برطانوی صحافی اور عافیہ صدیقی

برطانوی صحافی مریم ایوان ریڈلی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے تاحال ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے امریکی حکومت سے کوئی درخواست نہیں کی۔ افغانستان کی بگرام جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موجودگی کا انکشاف کرنے والی نو مسلم برطانوی صحافی مریم ریڈلی آج کراچی پہنچیں توائرپورٹ پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور پاسبان کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم ریڈلی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ غیر قانونی تھا اور یہ کہ نیو یارک میں ان کے مقدمہ کوچلایا جاناہی نہیں چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان آئی ہیں۔ اس موقع پرڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ عافیہ صدیقی کے مقدمے میں اپیل کے لیے خود وکیل کا انتخاب کریں گی

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “برطانوی صحافی اور عافیہ صدیقی

  1. میرا پاکستان

    یہ تو حقیقت ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرانے میں‌ابھی تک کوئی خاص دلچسپی کا مظاہرہ نہیں‌کیا۔ ڈاکٹر عافیہ تبھی رہا ہوں گی جب دو دن قبل مہنگائی کیخلاف ہونے والے احتجاج کی طرح لوگ احتجاج کریں گے۔

  2. سعد

    اور آخر کار میں آپ کے بلاگ پر آنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ خدا جانے آپ کا سرور ڈاؤن رہتا ہے یا میرے نیٹ کو آپ کے بلاگ سے کوئی بیر ہے، آپ کا بلاگ غائب ہی رہتا ہے۔ پنجابی طالبان والی تحریر ابھی بھی میری طرف نہیں کھل رہی۔ آپ کو متوجہ کرنے کیلیے آپ کو ای میل بھی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.