کیا دہشتگرد صرف داڑھی والا ہوتا ہے؟

کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 دن کی بہدف ہلاکتیں [Target Killing]
جمعرات کے دن اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں مسجد کے پیش امام مولانا غلام محمد جو مغرب کی نماز پڑھنے مسجدجارہے تھے کہ گلی میں پہلے سے گھات لگاکر بیٹھے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا
جمعہ کی شب تین ہٹی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری انجینئر الیاس زبیرکو ہلاک جبکہ ترجمان قاری شفیق الرحمان علوی کو شدید زخمی جو دوران علاج دم توڑ گئے
میٹھادر کاغذی بازار کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہنواز عرف شانو ہلاک اور فرید زخمی ہوگیا
آگرہ تاج کالونی میں 24 سالہ فیضان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
بہار کالونی میں علی عرف چیکو کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
عثمان آباد کے علاقے چیل چوک گلی نمبر 1 میں 45 سالہ خلیل ولد اودے خان کو ہلاک کیاگیا

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

12 thoughts on “کیا دہشتگرد صرف داڑھی والا ہوتا ہے؟

  1. فرحان دانش

    تین ہٹی کے قریب مرنے والوں کا تعلق کالعدم دہشت گردجماعت سے تھا ۔اورنام اہلسنت والجماعت کا بدنام کر ریے رہے تھے۔
    اہلسنت والجماعت پاکستان نے ان افراد سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے

  2. احمد

    اجمل صاحب

    اگر آپ تھوڑی دیر کیلئے ان کی محبت کو دل سے ہٹا کر دیکھیں تو نظر آئے گا کہ مشرف کے دور سے جب اسکا شیعہ وزیر معین حیدر تھا تب سے بڑے بڑے علماء اور خاص کر ان لوگوں کو جنہوں نے شیعت کا کفر واضح کیا اور ان کا تقیہ کی چادر میں چھپا دین سامنے لایا ان کو قتل کیا گیا اور آپ غور کریں تو کافی حد تک ایسے بڑے بڑے علماء اور قابل لوگوں کو راستے سے ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کام زرداری نے بھی کرنا ہے کہ یہ بھی شیعہ ہے اور اس کے ساتھ بھی شیعہ ٹیم ہے اور MQM تو خیر شیعت ہی شیعت ہے
    کبھی کبھی فیس میکنگ کو ایک آدھ ادھر ادھر کا آدمی بھی گرا دیتے ہیں جیسے اصل ہدف اسلام اور پاکستان تھا مگر کیموفلاج کرنے ایران اور کوریا کا نام بھی ڈال دیا تھا
    کیا آپ اور شیعہ خاص کر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح شیعت کا کفر چھپ جائے گا؟ دنیا میں اسلام پر شیعت حاوی ہوجائے گی؟ کیا لوگوں کو بتانے والے اور انکے ایمان کی حفاظت کیلئے علمائ ختم ہوجائیں گے؟ کوئی بھی شیعت کا کفر کا سامنے لانے سے ہچکچائے گا؟
    پہلے بھی اس طرح کا کام ہوتے رہے تو کیا نتیجہ نکلا؟ زلت اور اعمال بد کافروں ، مرتدوں اور منافقوں کے نصیب میں مزید لکھے جاتے رہے

    بہر حال شکریہ کے آپ نے قلم اٹھایا چلو آدھی بات ہی کی مگر کی تو۔ ان سے تو بہتر ہیں جو لوگوں کے دعا سے ہٹا کر اپنے زور بازو میں لگانا چاہتے ہیں حالانکہ قادر بھی اللہ ہے مالک بھی اللہ ہے اور توفیق بھی کام کی وہی دیتا ہے جو اس سے مغفرت نہ چاہے اور اس سے مانگے نہیں وہ لوگ اس کو پسند نہیں۔ اس کی خدائی میں سب اس کے محتاج ہیں

  3. دوست

    کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی انسان کی جان لے۔ میں نے “انسان” کہا ہے کہ مسلمان ہونے پر تو ہمارے کئی احباب کو شک ہوگا نا۔ :roll:

