ايک بڑی اُٹھا لی ۔ اگلے روز ہم دفتر ميں ميز لگا کر کرسی پر بيٹھے ۔ ہميں 3 ماہ تنخواہ پيسوں ميں نہيں ملی بلکہ چاول ۔ آٹا اور دال وغيرہ دے ديا جاتا تھا اور سب خوش تھے ۔ اپنا کام بڑے شوق اور انہماک سے کرتے تھے ۔ ايک دوسرے کا خيال بھی رکھتے تھے ۔ کسی کو کوئی پريشانی نہ تھی ۔ ہم پيدل ہی دفتر آتے جاتے تھے ۔ جن لوگوں کی رہائش دور تھی وہ صبح تڑکے گھر سے نکلتے تھے ۔ ہميں جو پنسل ملتی تھی اُسے ہم آخری حد تک استعمال کرتے تھے ۔ کوئی 6 ماہ بعد ہميں سياہی کا سفوف ۔ دوات ۔ نب اور ہولڈر مل گئے ۔ ليکن پکی پنسل ساتھ ملتی رہی کيونکہ نب سے کاپياں نہيں بن سکتی تھيں”۔

يہاں يہ ذکر بے جا نہ ہو گا کہ پاکستان بننے کے بعد بھارت ميں گندم کی شديد قلت پيدا ہوئی تو مہاتما کرم داس موہن چند گاندھی نے پورے بھارت کا دورہ کيا اور خود آلو کی روٹی کھا کر عوام کو بھی آلو کی روٹی کھانے کی ترغيب دی تھی جو آج کی اُن کی ترقی کا پيش خيمہ ثابت ہوئی

ملک فيروز خان نون 1957ء ميں پاکستان کے وزير اعظم رہے ہيں ۔ اُن کا گھر ميں دفتر ايک چھوٹی سی ميز اور ايک کرسی پر مشتمل تھا جو اُنہوں نے اپنے سونے کے کمرے ہی ميں لگائی ہوئی تھی ۔ ايک دن ان کی بيوی بيگم وقارالنساء نون نے ذاتی خط لکھا اور اُسی ميز پر رکھ ديا ۔ جب وقت کے پاکستان کے وزير اعظم گھر آئے تو بيوی نے کہا يہ خط ڈاکخانے ميں ڈال آئيں
وزير اعظم نے پوچھا “يہ کاغذ کہاں سے ليا ہے ؟”
بيوی “آپ کی ميز سے”
وزير اعظم “اور يہ سياہی”
بيوی ” آپ کی ميز سے”
وزير اعظم غصے ميں” نہ يہ کاغذ تمہارے خاوند کا ہے اور نہ سياہی ۔ يہ دونوں بلکہ يہ دفتر وزيرِ اعظم پاکستان کا ہے ۔ اب يہ کمی پوری کرنا ہو گی”

کاش کہ تيرے دِل ميں اُتر جائے ميری بات

مصائب کا حل ؟

اگر انڈہ بيرونی طاقت سے ٹوٹے تو اس ميں زندگی کی اُميد نہيں رہتی

اگر انڈہ اندرونی طاقت سے ٹوٹے تو زندگی شروع ہوتی ہے

معاملہ ايک فرد کا ہو يا پوری قوم کا
ہميشہ اندر سے شروع ہونے والی تبديلی فعال ۔ مفيد اور پائيدار ہوتی ہے

معيشت کا سفر کِدھر کو ؟

حکمرانوں کے دعوے ديکھے جائيں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا ملک دنيا کا سب سے زيادہ ترقی کی راہ پر چلنے والا مُلک ہے ۔ ماہرين معاشيات کہتے ہيں کہ کسی مُلک کی معيشت اور ترقی کی دليل يا مظہر اُس کے سکے [Currency] کی قدر ہوتی ہے ۔

اب جو حال ہے وہ تو سب جانتے ہيں ۔ ماضی کا ميرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ 1954ء ميں ميری پھوپھو صاحبہ حج کرنے گئيں تو وہ پاکستانی روپے لے کر گئی تھيں ۔ واپس آ کر اُنہوں نے بتايا تھا کہ سعودی عرب ميں 100 پاکستانی روپے کے 125 سعودی ريال ملتے تھے ۔ ميں 1967ء ميں مغربی جرمنی ميں تھا ۔ ميں نے پاکستانی 100 روپے ڈريسنر بنک ميں جا کر ديئے تو مجھے پونے 85 جرمن مارک ملے تھے۔ ان دنوں ايک جرمن مارک 60 روپے سوا 60 روپے کا ہے

