صرف کراچی میں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟

ملک میں دھماکے روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ جب کہیں دھماکہ ہوتا ہے مقامی لوگ دھماکے کی جگہ پہنچ جاتے ہیں کچھ نظارہ کرتے ہیں اور کچھ متاءثرین کی امداد شروع کر دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کرتے

آج کراچی میں دھماکا ہوا ہے صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر کے مطابق20افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 45 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ بہت دکھ کی بات ہے لیکن کراچی کے لوگوں کا طرزِعمل نرالا ہے

کراچی میں دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی ہے اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دی ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ پر واقع لائٹ ہاؤس مارکیٹ کے لنڈا بازار کونذرآتش کر دیا ہے ۔ سٹی کورٹ کے اطراف کھڑی متعددگاڑیوں کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی ہے ۔ نذر آتش کی جانے والی ایک عمارت میں لوگ بھی پھنس گئے ہیں ۔ نمائش،ملیر،جعفر طیار سوسائٹی، ایم اے جناح روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کی اطلاعات ہیں ۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور465 دکانیں 68 گاڑیاں اور مختلف املاک کو نذرآتش کردیا گیا جلائی جانے والی گاڑیوں میں ایدھی ایمبولینس،کے ای ایس سی اور پولیس موبائل بھی شامل ہیں

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

23 thoughts on “صرف کراچی میں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟

  1. حمزہ

    کراچی میں ایسا اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ اس کے منصوبہ بند حکومتی حصہ دار بھی ہیں۔ واقعاتی شہادتیں اور اس کا فائدہ دیکھ کر یقین آ جائے گا۔ اربوں روپے کی دکانیں جلا دی گئی ہیں اور میڈیا پر ظالم چھائے ہوئے ہیں۔ اللہ ہمیں نجات دلائے

  2. حجاب

    کراچی کے جاہل لوگوں کو موقع ملنا چاہیئے کہ کیسے چھٹی ہو اور وہ گھر سے باہر بیٹھ کر باتیں بنائیں اور یہ سب کرنے میں مختلف پارٹی کے لوگ ہی شامل ہوتے ہیں۔

  3. shaper

    I have no idea why u always after Karachi and Karachi Wale – ( by the way karachi wale are also pakistani )

    I know you are a true paksitani and you love all paksitanis’ regardless of their language, cities, and culture… . I just have a request Please also show your love in your posts

  4. ابوشامل

    شہری حکومت کے کیمروں نے دھماکہ کو ریکارڈ کر لیا لیکن کہیں سے مارکیٹوں کو آگ لگانے والوں کی وڈیو ریلیز نہیں ہوئی۔ اس سے اندازہ لگا لیں کہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر بد امنی کس نے پھیلائی ہے۔ یزیدیت کے خلاف نکلنے والے اپنی کالی بھیڑوں کو بھی دیکھیں، انہوں نے بھی کم گند نہيں مچائی ہے۔ کل کی تباہی میں بہت زیادہ ان کا اپنا ہاتھ بھی تھا۔ جب ان کے رہنما اپنے کارکنوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو کس بات کے لیڈر بنتے پھرتے ہیں؟ میرے خیال میں جن ہزاروں خاندانوں کا روزگار اجاڑا گیا ہے وہ اس بم دھماکے سے بھی بڑا سانحہ ہے۔ اللہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور جیتے جی مر جانے والے افراد کو بہتر صلہ عطا فرمائیں۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ابو شامل صاحب
    حالات تو یہ سرگوشی کر رہے ہیں کہ یہ سب کچھ حکمرانوں نے کرایا ہے اور اگر حکمران نے نہیں کرایا تو وہ پرلے درجے کے نااہل ہیں ۔ پی پی پی اور ایم کیو ایم دونوں

  6. محمد سعد

    حیرت تو مجھے بھی ہوتی ہے کہ کراچی میں ہی ایسی ہنگامہ آرائیاں کیوں ہوتی ہیں۔ شاید جو وہاں کے شریف لوگ ہیں، وہ منتشر اور منقسم ہونے کے باعث اسے روک نہیں پاتے جس سے بدمعاشوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

  7. فرحان دانش

    کیمروں نے مارکیٹوں کو آگ لگانے والوں کی وڈیوکو ریکارڈ کیا ہوا ہوگا اس کو ریلیز کر کے بدمعاشوں کو گرفتار کیا جائے۔ اگر پولیس اور رینجرزان لوگوں کو دیکھتے ہی گولی مار دیتی تو ایسی صورتحال نہیں ہوتی۔