  4. عبداللہ

    احمد صاحب معین الدین حیدر شیعہ نہیں ہے آپکو کیا شیعہ رافضی اور خوارجی فوبیا ہوگیا ہے! کیوں آپ اس طرح کی باتیں کرکے ہم مسلمانوں کا مذاق بنواتے ہیں، للہ جاکر تھوڑا سا صحیح معنوں میں اسلام پڑھ آئیے اب تو آپ کی اس ایک ہی راگ مالا سے گھبراہٹ ہونے لگی ہے!
    جی اجمل صاحب دوست نے آپکو صحیح جواب دے تو دیا ہے پھر بھی بس اتنا ہی کہوں گا کہ کیا یہ سب پاکستان کے دوسرے علاقوں میں نہیں ہوتا یا آپ نے صرف کراچی کو مائیکرواسکوپ کے نیچے رکھنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے !

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبداللہ صاحب
    کراچی اعلٰی تعلیم یافتہ لوگوں کا شہر ہے ۔ وہاں جہالت کا ایک واقعہ بھی بہت ہونا چاہیئے لیکن روزانہ کے قتل تعلیم یافتہ لوگوں کيلئے شرمندگی کا باعث ہونا چاہیئے نہ کہ دوسروں میں عیب ڈھونڈنے کا

  6. عبداللہ

    اجمل صاحب چلیں اس بہانے آپنے کراچی کے لوگوں کو تعلیم یافتہ تو تسلیم کیا :)
    کراچی تعلیم یافتہ لوگوں کا شہر ہے مگر وہاں کی پولس جاہلوں سے تعلق رکھتی ہے اور باقائدہ مجرموں کو پالتی ہے اب کراچی کے تعلیم یافتہ لوگ اس سلسلے میں کیا کرسکتے ہیں ؟

  7. خرم

    شیعہ سُنی اور مہاجر پنجابی کے معلومات پر احباب کے تبصروں سے کچھ علم میں اضافہ نہیں‌ہوا۔ :mrgreen: احمد صاحب کو تو تبلیغ کے ویزہ پر ایران بھیج دینا چاہئے معہ سعودی سرکاری مبلغ اعظم۔ مسلمانوں پر بہت احسان ہوگا :lol:

  8. انکل ٹام

    خرم صاحب آپ تو بات ہی نہ کیا کریں‌، کبھی کبھی مجھے شک ہوتا ہے کہ آپ بریلوی کے روپ میں شیعہ ہیں‌، ویسے بھی اکثر شیعہ ایسے ڈرامے کرتے ہیں ، باقی مشرف دور کے بارے میں‌حضرات اکابر سے سنا ہے کہ اس لحاظ سے بدتر تھا کہ اس میں سے علمائ کا قتل شروع ہوا ، باقی کچھ عرصے پہلے امت نے رپورٹ شایع کی تھی کہ شیعہ کی دہشت گرد تنظیم جسے ایران سے مکمل سپورٹ حاصل ہے وہ کراچی میں‌ دوبارہ فعال ہو رہی ہے اور ان کے لیڈروں‌ نے زرداری سے بھی ملاقات کی ہے ۔ مجھے اتنا غصہ اپنے علما کے شہید ہونے کا نہیں‌ ہوتا جتنا اپنے لوگوں‌کا ہاتھوں‌پر ہاتھ دھر کر بیٹھے رہنے پر ہوتا ہے ، مسلمانوں کی تعداد 85 فیصد ہے اور شیعہ کی تعداد 10 فیصد اور پاکستان میں‌ 5 فیصد اب بھی یہ لوگ ایسے کام کر جائیں‌ اور ہم کچھ نہ کر سکیں‌؟؟؟؟ لال مسجد پر جن فوجیوں نے گولیاں چلائیں‌، ان کے بارے میں غازی عبدالرشید کی آخری فون کال سن لیں‌، انہوں نے کہا تھا کہ یہ لوگ مسلمان نہیں‌ ہیں‌ گولیاں چلا رہے ہیں‌اور ساتھ میں‌ یا علی مدد کے نعرے لگا رہے ہیں ۔ ہمارے بھولے مسلمان ہمیشہ شیعہ کو اپنا بھای سمجھ کر ساتھ رکھتے ہیں‌ لیکن شیعہ نے ہمیشہ گلے لگا کر پیٹھ پر خنجر گھونپہ ہے ، بغداد میں‌ تاتاریوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کروانے والا ابن علقمی شیعہ ، بنگال میں‌مسلمانوں کے ساتھ غداری کرنے والا میرجعفر شیعہ ، ٹیپو سلطان سے غداری کرنے والا میر صادق شیعہ ، یہ صرف چند مثالیں ہیں‌۔ ورنہ اگر کوی تحقیق کرے تو انبار لگ جائیں‌گے  