ميں نے محنت اور وقت لگا کر مندرجہ ذيل نقشہ تيار کيا ہے جس ميں 1947ء سے 2009ء تک دکھايا ہے کہ مختلف سالوں ميں پاکستانی روپے اور بھارتی روپے کی قدر ايک امريکی ڈالر کے مقابلے ميں کيا تھی ۔ اور پاکستان ميں مختلف حکمرانوں کے تحت پاکستانی روپے کی حالت کيا رہی ۔ يہ نقشہ ہمارے مُلک کی معاشی حالت کا واضح بيان ہے
اس پر ذرا غور کيجئے اور ديکھيئے کہ 1947ء سے 1954ء تک يعنی 8 سال کوئی تبديلی نہ ہوئی
پھر 2 سالوں ميں روپے کی قيمت کم ہوئی يا امريکی ڈالر کی قيمت بڑھی
1957ء سے 1971ء تک يعنی 16 سال پھر کوئی تبديلی نہ ہوئی
1972ء اور 1973ء ميں حکومتِ وقت نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پاکستانی روپے کی قيمت اتنی زيادہ گرا دی کہ اگر دسمبر 1971ء ميں پاکستانی روپيہ کی قيمت 100 پيسے تھی تو وہ 48 پيسے رہ گئی تھی ۔ اسی بنياد پر ديکھا جائے تو دسمبر 1971ء کے مقابلے ميں اب اُس روپيہ کی قيمت ساڑھے 5 پيسے سے بھی کم ہے

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1947 ۔ لياقت علی خان ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085
1948 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085
1949 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.6719
1950 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1951 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

1952 خواجہ ناظم الدين ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

1953محمد علی بوگرہ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1954 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ 4.7619

1955چوہدری محمد علی 3.9141 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1956 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0.85 ۔ ۔ ۔ 21.66 ۔ ۔ ۔ 43.93 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

1957 ۔ فيروز خان نون ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1958 محمد ايوب خان ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1959 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1960 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1961 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1962 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1963 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1964 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1965 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1966 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 6.0504
1967 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000
1968 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000

1969 ۔ محمد يحیٰ خان 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000
1970 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000
1971 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.4918

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1972 ذوالفقارعلی بھٹو 7.4955 ۔ ۔ ۔ 2.73 ۔ ۔ ۔ ۔ 57.41 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5815
1973 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9853 ۔ ۔ ۔ 2.49 ۔ ۔ ۔ ۔ 33.22 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.7350
1974 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ منفی 0.09 ۔ منفی 0.85 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.0977
1975 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.3502
1976 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 107.90 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.9598
ذولفقار علی بھٹو کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 19.62 فیصد

1977 محمد ضياء الحق9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.7371
1978 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.1887
1979 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.1245
1980 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.8610
1981 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.6372
1982 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 11.7917 ۔ ۔۔ ۔1.89 ۔ ۔ ۔ ۔ 19.11 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.4508
1983 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 13.1131 ۔ ۔ ۔ ۔ 1.32 ۔ ۔ ۔ ۔ 11.21 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 10.0955
1984 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 14.0273 ۔ ۔ ۔0.91 ۔ ۔ ۔ ۔ 6.97 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 11.3144
1985 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 15.9267 ۔ ۔ ۔1.90 ۔ ۔ ۔ ۔ 13.54 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 12.3546
1986 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 16.6335 ۔ ۔ 0.71 ۔ ۔ ۔ ۔ 4.44 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 12.6117
1987 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 17.3983 ۔ ۔ 0.76 ۔ ۔ ۔ ۔ 4.60 ۔ ۔ ۔ 75.74 ۔ ۔ ۔ ۔ 12.9590
محمد ضياء الحق کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 6.89 فیصد

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1988 ۔ ۔ بينظير بھٹو ۔ ۔ 17.9923 ۔ ۔ 0.59 ۔ ۔ ۔ ۔ 3.41 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 13.8760
1989 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 20.5054 ۔ ۔ 2.51 ۔ ۔ ۔ ۔ 13.97 ۔ ۔ 17.86 ۔ ۔ ۔ ۔ 16.1987
بينظير بھٹو کے پہلے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی۔ 8.93 فیصد

