وہ مُجرم کيوں بنا

انجنيئر احمد عثمانی صاحب کے کہنے پر ميں مندرجہ ذيل کالم نقل کر رہا ہوں

ايک اور نيچے ديئے ہوئے ربط پر پڑھا جا سکتا ہے

http://www.ummat.com.pk/2010/08/28/news.php?p=story3.gif

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “وہ مُجرم کيوں بنا

  1. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    یا خدایا۔ اسقدر وحشت ۔ بے گناہ غریب الوطن اور مسکین لوگوں کا قتل۔ اگر تو یہ سب واقعات درست ہیں تو ایم کیو ایم کے پاس وہ کونسا اخلاقی جواز رہ جاتا ہے جسے بنیاد بنا کر وہ قائد؟ کے مرثیوں کو پاکستان میں تحریک؟؟ کے طور پہ پیش کرتی ہے۔؟ اسقدر منافقت کو کیسے حق پرستی؟؟؟ کا نام دیتی ہے؟۔ کیا اس ملک کی قسمت میں غندوں کا راج لکھا ہے۔
    وہ کلیو جو مِس تھا، اب سمجھ میں آتا ہے۔ اس سے قائد؟ کی اچانک مارشل لاء کی تجویز کی مکمل تصویر سامنے آتی ہے ۔ کیا ان مظلوم لوگوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والوں کو واقعی قرارِ واقعی سزائیں دی جائیں گی۔؟ کیا مظلوم مقتولوں کے سیاسی قاتلوں تک بھی قانون کے ہاتھ کبھی پہنچیں گے؟ کیا اسقدر ظلم و وحشت کے بعد بھی پیلپز پارٹی کو ایک ایسی تنظیم کو جو سیاسی کم اور مافیا ذیادہ ہے اسے اپنے ساتھ چمٹائے رکھنا چاہئیے؟ کیا یہ درست ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلقہ سبھی لوگ انتہائی بزدل ہیں اور اسکے غنڈوں کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتے یا پھر ایم کیو ایم کے اندھے پیرؤکاروں میں شرافت مکمل طور پہ مفقود ہے؟۔دل نہیں مانتا کہ ایم کیو ایم کے سبھی کارکن اور ہمدردر اتنے بڑے سانحے کے بعد ایسے خونی ڈیتھ اسکواڈ کے سیاسی گرووں کو گریبان سے نہ پکڑیں گے؟ اگر مندرجہ بالا حقائق درست ہیں تو کیا ایم کیو کے ذی ہوش لوگ ایسے غنڈوں کی پشت پناہی سے ہاتھ کینھچ لیں گے؟ ورنہ ایم کیو ایم مفقود ہوجائے گی کیوں کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

    اُمت اخبار کا جو لنک آپ نے مہیاء کیا ہے ۔ اس پہ قتل غارت کے اعترافات کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    جاويد گوندل صاحب
    ايم کيو ايم کا ايک نعرہ کراچی کی ديواروں پر لکھا ميں نے خود پڑھا تھا “قائد کا جو غدار ہے ۔ وہ موت کا حقدار ہے”۔

  3. جاویداقبال

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    ایم کیوایم جماعت کامنشوردراصل تعصب پرمبنی ہےاسےلئےتویہ فراڈکیس بھی کہہ سکتےہیں۔جوکہ لسانی بنیادپرکھڑی ہےاورجسکاماضی بلکہ حال بھی اٹھاکردیکھ لیں کہ ہروقت کی حکومت کےساتھ حکومت میں شامل رہی ہے۔ اللہ تعالی ایسےظالموں سےنجات دے۔ آمین ثم آمین

