میں کہاں ہوں

میں ممنون ہوں ان سب اصحاب کا جنہوں نے میری غير حاضری کو محسوس کیا بالخصوص ڈ ِ ف ر ۔ عمر احمد بنگش ۔ چوھدری حشمت افضل ۔ معراج خٹک اور کامران صاحبان کا

سب کچھ ایسی عُجلت میں ہوا کہ کچھ کہنے سننے کا وقت ہی نہ ملا۔ کوئی افسانہ نویس ہوتا تو کہتا “آنکھ کھلی تو لاہور میں تھا”۔ میں ایسا نہیں کہوں گا کیونکہ ایسا صرف اغوا کی صورت میں ہو سکتا ہے ۔ تو جناب ۔ بیٹھے بٹھائے ہمیں کیا سوجھی کہ لاہور میں کچھ عرصہ کیلئے رہائش اختیار کر نے کا منصوبہ بنا کر فٹ سے اس پر عمل کر دیا ۔ 17 جون کو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ہم لاہور کو سدھاريں گے ۔ 17 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہو کر لاہور پہنچے اور یہاں سکونت اختیار کر لی

کرائے کا مکان ہو اور بندہ پردیسی تو خوامخواہ ہی مت ماری جاتی ہے ۔ اوپر سے بجلی کی آنکھ مچولی اور بلا کی گرمی ۔ اللہ کا شکر ہے کہ تین دن سے بارشیں شروع ہو گئیں تو موسم کچھ خوشگوار ہو گیا ہے

ابھی تک مکان کے اندر کی ضروریات پوری کرنے میں لگے ہیں اور سب کی دعاؤں کے متمنی ہیں

This entry was posted in آپ بيتی, خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

33 thoughts on “میں کہاں ہوں

  1. میرا پاکستان

    آپ نے ہجرت کی خبر دے کر ہمیں‌مخمصے میں‌ڈال دیا ہے۔ خیریت تو ہے جناب، لاہور پر دل کیسے آ گیا۔ اچھے بھلے اسلام آباد میں‌رہ رہے تھے۔ ہم جانتے ہیں‌عمر کے اس حصے میں ہجرت کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ کیونکہ سالوں کی دوستی اور ماحول سے انسیت دلوں میں رچ بس جاتی ہے اور نئی جگہ پر دوستیاں استوار کرنا آسان نہیں‌ہوتا۔ امید کرتے ہیں‌کہ یہ ہجرت عارضی ہو گی۔

  2. DuFFeR - ڈفر

    ہیں؟ 8O
    سب خیر خیریت ہے نا؟
    ایک دم سے شہر بدلی کچھ اچنبھے کی بات لگ رہی ہے
    کہیں ”سرکار“ تو اس عمل کی وجہ نہیں :?:
    میرے کو تو دھڑکا لگ گیا ہے

  3. نعمان

    آپ کی غیر حاضری مجھے بھی محسوس ہوئی تھی اور دل میں کچھ اندیشوں نے بھی جنم لیا تھا کہ کہیں آپ علیل تو نہیں۔ مگر اللہ کا شکر ہے آپ خیریت سے ہیں۔

  4. عمر احمد بنگش

    اچھا لاہور میں، چلیں‌جی جہاں‌رہیں‌خوش رہیں‌اور ہمیں‌سدھارتے رہیں :P سارا دیس اپنا ہے صاحب، بس نہیں‌ہیں تو حکمران ہمارے نہیں!!!! :cry:
    رہ گئی بات اس “سب اچانک پروگرام”‌کی تو بس یہ تو ہو ہی جاتا ہے۔

  5. وھاج الدین احمد

    جناب ویلکم ٹو لاہور
    ابکے لاہور آنا ھوا تو انشا اللہ ضرور ملاقات ھوگی
    چونکہ مین لاہور 11 سال رھا ھون اس کی وجھ سے” اپنا گھر” سمجھتا ھون
    اللہ آپکا یہان ٹھیرنا مبارک کرے اور آپ اور آپکے تمام اہل خانہ محفوظ رھین

  6. کنفیوز کامی

    یہ بیٹھے بیٹھائے کیا سوجھی شاید آپ بتانا پسند نہیں کریں گے مگر جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور برائی کی واٹ لگاتے رہیں 8)

  7. سید محمد حنیف شاہ

    افتخاراجمل صاحب اسلام علیکم
    آپکو لاھور آمد مبارک ھو

  8. یاسر عمران مرزا

    ویلکم بیک انکل
    امید ہے اب آپ باقاعدگی سے بلاگ کو ٹائم دے سکیں گے
    میں بھی سوچ رہا تھا کہ اتنے دنوں سے کوئی تحریر کیوں نہیں لکھی آپ نے