1990 محمد نواز شريف 21.7060 ۔ ۔ ۔ 1.20 ۔ ۔ ۔ ۔ 5.86 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 17.4927
1991 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 23.7561 ۔ ۔ ۔ 2.05 ۔ ۔ ۔ ۔ 9.45 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 22.2965
1992 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 25.0787 ۔ ۔ ۔ 1.32 ۔ ۔ ۔ ۔ 5.57 ۔ ۔ ۔ 22.30 ۔ ۔ ۔ ۔ 25.9012
محمد نواز شريف کے پہلے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 8.92 فیصد

1993 ۔ ۔ بينظير بھٹو ۔ ۔ 28.0098۔ ۔ ۔ 2.93 ۔ ۔ ۔ ۔ 11.69 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 30.3544
1994 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 30.5953 ۔ ۔ 2.56 ۔ ۔ ۔ ۔ 9.12 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 31.3737
1995 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 31.5990 ۔ ۔ ۔ 1.03 ۔ ۔ ۔ ۔ 3.38 ۔ ۔ ۔ ۔ 26.00 ۔ ۔ ۔ ۔ 32.3632
بينظير بھٹو کے دوسرے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 8.67 فیصد

1996 ۔ محمد نواز شريف 35.4198 ۔ ۔ ۔ 3.82 ۔ ۔ ۔ ۔ 12.09 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 35.4198
1997 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41.0634 ۔ ۔ 5.64 ۔ ۔ ۔ ۔ 15.93 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 36.2879
1998 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41.2050 ۔ ۔ 0.14 ۔ ۔ ۔ ۔ 0.34 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 30.40 ۔۔ ۔ ۔ ۔ 41.2050
محمد نواز شريف کے دوسرے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 8.68 فیصد

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1999 ۔ ۔ پرويز مشرّف ۔ ۔ ۔ 49.3596 ۔ ۔ 8.16 ۔ ۔ ۔ 19.80 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 43.0535
2000 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 53.5197 ۔ ۔ 4.16 ۔ ۔ ۔۔ 8.43 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 44.9069
2001 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 61.8781۔ ۔ ۔ 8.36 ۔ ۔ ۔ 15.62 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 47.1821
2002 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 59.7461 ۔ ۔ 12.56۔ ۔ ۔ 26.63 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 48.6263
2003 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 57.7507 ۔ منفی 2.00 ۔ منفی3.34 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 46.5647
2004 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 58.2459 ۔ ۔ ۔ 0.50۔ ۔ ۔ ۔ 0.86 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 45.3048
2005 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 59.5167 ۔ ۔ ۔ 1.27 ۔ ۔ ۔ ۔ 2.18 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 44.0863
2006 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 60.2638 ۔ ۔ 0.75۔ ۔ ۔۔ ۔ 1.26 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 45.2935
2007 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 60.7378 ۔ ۔ 0.47۔ ۔ ۔ ۔ 0.93 ۔ ۔ ۔ ۔ 47.40 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41.2739
پرويز مشرف کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 5.93 فیصد

2008 يوسف رضا گيلانی69.6486 ۔ ۔ 8.91 ۔ ۔ ۔ ۔ 14.67 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 43.2393
2009 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 81.6813 ۔ ۔ 12.03۔ ۔ ۔ ۔ 17.28 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 48.3688
2010 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 85.9500 ۔ ۔ 4.27۔ ۔ ۔ ۔ 5.23 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 46.5791
2011 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 89.0000 ۔ ۔ ۔ 3.05۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.55 ۔ ۔ ۔ 46.53 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 50.1000
يوسف رضا گيلانی کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 11.63 فیصد

© 2009 by Prof. Werner Antweiler, University of British Columbia. Sources: IMF, World Bank, OECD, Own

روحانی بيٹا

يکم دسمبر جمعرات کو سپریم کورٹ کی طرف سے میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کے فیصلے سے پیدا شدہ صورتحال اور اپنی حکومت کو لاحق خطرات پر صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے اتحادیوں سے ہنگامی رابطے کئے اور کہا کہ “بھٹو کا روحانی بیٹا اور بینظیر کا بااعتماد ساتھی ہوں ۔ قوم شہید بینظیر بھٹو کے بااعتماد ساتھی پر اعتبار کرے”