    والسلام
    جاویداقبال

  4. انجینئراحمد عثمانی

    عرصہ ہوا ہمیں اجمل صاحب کے بلاگ پر تبصرہ ترک کیئے ہوئے

    آج خصوصی زحمت صرف شکریہ کیلئے ہے کہ اجمل صاحب نے اپنا حصہ ڈالا۔

    اصل میں مجرم سے بڑا مجرم ، مجرم کا ساتھ دینے والا، اسکا کیمو فلاج یا فیس میکنگ کرنے والا اور اسکی طاقت بننے والا ہوا کرتا ہے
    ایک انسان جسکو انسانیت کی زرا برابر بھی سوجھ بوجھ ہے پر لازم آتا ہے کہ نہ ظلم کرے نہ ظالم کا ساتھ دے
    اگر یہی میڈیا جن سے سب لوگ امید لگا بیٹھے ہیں ظالموں کی پشت پر نہ ہو تو کبھی بھی یہ قائد ، رہنما وغیرہ نہ بنیں۔ کیونکہ ظالم کو تو منہ چھپانا چاہیئے نہ کہ قائد بنتا پھرے
    ویسے اس پر بغلیں بجانا تو پنجابیوں یا پختونوں یا بلوچوں کسی کہ بھی زیب نہیں دیتا کہ دیکھو دیکھو اردو بولنے والے اتنے ظالم ہیں کیونکہ مذکورہ لوگ بھی کم ظالم نہیں
    مگر ان باتوں سے ہٹ کر شرم کا مقام ہے کہ اتنا ظلم 30 سالوں سے ہورہا ہے اور قاتل ملک پر قابض ہیں۔ کہیں کوئی خدا کا خوف نظر نہیں آ‌تا
    آپ آؤٹ سائیڈر کیا جانیں ۔ جو بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے وہ اندھا بھی ہے، جانتے بھی ہے اور پورا ساتھ بھی دیتا ہے
    اس میں پڑھا لکھا کیا ، انپڑھ سارے شامل ہیں
    البتہ ایک کثیر تعداد ایم کیو ایم کے نفرت کرتی ہے، انکو قاتل ہی جانتی ہے اور انکے ظلم بھی سہتی ہے۔ بیشک یہ بھی جہاد ہے!
    اور گوندل صاحب کی جناب میں عرض ہے کہ یہ کوئی افسانہ نہیں حقیقت ہے بلکہ اصل حقیقت کا معمولی سا پارٹ۔

    میں سہہ لیتا جس روپ میں ہوتا پیدا
    بہت مشکل لگا مگراک انساں ہونا

  5. عبداللہ

    چلیں پھر بددعائیں کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مفقود ہونے کا انتظار کرتے ہیں!!!! :)

  6. ندیم احمد

    جماعت اسلامی زندہ باد ، روزنامہ امت زندہ باد ، :lol: :lol: :lol:

  7. جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین

    امت اخبار جماعت اسلامی کا نہیں۔ اور تحریک؟ قائد؟؟ اور منافقین المعروف حق پرستان؟؟؟ کے گھناونے کرتوتوں اور لُچی اٹھان کمینہ ساخت پہ امت اخبار نے جوحقائق بیان کئیے ہیں وہ انکشافات نہیں۔ بلکہ کراچی میں محض گھٹیا مفادات حاصل کرنے کے لئیے۔ علاقائی اور لسانی نفرت کا الاؤ بھڑکانے کے لئیے مظلوم پٹھان مزدروں ( مزدور جو انہتائی غریب اور اپنے خاندانوں کے واحد کفیل تھے جو مسکین اور غریب طبقے سے تعلق رکھتے تھے جن کے لئیے انقلاب انقلاب کی گردان مرثیوں کی صورت میں الطاف حسین بھی گاتے ہیں اور حق پرستان ؟؟ بھی) مسکین مزدوروں اور دیگر کی سفاک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ کے گرفتار کئیے گئے دہشت گرودوں کے وہ اعترافات ہیں جنہیں گرفتاری کے بعد ایجینسیز نے جُوت پریڈ سے گزارا تو اپنے ، متحدہ اور الطاف حسین کے کرتوت طوطے کی طرح فر فر بیان کردئیے۔

    اسمیں کوئی شک نہیں کمینے اور بزدل لوگ محض اسلحے اور جتھہ بندی کی وجہ سے ظلم اور وحشت کی انتاء کردیتے ہیں۔ جیسے ہی ان سے اسلحہ لے لیا جائے اور گرفتاری پہ تحریک ؟؟؟ حق پرستان ؟؟ اور قائد؟ بھی کچھ نہ کر سکیں (کیونکہ اس دفع ان پہ ملٹری کی ایجینسیوں نے ہاتھ دالا ہے ) تو ساری اکڑ فوں ختم ہوجاتی ہے۔ اور سہمے ہوئے بچے دکھائی دینے لگتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.