ايک کھُلا خط

راولپنڈی سے شائع ہونے والے ايک جريدہ کے مدير صاحب کا مؤرخہ 3 مارچ 2011ء کا خط حاضر ہے

محترم ایڈیٹرصاحبان و ذمہ دار صاحبان
پاکستانی پریس اخبارات و جرائد اور چینلز

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

مجھے معلوم ہے میری اس گذارش کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہو گالیکن میرا فرض بنتاہے آپ کو بتا نا

جناب نجم الدین اربکان ترکی کے دور جدید کے بانی تھے
ان ہی کی مساعی سے ترکی میں کمال اتاترک کا اسلام دشمن دور ختم ہوا
وہ وفات پاگئے مگر ہمارے ذرائع ابلاغ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
ہمارے ذرائع ابلاغ نے جناب اربکان کی وفات کو نظر انداز کر دیا

حالانکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ۔ ۔ ۔
کوئی خدا کے خوف سے عاری مرد یا عورت مر جائے
کوئی بھانڈیا مراثی مر جائے ۔ کوئی گانے والا بیمار ہو جائے
کسی ناچنے والی کا کوئی سکینڈل عام ہو جائے ۔ ۔ ۔

تو پاکستان کے اخبارات/رسائل/جرائد اور ٹی وی چینلز اس کو ایسی کوریج ديتے ہیں جیسے یہ اطلاع دنیا کو نہ ملی تو دنیا اندھیر ہو جائے گی صرف یہی نہیں بلکہ اللہ کے ان دشمنوں کی موت کے بعد بھی یاد دلاتے رہتے ہیں کہ اسے مرے ہوئے آج اتنے سال ہو گئے

لیکن امت مسلمہ کی اتنی بڑی خبر جس سے کہ امت کا تعلق ہونا چاہیئے تھا اسے جان بوجھ کر نظر انداز کرنا ور اسے لوگوں کی نظروں سے عمداً اوجھل رکھنا پاکستان کے میڈیا کا مشغلہ ہے

یہ شغل64 برسوں سے نہایت ڈھٹائی سے ”کر لو جو کرنا ہے “ کے اصول پر جاری ہے

عبدالہادی احمد
ایڈیٹر جہاد کشمیر ۔ راولپنڈی

This entry was posted in پيغام, خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “ايک کھُلا خط

  1. ڈاکٹر جواد احمد خان

    نہایت مناسب اور بروقت گلہ ہے. نجم الدین اربکان کو اس طرح نظر انداز کردینا،عالم اسلام کے ایک بطل جلیل کے ساتھ بڑی نا انصافی ہے.الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگا دے اور انکے درجات بلند سے بلند تر فرمایے. آمین

  2. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    یہ شغل64 برسوں سے نہایت ڈھٹائی سے ”کر لو جو کرنا ہے “ کے اصول پر جاری ہے۔۔۔۔ کعئی شک نہیں پاکستان کے مقتدر مگر اغیار سے جلا پانے والے، بزعم خویش ملک قوم کے چارہ گر، نام نہاد دانشور، تاریک باطن روشن خیال، کسی قسم کی حب دین یا حب پاکستان سے نوٹ چھاپنے والا میڈیا۔بے غیرتی کی حدوں کو چھوتی اشرافیہ۔ پچھلے تریسنٹھ سالوں سے پاکستان کی قسمت کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔ اس دوران پاکستان کے مسائل کے تعفن پہ ساری دنیا انگلیاں اٹھا رہی ہے مگر مجال ہے پاکستان کے بادشاہوں کے کان پہ کبھی جوں رینگی ہو۔ لوٹنے پہ آئیں تو کروڑوں اور اربوں سے کم لوٹتے نہیں کم ظرف اتنے کہ اربوں کے ساتھ ہاتھ لگے دس پیسے تک قوم پہ خرچ کرنے کے لئیے نہیں لوتنے سے نہیں چھوڑتے ۔۔۔۔۔ ”کر لو جو کرنا ہے “

  3. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    نجم الدین اربکان مرحوم جیسے اور بار دیگر مسلم دنیا میں اسلامی تشخص کے لئیے کوشش کرنے والوں کو تو یہ سبھی مندرجہ بالا کو تو اپنا دشمن سمجھتے ہیں کہ اگر یہ رسم چل پڑی تو ان کے انکی اولادوں کے اور دیگر سارے بے غیرت قسم کے لٹیروں کی بادشاہتیں ختم ہوجائیں گی۔پھر ایسے لوگوں کے بارے میں قوم کو بلیک آؤٹ کر دیا جاتا ہے ۔ نہ کوئی جانے گا نہ کوئی ان سے ایسا کرنے کا مطالبہ کر ے گا۔

  4. جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔

    پہلے تو شکریہ کہ آپ نے ہمارے بلاگ کا وزٹ کیا جس سے ہمیں بڑی خوشی ہوئی ۔
    ڈکشنری والے سنکی لوگوں کو کسی نے اتھاریٹی نہیں ماننا ہوتا جی ۔ ہم نے نہ تو اپنی بات منوانی ہے اور نہ اپنی بات کا یقین دلانا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہماری باتیں سمبولک ہی رہا کریں ۔ کیونکہ نہ تو ہمارے بلاگ کا مقصد کسی کو شرمندہ کرنا ہے اور نہ ہی آنے والے وقت میں حساب کتاب کیلئے ڈرانا ہے ۔ آپ نے یقینا علم حاصل کیا ہوگا اور علم تو گود سے گور تک حاصل کرنا ہوا کرتا ۔ کچھ کریئیٹر کی دین اوربندے کی اپنی ذاتی خواہش کا اثر بھی ہوا کرتا ہے ۔
    آپ کا یہ آرٹیکل اچھا ہے اور آپ اچھی ہی باتیں کیا کرتے ہیں ۔
    بلاگ کے وزٹ کرنے کا ایک دفعہ پھر شکریہ ۔ امید ہے آنا جانا لگا رہے گا ۔

  5. وھاج الدین احمد

    مجھے افسوس ہے کہ اس خبر کا پتہ آپ کے بلاگ سے چلا- اللہ نجم صاحب کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرماءیں آمین
    چند سال پہلے اس بطل عظیم کو ‘اسنا’ یعنی اسلامک سوساءٹی اف نارتھ امریکہ- کے سالان0ہ اجلاس میں دیکھا تھا اور مسلمانوں نے ان کی اسلامی خدمات جو انھوں نے اس عالی حوصلگی اور اس ہمت سے ٹرکی میں کیں کو سراہا تھا انکے لکچر سے ہمارے بھی حوصلے بڑھےتھے- امید ہے کہ آہستہ آہستہ ایسے لیڈروں کے کام اس ملک میں اپنا رنگ دکھائین گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.