  9. محمد احمد

    بس ہم لوگ یہ سمجھ لیتےہیں کہ آپ کا دانہ پانی اسلام آباد کی جگہ لاہور میں اُترنے لگا ہے۔ یوں‌بھی لاہور تو اس چیز کے لیئے مثالی جگہ ہے۔

    اللہ آپ کو وہاں بھی خیرو عافیت سے رکھے ۔

  10. چوھدری حشمت

    اجمل صاحب۔
    دیکھیں سب آپ سے کتنی محبت کرتے ہیں، اس لیے آئندہ کے لیے خیال رکھیے گا۔ ویسے امید ہے آپ ہم سب کو جلد ہی اپنی ہجرت کے سبب سے آگاہ کریں گے، ویسے چند عزیز ہمارے بھی پنڈی میں ہیں۔۔۔۔۔ ویسے لاہور ۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ہے۔

  11. کنفیوز کامی

    سر اجمل اور سر جاوید آپ لوگ جس طرح مصروفیت میں سے ہمیں ٹائم دیتے ہیں آپ کا بھی شکریہ اللہ آپ کو جزاء دے اور آپ لوگ اسی طرح ہمارے علم میں اضافہ فرما تے رہیں

  12. افتخار اجمل بھوپال Post author

    افضل صاحب
    لاہور پر جس کا دل نہ آئے وہ بے دل ہی ہو گا ۔ مین نے اپنی نوجوانی کے کئی سال لاہور میں گذارے ہیں ۔ نقل مکانی ہے تو عارضی لیکن چند سال تک ہو سکتی ہے ۔ مستقل ٹھکانہ اس دنیا میں اسلام آباد ہی ہے ۔ ان شاء اللہ وہاں جانے رہیں گے ۔ انسان ارادہ کر لے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا

  13. معراج خٹک

    اسلام علیکم۔

    اللہ سبحانہ تعالی آپ کے لاھورکی عارضی ھجرت و سکونت کوامن وسکون اور خیرخیریت سے گذارے۔ آمین۔

  14. ابوشامل

    اجمل صاحب! اللہ آپ کی عارضي ہجرت میں برکت دے اور آپ کا لاہور میں یادگار وقت گزرے۔ آمین

  15. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ڈ ِ ف ر صاحب
    ایکدم جب منتقل ہوں گا تو پھر آپ کے سوال کا جواب میں نہیں دے سکوں گا ۔الحمدللہ میں بخیریت ہوں ۔ مصروفیت بہت ہے اور ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی اور کئی اور عمومی مسائل کا سامنا ہے جو رہائش کی منقلی میں ہوتے ہیں

  16. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کامران صاحب
    نہ بتانے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ بوڑھے والدین بچوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہین ۔ اللہ کی کرم نوازی ہے کہ ہم اور بچے ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں

  17. افتخار اجمل بھوپال Post author

    یاسر کامران مرزا صاحب
    ان شاء اللہ جلد فعال ہو جاؤں گا ۔ ابھی روانگی سے پہلے کی لکھ کر محفوظ کی ہوئی تحاریر شائع کر رہا ہوں ۔
    آپ کی لکةي ایک تحریر پر تبصرہ کا وقت نہیں مل سکا ۔ اب ان شاء اللہ اس کے متعلق تحریر کروں گا جب وقت ملے گا

  18. افتخار اجمل بھوپال Post author

    جاوید گوندل صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ ۔ انسان اپنے آپ کو بہت پھنے خان سمجھتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے ۔ اچھا کریں تو اچھا بُرا کریں تو بُرا

  19. فیصل

    میں تو سوچ رہا تھا کہ کہیں راہ چلتے ملاقات ہو جائے گی اسلام آباد میں لیکن خیر میری دعا کہ جہاں رہیں خوش رہیں۔

  20. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فیصل صاحب
    میرے ساتھ راہ چلتے ملاقات ہونے کا اتفاق بہت کم تھا کہ میں صرف کسی کام کیلئے نکلتا ہوں اور بس ۔ کچھ نوجوانوں نے مجھے ملاقات کا شرف ایک دو سال قبل بخشا تھا ۔ میں ان شاء اللہ اسلام آباد جاتا رہوں گا ۔ میرا گھر تو اب بھی وہیں ہے اور اسي طرح ہے جیسے ہماری موجودگی میں تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.