ماشاء اللہ رونق ہی رونق

گھر آئے ہمارے پرديسی ۔ پياس بُجھی ہماری اکھيوں کی

ميرا بڑا بيٹا زکريا ۔ بڑی بہو بيٹی اور پونے سات سالہ پياری پوتی 7 جون کو اٹلانٹا ۔ جارجيا ۔ امريکہ سے روانہ ہو کر 8 جون کو دبئی ميرے چھوٹے بيٹے کے پاس پہنچے اور 4 دن اُس کے ساتھ رہ کر گذشتہ کل اللہ کے فضل و کرم سے اسلام آباد ہمارے پاس پہنچ گئے ہيں ۔ ماشاء اللہ گھر ميں رونق ہی رونق ہے ۔ الحمدللہ

تينوں اکٹھے پچھلی دفعہ اکتوبر 2008ء ميں آئے تھے ۔ اُس کے بعد بہو بيٹی پچھلے سال وسط ميں اکيلی چکر لگا گئی تھی ۔ زکريا ميرے حادثہ ميں زخمی ہونے کے بعد اکتوبر 2010ء ميں آيا اور الحمدللہ 2 ہفتے دن رات ميری خدمت کرتا رہا ۔ اپنی پياری پوتی سے اکتوبر 2008ء کے بعد اب ملاقات ہوئی ہے ۔ وہ بھی بہت خوش ہے بالخصوص دادا اور دادی سے مل کر کيونکہ اُس کی پھوپھو [ميری بيٹی] تو اسی سال دسمبر جنوری مين اُن کے پا 3 ہفتے رہ کر آئی تھی ۔ 3 جولائی کو ان کی واپسی ہے ۔ اس کے بعد پھر ۔ ۔ ۔

ميں نے 1999ء ميں جب امريکا کے ويزہ کيلئے درخوست دی تو بڑے احترام کے ساتھ مجھے ويزہ ديا گيا تھا ۔ پھنائن اليون آيا چکا تھا اور 2004ء ميں ميں نے اور ميری بيوی نے ويزہ کيلئے درخواستيں ديں ۔ تو نہ ديا گيا کہ پاکستان آرڈننس فيکٹريز ميں کام کرتا تھا ۔ 2010ء ميں پھر ہم نے ويزہ کيلئے درخواستيں دين اور پھر اُسی وجہ سے نہ ديا گيا ۔ چنانچہ ہم تو اب جا نہيں سکتے وہی 3 سال بعد آيا کريں گے

This entry was posted in 1 ميرا خاندان, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

21 thoughts on “ماشاء اللہ رونق ہی رونق

  1. وسیم بیگ

    سلام
    انکل الله پاک آپ سب کو ایسے ہی خوش رکھیں یہ رشتے ایسے ہی ہنستے مسکراتے رھیں اور آپ کا سایہ بھی سب کے سر پر رہتی دنیا تک سلامت رہے آمین

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عمران اقبال ۔ وسيم بيگ ۔ جاويد گوندل اور شازل صاحبان
    جزاکم اللہ خيراٌ ۔ اللہ آپ سب کو بھی خوش رکھے ۔ يہ اللہ کی رحمت اور ميری خوش نصيبی ہے کہ ميرے بچے ميرا بہت خيال رکھتے ہيں

  3. محمد سعید پالن پوری

    اللہ آپ سبکو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین یا رب العالمین
    دیکھنا اب دنوں کو پر کیسے لگیں گے ۔ چھوٹے صاحب زادے کے اسم گرامی سے بھی مطلع فرمائیں

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد سعيد پالنپوری صاحب
    اللہ آپ سبکو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔ آمین یا رب العالمین ۔ آپ نے درست کہا ہے ۔ پتہ ہی نہيں چلے گا 3 جولائی آتے ۔ ميرے چھوٹے بيٹے کا نام فوزی ہے

  5. Pingback: ماشاء اللہ رونق ہی رونق | Tea Break

  6. کامران

    لو جی ا با جی مزہبی علما دین و بيٹا صا ئب انگریجئ با بو 8-O

  7. انکل ٹام

    کامران صاحب اس سے پتا چلتا ہے کہ اجمل چاچا نے اپنی سوچ اپنے بیٹوں پر امپوز نہیں کی ، اور یہ روشن خیال گروپ کے منہ پر چانٹا ہے ، اور جہاں تک تصاویر کا تعلق ہے تو انکو دیکھ کر آپ کسی انسان کے نظریات اور سوچ نہیں جان سکتے ۔