  9. خرم

    بھائی آپ کا تو نام ہی انکل ٹام ہے سو اب آپ سے کیا سر پھوڑیں۔ ہاں یہ ضرور عرض کئے دیتے ہیں‌کہ سعودی عرب اور ایران کی اس بالادستی کی لڑائی میں معصوم کوئی بھی نہیں۔ اور شیعہ دہشت گرد تنظیم کی تو بات کی یہ جو وزیرستان سے لیکر کراچی تک پٹاخ پٹاخ پھٹے جاتے ہیں ان کے مسلک کی کوئی تحقیق کی آپ نے؟ انہیں پیسہ کہاں سے اور وسائل کہاں سے آتے ہیں یہ کبھی کھوجا؟ کیونکہ سعودی عرب سے پیسہ بہت آتا ہے سوایسی تحقیقات عموماً فنڈز کی کمی کے باعث شائد کبھی شروع ہی نہیں‌ہوپاتیں۔ :mrgreen: ویسے بھی جو انشاء‌جی نے کہا تھا کہ آجکل تو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کا دور ہے سو آج شیعہ ہیں، کل بریلوی اور پرسوں کسی اور کی باری ہوگی۔ اتنا زور اور زر صرف اسی بات کے لئے تو صرف کیا جارہا ہے کہ دنیا اگر کلیتاً نہیں تو مسلم دنیا ہی “عرب سپریمسی” کی قائل ہو جائے (ویسے تو تمام خالص مسلمان مل کر ایک ننھے سے اسرائیل کو قابو نہیں کرسکتے) :mrgreen:

  10. انکل ٹام

    جناب خرم صاحب آپ کی طرح فضول کمنٹس کا مجھے شوق نہیں‌ صرف کام کی بات کرتا ہوں‌
    طالبان یہ اعلان کر چکے ہیں‌ کہ یہ جو سکول جلاے جا رہے ہیں ، عوامی جگہوں‌ پر بمب پھوڑے جا رہے ہیں وہ ہم نہیں‌ کرتے ، اسکے بعد بھی اگر آپ ان پر الزام لگائیں‌ تو یہ ضد کے علاوہ اور کچھ نہیں ہو سکتا ، دوسری بات یہ ہے کہ فوج تو سوات میں‌ آپریشن کرتی رہے سارے علاقوں‌ پر بمباری کرتی رہے اور اس علاقے کے لوگ دوسری جگہوں پر جا کر بمب پھوڑیں یہ بات سمجھ نہیں آتی ۔
    دوسری بات جو انشا نے کہی انشا جی کہ بات کی اول تو کوی اہمیت نہیں ہے کیونکہ وہ شاعر تھے عالم دین نہیں‌۔ اور فتویٰ اور دین کو عالم سے کوی زیادہ نہیں‌ سمجھ سکتا ۔
    دوسرا جواب اس بات کا یہ لے لیں‌ کہ اگر انشا جی کی بات کو مان لیا جاے تو قادیانیوں کو بھی کافر ہم نے بنایا ؟؟؟؟ عقیدہ تو کفریہ لوگوں کا اپنا ہوتا ہے ۔ ہم تو صرف بتاتے ہیں کہ یہ کفریہ ہے یا نہیں‌۔
    تیسرا جواب یہ لے لیں‌ کہ انشا جی کا اشارہ آپ کے اعلیٰ حجرت کی طرف تھا جو کفر کے فتوے لگانے میں اتنے آگے چلے گئے کہ حضور اکرم کے صحابی پر بھی کفر کا فتویٰ لگا دیا ۔ مولانا ظفر علی خاں صاحب جیسا عالم بھی اس حرکت پر چیخ پڑا اور کہا : بریلی کے فتووں‌ کا سستا ہے بھاو کہ بکتے ہیں‌ کوڑی کے اب تین تین
    اور علامہ اقبال نے ان فتووں پر کہا
    مجھ کو تو سکھا دی ہے افرنگ نے زندیقی
    اس دور کے ملا ہیں‌ کیوں ننگے مسلمان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.