ماضی پر ايک نظر

آصف علی زرداری بينظير بھٹو کے دورِ حکومت ميں مِسٹر ٹين پرسينٹ [10 percent] کے نام سے جانا جاتا تھا

بیگم نصرت بھٹو نے اپنی بیٹی وزیرِ اعظم بے نظیر سے کہا تھا کہ
“میر مرتضیٰ بھٹو کے دو مطالبات ہیں۔ ایک یہ کہ پارٹی میں انتخابات کرائے جائيں اور دوسرا یہ کہ حکومت کو بدترین کرپشن سے پاک صاف کیا جائے۔ یہ دونوں مطالبات درست ہیں اور اُنہیں تسلیم کیا جائے”
اس دوٹوک اعلان کے بعد ستمبر 1996ء ميں 70 کلفٹن کے سامنے میر مرتضیٰ بھٹو گولیوں سے بھون دیئے گئے کیونکہ وہ جناب آصف زرداری اور بے نظیر کے اقتدار کو چیلنج کر رہے تھے

بیگم نصرت بھٹو پر مرتضٰے بھٹو کی ہلاکت کا بہت اثر ہوا ۔ اُسے دبئی لے جا کر وہيں رکھا گيا اور نيند کے ٹيکے سالہا سال لگائے جاتے رہے بالآخر وہ اکتوبر 2010ء ميں اس دنيا کو چھوڑ کر سُکھی ہوئی

نومبر 1996ء ميں بينظير بھٹو کی حکومت ختم کر دی گئی اور آصف علی زرداری کو گرفتار کر ليا گيا ۔ آصف زرداری پر مرتضٰے بھٹو کے قتل اور کرپشن سميت 8 مختلف مقدمات تھے

نومبر 2004ء ميں آصف زرداری نے فوجی آمر جنرل پرويز مشرف کے ساتھ کچھ مُک مُکا کيا اور اُسے ضمانت پر رہا کر ديا گيا
اُنہی دنوں خبر پھيلی تھی کہ آصف علی زرداری اور بينظير بھٹو کے درميان ناچاقی [separation] ہو چکی ہے
چاہيئے تھا کہ آصف علی زرداری رہا ہو کر اپنے بيوی بچوں کے پاس جا کر رہتے مگر وہ امريکہ چلے گئے جس سے اس بات کو تقويت ملی کہ بينظير بھٹو اور آصف علی زرداری کے درميان عليحدگی ہو چکی ہے

نومبر 2007ء ميں بينظير بھٹو کو ہلاک کر ديا گيا ۔ اس قتل کی نہ تو آصف زرداری نے ايف آئی آر درج کرائی اور نہ کسی قسم کا ملکی عدالت ميں مقدمہ دائر کيا ۔ اُلٹا معاملہ کو طويل دينے اور عوام کو بيوقوف بنانے کی خاطر ايک بے معنی تفتيش اقوامِ متحدہ کے حوالے کر کے عوام کا لاکھوں ڈالر برباد کيا ۔ 4 سال ہونے کو ہيں جن ميں پونے 4 سال پيپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے اور ساڑھے 3 سال خود آصف علی زرداری صدر رہے ہيں مگر بينظير کے قاتلوں کی مناسب نشاندہی کيلئے کچھ نہيں کيا گيا

ذولفقار علی بھٹو کی چھوٹی بيٹی صنم بھٹو باپ کی جائيداد سے محروم پرديس ميں بيٹھی بمشکل اپنے اور اپنے بچوں کے اخراجات پورے کر رہی ہے

ذولفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اور پوتا ذوالفقار جونيئر دادا کی ہر قسم کی وراثت سے محروم خوف ميں زندگی بسر کر رہے ہيں

کيا يہ حقائق اس بات کی نشاندہی کرتے ہيں کہ آصف علی زرداری روحانی بيٹا ہيں ذوالفقار علی بھٹو کا ؟

عرضِ مصنف

افتخار اجمل بھوپال کی نہائت انکساری اور خلوص سے

عرض

يہ مختصر زندگی اک نعمتِ ربّانی ہے
آيئے اس کی کچھ مناسب تعظيم کريں
اسے تھوڑا تھوڑا دوسروں ميں تقسيم کريں

دعا

اے خدا ۔ جذبہءِ اِيثار عطا کر ہم کو
جو گفتار ہے وہ کردار عطا کر ہم کو