  8. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    ہر شاخ پہ الُو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہوگا۔

    ایسے لوگوں کی بدقسمتی پہ افسوس ہوتا ہے۔ جس شاخ پہ آشیانہ ہے اُسی شاخ اور شجر تناور کو کاٹ رہے ہیں۔ کراچی کی رونقیں سلامت ہیں تو اہلِ کراچی کے لئیے بھی سکون سلامت۔ جس شہر میں بسیرا ہو اُسے احمق اور عقل سے پیدل لوگ بھی نہیں جلایا کرتے۔

  9. احمد

    آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے مگر عقل کے اندھے ، جاہل اور تعصب میں فنا لوگ نہیں سمجھیں گے۔ کراچی کی شریف لوگ یہ بات کب سے جانتے ہیں اور بہت تنگ ہیں مگر لعنت ہے ہزار بار اس عصبیت پر جس نے مدتوں سے اندھا کر رکھا ہے کراچی کی کوئی اہمیت تھی تو امن سے اور معاشی استحکام سے۔ اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا دے
    مگر لعنت ہے لاکھوں بار پنجابی فوج ، ضیاءالحق اور شیعوں کو جنہوں نے نا بجھنے والی آگ لگادی۔ ایم کیو ایم کا خیال شیعہ رئیس امروہی کا تھا اور اسکے ساتھ ابتدائی اور بعد میں بھی کرتا دھرتا یہی لوگ ہیں جو سچ ہے اسکو قبول کریں، فوج کا نام پنجاب نہیں آپ لوگ فوجی افسران کے گند کا صاف اقرار کریں ورنہ بات نہیں بنے گی۔ ایک کافرفوجی سسٹم میں کچھ مسلم لوگوں کے ہونے سے سسٹم مسلمان نہیں ہونے لگا پوری عمارت گند اور منافقت پر قائم ہے
    اور الطاف جیسوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیئے ہر کوشش کی قدر کرنی ہوگی یہاں اندھے اور شیعہ بلاگرز اور تبصرے والے ہیں اکثر انکے اپنے مفاد ہیں اگر نہ بھی ہوں تو بھی حق بولنا انکی موت ہے اس لیئے کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان سب کو بے نقاب کرنا ہوگا

  10. احمد

    ایک بات کی اور نشاندہی
    جب بھی مسلمانوں کے بڑے بڑے علماء کو شہید کیا گیا تو پہلے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے انتظام کرلیئے جاتے ہیں اور دوسری چیز کہ کبھی بھی مسلمانوں کی طرف سے املاک کو جلانے والا کام نہیں کیا گیا
    دوسری طرف شیعوں کا بڑا تو کم ہی مارا گیا انکے عام 2 ، 4 افراد بھی مارے گئے تو انکو کھلی چھوٹ دی گئی اور انہوں نے ہمیشہ املاک کو نقصان پہنچایا اور مسلمانوں کو گالیاں دیں، میڈیا اور حکومتی سطح پر اسکو رد عمل اور لوگوں کے جزباتی ہونے کا کہ کر دبا دیا گیا۔ تو دوسرے بڑے بڑے ظلم پر کیوں جزباتی نہیں ہوتے؟ اللہ کا خوف بھی کوئی چیز ہوتی ہے
    اب یہ دیکھیں!
    کراچی، ہول سیل مارکیٹوں میں آگ، ڈھائی ہزار دکانیں خاکستر
    اور مزید ہماری بات کا ثبوت
    اربوں روپے کا نقصان کرنیوالوں میں عزاداران حسین شامل نہیں، رحمان ملک ۔ اپ ڈیٹ:
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29دسمبر۔ 2009ء) وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک
    اربوں روپے کا نقصان کرنے والوں میں عزاداران شامل نہیں تھے بلکہ شرپسندوں نے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے قانون کو ہاتھ میں لے کر جائیداد واملاک کو نذر آتش کیا تاکہ عوام میں اشتعال پیدا کرکے شہر کے امن کو برباد کیا جاسکے
    —————————————–
    بس اب
    ملک میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی لگانی ہوگی اور عدل فاروقی کرتے کرتے ہوئے مختصر وقت میں اگلے پچھلے ہنگامے کرنے والوں کو جہنم رسید کرنا ہوگا
    مگر عمر فاروق رضی اللہ عنہ تو بس ایک تھے ان جیسا کہاں سے لائیں

