بلاگسپاٹ بلاگز کا مسئلہ

کچھ بلاگسپاٹ پر بنے بلاگز پر تبصرہ لکھ کر جب شائع کرنے کی کوشش کی جائے تو ناکامی ہوتی ہے ۔ اس مشکل کے کئی رُخ ہیں جن میں دو عمومی یہ ہیں
کچھ بلاگ ایسے ہیں جن پر نام اور یو آر ایل کا اختیار نہیں ہے
کچھ بلاگز پر ورڈ ویریفیکیشن لگایا گیا ہے مگر ایک تو خروف پورے نظر نہیں آتے دوسرے وہ خانہ ہی نہیں جس میں ان کو نقل کیا جائے

This entry was posted in گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

11 thoughts on “بلاگسپاٹ بلاگز کا مسئلہ

  1. عمر احمد بنگش

    جی ایسی کچھ مشکلات ضرور ہیں، میں‌نے اپنے بلاگ پر ورڈ‌ویریفیکیشن بھی اسی واسطے ختم کی تھی اور ساتھ میں‌نام اور یو آر ایل والی آپشن بھی فراہم کی تھی، تاکہ تبصرہ نگار کو آسانی رہے۔
    کچھ عرصہ سے انٹرنیٹ‌ایکسپلورر پر تبصرہ کرنا مشکل، بلکہ ناممکن ہو گیا ہے۔ فائر فاکس البتہ درست جا رہا ہے۔

  2. DuFFeR - ڈفر

    یہ مسئلہ بلاگ سپاٹیوں کا نہیں بلکہ بلاگ سپاٹ کا اپنا ہے
    بڑا تنگ کیا ہوا ہے بلاگ سپاٹ نے آج کل
    ٹکریں مارتے رہو لیکن تبصرہ ہے کہ پوسٹ ہونے میں نہیں آتا
    مجھے اپنے انٹرنیٹ پہ ہی شک ہونے لگتا ہے لیکن باقی سب تو ٹھیک چلتا ہے لیکن بلاگ سپاٹ کی براؤزنگ بھی مسئلہ کرتی ہے
    ایسا ہی کچھ ورڈپریس ڈاٹ پی کے اور اردوٹیک کے ساتھ بھی ہے
    500 کا ایرر منہ چڑا رہا ہوتا ہے

  3. ریحان

    بلاگ سپاٹ پٍھر بھی فری بلاگنگ سروس میں سب سے بہترین ہے ۔۔ امید ہے کہ جلد بلاگ سپاٹ والے اٍس فیچر کو مزید امپروو کریگنے ۔۔ فل وقت انہوں نے تبصرات کو آٹومیٹک ریویو کرنے کا فیچر انٹیگریٹ کر دیا ہے ۔

  4. محمد احمد

    میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں اور مجھے تبصرہ میں کسی دقت کا سامنا نہیں ہے سوائے اس کے کہ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔

  5. عماد

    لاَ حَوۡلَ وَلا قُوّۃَ الّا بِااللہ یہا آپ لوگ بھی ماشاء اللہ بڑے فکرمند نظر آرہے ہو مگر کیا کسی نے جناب بلاگر ثم گوگل صاحب کو کوئ ای میل وغیرہ بھیجا مشورہ کے لئے ؟شاید نہیں بھئ اپنی پریشانی ان سے شیئر کریں مسئلہ حل ہو جائگا جہاں تک اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ اور ورڈپریس پی کے کا سوال ہے تو ان بیچاروں کی ذمّہ داری اکیلے دو بیچارے نبھا رہے ہیں جبکہ بلاگسپاٹ کو چلانے کے لئےاور ورڈپریس ڈاٹ کام کو چلانے کے لئے ایک اچّھی خاصی ٹیم لگی ہوئ ہے اب ان بیچاروں سے جتنا بن پڑتا ہے کرتے ہیں میں تو کہتا ہوں کہ جن بلاگروں کے باس بھی اپنا ڈومین ہے وہ اپنے سرور پر ایک ورڈ پریس ملٹی یوزر (ایم یو ) انسٹال کرلیں اور کم ازکم آٹھ دس بلاگ اپنے سر کرلیں یہ بیچھارے ایک ہی ڈومین کے لئے اتنی بینڈوتھ کہاں سے لائیں یہی وجہ ہے کہ جب ورڈپریس پی کے اور اردوٹیک کے صارفین کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو بینڈوتھ سبھی بلاگوں میں تقسیم ہوکر کم پڑ جاتی ہے تو انپر چل رہے کسی بلاگ کو کھولنا مشکل ہوتا ہے اوور لوڈنگ کی وجہ سے
    جبکہ بلاگر اور ورڈپریس ڈاٹ کام کا یہ مسلہ نہیں ہے کیوں کہ وہ ہر بلاگ کے لئے الگ سے بینڈوتھ مہیّا کرواتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.