آ گیا میدان میں ۔ ہے جمالو

سوئی ناردرن کمپنی نے وفاقی وزیر میاں منظور وٹوکے سی این جی اسٹیشن کا کنکشن منقطع کردیا ہے ۔ جی ایم لاہور ریجن، سوئی ناردرن کمپنی کے مطابق گیس منقطع کرنے کا فیصلہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر عمل درآمدنہ کرنے پر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کی شکایت پر عملہ جب کنکشن منقطع کرنے گیا تو وفاقی وزیر کے گن مینوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سوئی ناردرن لاہور ریجن کے جی ایم کو عملے پر تشدد کی اطلاع ملی تو انہوں نے حکام بالا کو آگاہ کرتے ہو ئے اسٹیشن کا کنکشن منقطع کرادیا۔ جی ایم کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران گیس کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور 10دن تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “آ گیا میدان میں ۔ ہے جمالو

  1. خرم

    جرمانہ تو ہونا مشکل ہے۔ صلح صفائی ہوجائے گی جیسا ہمیشہ سے ہوتی آئی ہے۔ ہاں البتہ وٹو صاحب کیونکہ میاں صاحب کے باغی ہیں اس لئے “سوموٹو” ایکشن بھی خارج از امکان نہیں۔ :mrgreen:

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    خرم و فرحان دانش صاحبان
    یہ تو پابندی پر عمل نہ کرنے کا واقعہ ہے ۔ ہمارے ملک کے زورآور گیس اور بجلی سینہ تان کے چوری کرتے ہیں ۔ ابھی میں لکھوں گا تو پھر تعصب کا فتوٰی جاری ہو جائے گا ۔ کراچی میں اوسط 70 فیصد لوگ بجلی چوری کرتے ہیں مگر کسی کی مجال نہیں کہ اُن کی طرف اُنگلی اُٹھا سکے

  3. خرم

    انکل جی بھائی نہیں باغی ہیں۔ وائیں مرحوم کی وزارت اعلٰی کے بعد وٹو صاحب ہی تو وزیر اعلٰی بنے تھے پارٹی میں بغاوت کروا کر۔ :mrgreen:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.