    یہ ضروری نہیں‌کہ ہر مولوی نما سوچ رکھنے والا داڑھی بھی رکھے ۔

    اجمل چاچا مبارک ہو ۔ بہت بہت

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کامران صاحب
    کسی کی شکل يا تصوير ديکھ کر اُس کے عمل کا اندازہ لگا لينا ناتجربہ کاری کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ آپ کی اطلاع کيلئے ميں نام نہاد روشن خيالوں سے زيادہ روشن خيال ہوں اور انگريزوں سے زيادہ انگريز مگر ميں کبھی نہيں بھُولا کہ مجھے پيدا کرنے اور رزق دينے والا اللہ مجھ سے کيا چاہتا ہے ۔ حيرت تو اس بات کی ہے کہ ميں نے کبھی اپنے آپ کو عالمِ دين نہيں کہا ۔ جب بھی کہا تو دو جماعت پاس کہا يا پريکٹيکل انجنيئر کہا اور آپ نے مجھے عالمِ دين کا خطاب دے ديا ہے ۔ خير ۔ ميں اس عزت افزائی پر آپ کا مشکور ہوں

  9. گل خان

    ٹام انکل اس سے پتا چلتا ہے کہ اجمل چاچا دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت ۔
    جناب اکثر کی اولادیں تو پاکستان میں ہی نہیں ہیں وہ بیوقوف ہیں کیا جو اس نام نہاد جہاد کے چکر میں پڑیں گے، وہ تو امریکہ سے ڈالر لے کر مزے کر رہے ہیں جہاد کا کام تو غریب کے بچوں کو سونپا ھوا ھے نہ۔
    اگر ان مولویوں کی اپنی اولادیں جہاد میں شہید نہیں ہوئیں تو بات ختم ہو جاتی ہے اورن قوم کے راہنمائوں سے سوال کرنا ہو گا کے ایسا کیوں نہیں ہے آپ کب اپنے بچوں کو فدائی حملہ نہ سہی فدائی کی ٹریننگ ہی کے لئے کب بھیجیں گے :roll:

  10. افتخار اجمل بھوپال Post author

    گل خان صاحب
    ميں جس بات پر خود يقين رکھتا ہوں يا عمل کرتا ہوں صرف وہی دوسروں کو کہتا ہوں اور دوسروں ميں سب سے پہلے اور سب سے زيادہ اپنے بچوں کو کہتا ہوں ۔ عمل ہر ايک کا اپنا اپنا ہوتا ہے ۔ کہيں اولاد والدين سے بہتر انسان ہوتی ہے اور کہيں والدين اولاد سے زيادہ بہتر انسان ہوتے ہيں ۔ بہتری کی کوشش کرنا ہر انسان پر فرض ہے
    جب ميں ايسی بات کسی کو کہتا ہی نہيں جس پر خود يقين نہ رکھوں يا خود عمل نہ کروں تو ميں “خود مياں فضيحت” کيسے ہو گيا ؟

  11. انکل ٹام

    گل خاں اب میں تمہارا وہ نام جس سے تو نارملی پوسٹیں مارتے ہو وہ سب کے سامنے بتاوں تو تمہاری کیا دو ٹکے کی عزت رہ جاے گی ؟؟؟ خود تو تم پھٹو ہو کہ نام بدل بدل کر پوسٹیں مارتے ہو اور طعنے دوسروں کو مارتے شرم نہیں آتی ؟؟؟

  12. وھاج الدین احمد

    ًبھائ اجمل آپ کی ‘رونق ھی رونق’ کو سمجھنے کے لیئے میری عمر درکار ہے کیونکہ آپ کی طرح میں بھی رونق ہی رونق؛ دیکھ کر آیا ہوں
    اللہ تبارک و تعالٰے نے سورہ نحل میں بنین و حفدہ یعنی بیٹوں اور پوتوں کا ذکر کیا ہے تو پوتوں اور پوتیوں کو دیکھ کر جو خوشی ہوتی ہے وہ مجھے اس وقت تک سمجھ نہیں آئی تھی جب تک میرا اپنا پوتا نہیں پیدا ہوا تھا میرا پوتا ماشا اللہ پانچ برس کا ہو گیا ہے اسے ملنے ہم ویک انڈ پر واشنگٹن کئے تھے
    اللہ تعالٰے ان بچوں کو ایمان کی پختگی اور قرآن سے محبت عطا فرمائے اور آپ کے بچوں اور ان کے بچوں کو بھی

  13. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بھائی وھاج الدين احمد صاحب
    ميں آپ کی دعا پر آمين کہتا ہوں ۔ ماشاء اللہ ميرا ايک 22 ماہ کا پوتا بھی ہے ۔ وہ چھوٹاے بيٹے کا بيٹا ہے ۔ پوتی اور پوتا دونوں ماشاء اللہ دادا دادی سے بہت پيار کرتے ہيں ۔ کل شام پوتی نے اپنی ماں کے کان ميں جا کر کہا “ميں آج دادا دادی کے پاس سوؤں گی”۔ اور رات ہمارے ساتھ سوئی

  14. افتخار اجمل بھوپال Post author

    حجاب صاحبہ
    اللہ آپ کو مع سب اہلِ خانہ خوش ۔ صحتمند اور خوش حال رکھے ۔ آپ جيسی پيار کرنے والی بچيوں کی دعاؤں ہی سے تو ميں جی رہا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.