اہنسا کے پُجاری ؟ ؟ ؟

“بغل ميں چھُری منہ ميں رام رام” ايک مشہور کہاوت ہے جو بھارتی حکومت پر سو فيصد منطبق ہوتی ہے ۔ ساری دنيا ميں امن کا ڈھنڈورہ پيٹنے والی بھارتی حکومت کی ايک ہلکی سی جھلک کشمیر میڈیا کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ ميں ديکھيئے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتيجہ ميں جنوری 1989ء سے لے کر اب تک

بھارتی فوجیوں نے 2288خواتین کو شہید کيا
بھارتی فوجیوں نے 9984 کشمیری خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا
ریاستی دہشت گردی کے باعث 22774خواتین بیوہ ہوچکی ہیں
ریاستی دہشت گردی کے باعث 100000 سے زائد خواتین ذہنی مریضہ بن چکی ہیں

خواتین کو تحریک آزادی میں شمولیت سے روکنے کیلئے جنسی طورپر ہراساں کئے جانے جیسے گھٹیا طریقے استعمال کئے جاتے ہیں
بھارتی فوجیوں کی جانب سے زیادہ تر کشمیری مردوں کو غائب کیا جاتا ہے تاہم اس سے ان افراد کی رشتہ دار خواتین مثلاً مائیں، بیویاں، بہنیں اور بیٹیاں بھی متاثر ہوتی ہیں

This entry was posted in تجزیہ, تحريک آزادی جموں کشمير, خبر, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

One thought on “اہنسا کے پُجاری ؟ ؟ ؟

  1. جاویداقبال

    انکل اجمل، یہ چیزیں ان سیکولرپسندوں کونظرنہیں آتی جوکہ انسانیت کےٹھیکہ داربنتےہیں۔کیونکہ ان کواسلام میں کیڑےہی کیڑےنظرآتےہیں نام تواسلام کااستعمال کرتےہیں لیکن دل میں اس کےخلاف کدورت بھری ہوئي ہے۔اسی کومنافقت کہتےہیں۔

    والسلام
    جاویداقبال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.