عيسائی برطانوی شہزادہ اور ہم مسلمان

نیو یارک میں ہونے والی بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں برطانوی شہزادے چارلس نے گلوبل وارمنگ کے باعث ہونے والی تبدیلیوں اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے عالمی ماہرین پر زور دیا ہے کہ قرآن میں بتائے گئے احکامات پر عمل کر کے دنیا کو کسی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے

ہمارے ہموطن مسلمانوں ميں اونچا بولنے والے کہتے ہيں کہ
اسلام کے قوانين 14 سو سال پرانے ہيں اسلئے موجودہ ترقی يافتہ دور ميں نافذ العمل نہيں
اسلام پر عمل انتہاء پسندی کو جنم ديتا ہے

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “عيسائی برطانوی شہزادہ اور ہم مسلمان

  1. یاسر خوامخواہ جاپانی

    غیر مسلمان پہلے ہی یہی کچھ کر رھے ہیں۔برطانیہ میں عمر لا تو پہلے سے ہی مشہور ھےاگر مجھے غلط فہمی نہیں ھو رہی ۔۔شہزادے نے ایسا کہہ دیا تو کیا ھوا۔مجھ جیسے مسلمانوں کو ایسی باتوں اب جوش نہیں آتا۔

  2. احمد عرفان شفقت

    روشن خیال، نام کے مسلمان بیچارے اپنی زندگی اسلام کو آوٹ ڈیٹیڈ قرار دینے میں گزار دیں گے اور تب تک یہ مغرب والے اسلام کے بہت قریب آ چکے ہوں گے۔ مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے۔

  3. ڈفر - DuFFeR

    آپ نے اسلامی تعلیمات کا ذکر چارلس کے حوالے سے کر دیا؟
    آپ نے پوری امت مسلمہ کا دل دکھایا ہے
    توبہ کریں اور باآواز بلند مسلمانوں سے معافی مانگیں
    یاد رہے اس بلند آواز کی گونج بلاگ تک آنی چاہیے
    نہیں تو اس پوسٹ پہ تبصروں کی جگہ فتوے ایشو ہونا شروع ہو جائیں گے

  4. فکر پاکستان

    اسلام کے قوانین 14 سو سال پرانے ہیں ۔۔ لیکن جو قوانین ہمارے ہاں رائج ہیں وہ تو 14 سو سال سے بھی پہلے والے ہیں یعنی زمانہ جاہلیت والے ۔۔ اگر ہم 25% بھی قرآن کی تعلیمات پر عمل کریں تو بہت بہتر ہوجائے ہمارا حال ۔۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    یاسر خوامخواہ جاپانی مگر اصلی پاکستانی صاحب
    آپ عرصہ سے جاپان ميں ہيں مگر قوم کی رگ رگ سے واقف ہيں

    عارف کريم صاحب
    گلوبل وارمنگ وہ نہيں ہے جو يہ فرنگی کہتے ہيں مگر ہے ضرور ۔ اصل ميں شہزادہ چارلس نے اسی طرف اشارہ کيا ہے کہ حرام توپ چھوڑ ديں اور بندے کے پُتر بن جائيں

    احمد عرفان شفقت صاحب
    کل ہی خطيب کہہ رہے تھے کہ شيطان انسان کی ذاتی خواہشات کو اُبھار کر اُسے اللہ سے دور کر کے تباہی کی طرف لے جاتا ہے

    ڈ ِ ف ر صاحب
    گرچہ بُت ہيں جماعت کی آستينوں ميں
    مجھے ہے حُکمِ اذاں لا الہ الاللہ

    شازل صاحب
    مجھے تو 1962ء کا ياد ہے کہ پاکستانی صحافی نے چين کے وزيرِ اعظم چو اين لائی سے پوچھا “آپ کا يہ لباس کس نے ڈيزائن کيا ؟” تو اُس نے جواب ديا ” آپ کے دوسرے خليفہ عمر ابن الخطاب نے”

    فکرِ پاکستان صاحبہ
    آپ تو حقيقی فکرِ پاکستان ہيں ۔ اللہ آپ کی خواہش پوری کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.