  11. احمد

    یہ وہی ظالم رحمان ملک ہے جو ہر بات پر طالبان طالبان کی رٹ لگاتا ہے اور اہنے مزموم مقاصد کیلئے راستہ ہموار کرتا ہے اب یہی خبیث شخص کس طرح اپنے گروہ کی صاف صفائی دے رہا ہے
    اجمل صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ

    پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
    مردِ ناداں پہ کلامِ نرم و نازک بے اثر !!
    :(

  12. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فرحان دانش صاحب
    اگر کراچی میں کوئی حکومت ہوتی تو کیا ایسا ہو پاتا ؟ جب بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تو راولپنڈی میں پی پی پی کے جیالوں نے توڑ پھوڑ اور فائرنگ وغیرہ شروع کر دی تھی جس پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا گیا تھا ۔ کراچی میں رات گئے تک اُس سے بہت زیادہ ہوتا رہا مگر کسی نے کچھ نہ کیا ۔
    وہ کراچی جو ہر موسم میں ہر گھڑی جگمگاتا تھا وہاں خونخوار درندوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ میں جو کراچی بارے لکھتا رہتا ہوں مجھے کراچی پاکستان کے سب شہروں سے زیادہ پسند تھا ۔

  13. صبا سیّد

    اسلامُ علیکم
    کراچی میں شاید یس لیے ایسا ہوتا ہے کہ یہاں بھانت بھانت کے لوگ ہیں۔ اور آدھی سے ذیادہ آبادی فارغ ہے یعنی کہ بے روزگار۔ اس تباہی اور بربادی میں میرا نہیں‌خیال کہ وہ لوگ شامل ہونگے جن کا اس بلاسٹ میں کوئی اپنا گیا ہوگا۔ تیسری پارٹی یہ سب کرتی ہے، جن بیچاروں کے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے وہ تو کئی دنوں تک صدمے سے نکل ہی نہیں پاتے۔
    جب بینیظیر صاحبہ کا انتقال ہوا تھا تب یہ لوگ ہم نے اتنئ قریب سے دیکھے تھے کہ بس دھڑکا لگا تھا ابھی مرکزی گیٹ توڑ کر گھر میں داخل ہو جائیں گے۔ ان میں سے کسی کے چہرے پر غصہ یا غم جیسے تاثرات نہیں تھے، بلکہ یہ لوگ مسکرا مسکرا کر، یوں تباہی مچا رہے تھے گویا اس چیز کو انجوئے کر رہے ہوں اور یہ ان کے لیے کھیل ہو۔ یا پھر یہ اس ایک دن کو بھر پور مناتے ہیں جب ان کو کسی طرح موقع مل جاتا ہے کہ جب سارے شہر میں وہ لوگ دنگل مچاتے پھریں۔
    یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا اس طرح کے واقعات میں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہوتا بلکہ ان کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔ اگر پڑتا ہوتا تو کہاں ہوتے ہیں یہ لوگ جب اشیائے خورد ونوش، تیل، سی این جی، بجلی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ جاتی ہیں۔ یا دنوں گھروں میں بجلی اور پانی نہیں آتا۔ یہ احتجاج تب کیوں نہیں کرتے یہ لوگ۔

    فی امان اللہ

  14. Pingback: » کراچی میں دہشت گردی میرا پاکستان:

  15. صبا سیّد

    بات صاف سی ہے۔ کراچی میں متحدہ کی مرضی کے خلاف پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ لیکن اگر حکومت کچھ کرتی تو اس قدر تباہی نہیں پھیلتی، عاشورے کے جلوس میں بلاسٹ نہ ہوتا، نہ 30 عرب کا نقصان نہ ہوتا، نہ ہی بی گناہ لوگ مرتے۔ اور اگر یہ سب نہ ہوتا تو لوگوں کی توجہ کیسے بٹتی اس مسلئے سے جو اس بلاسٹ سے پہلے ہر خاص و عام کی زبان پر تھا۔ کوئی بھی ٹی وی چینل کھولیے آج کہیں بھی آپ کونیب، این آر او،ملک کا پیسہ کھانے والے سیاستدانوں کا ذکر نہیں ملے گا۔
    چند دن پہلے ہی میں اور میرے شوہر اس بارے میں بات کر رہے تھے تب میرے شوہر نے کہا تھا کہ یہ مسلئہ اتنا اٹھا ہے، اسے دبانے کے لیے یا اس کا زور کم کرنے کے لیے خدا نخواستہ ضرور کوئی بڑا واقعہ ہوگا۔
    یہی حربے ہیں ہماری گندی سیاست اور سیاستدانوں کے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.