بُش مار جُوتوں کیلئے 370000 جوڑوں کا آرڈر

خبر ہے کہ عراقی صحافی نے امریکی صدر بش کو نیوز کانفرنس کے دوران جو جوتا مارا تھا اُسے تیار کرنے والی ترکی کے شہر استنبول میں قائم بیدان شوز کا کاروبار خوب چل نکلا ہے اور اس نے اپنے گاہکوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 100 مزید ہُنرمندوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ اب تک بیدان شوز کو 370000 جوڑوں کے آرڈر مل چکے ہیں ۔ کمپنی کے مطابق عام طور پر اس ماڈل کے سال میں 15000 جوتے فروخت ہوتے تھے ۔

اس جوتے کے آرڈر عراق ۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور امریکا سمیت پوری دنیا سے موصول ہو رہے ہیں ۔ اس جوتے کے امریکیوں نے 19000 جوڑے بھیجنے کی فرمائش کی ہے ۔ اس جوتے کا ماڈل نمبر 271 تھا لیکن اب تبدیل کرکے اس کا نام بش شوز رکھ دیا گیا ہے ۔ کمپنی کے مالک نے کہا ہے کہ “کمپنی جوتے کی مانگ بڑھنے کی وجہ سے زیادہ منافع نہیں کمارہی اور اس کی پہلے والی قیمت یعنی 27 ڈالر ہی رکھی ہے لیکن ہمارے لئے یہی بات کافی ہے کہ ہماری کمپنی خوب نام کما رہی ہے”

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

13 thoughts on “بُش مار جُوتوں کیلئے 370000 جوڑوں کا آرڈر

  1. محمد ریاض شاہد

    محترم بھوپال صاحب
    اسلام علیکم
    چلیں کسی طرح دل کو خوشی ملی اگرچہ معمولی ہی سہی۔

  2. محمد سعد

    انگریزوں کے آزادیٔ اظہارِ رائے کے معیار کے کیا کہنے۔ اگر خود دوسرے مذاہب کے لوگوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں تو وہ آزادیٔ اظہارِ رائے اور جب کوئی مسلمان اپنی نفرت کا اظہار کرے تو اس کی پسلیاں توڑ دیتے ہیں۔ :evil:

  3. شکاری

    میں نے سنا ہے زیدی کے بھائی کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اللہ رحم کرے اس کے خاندان پر ۔

  4. ظفر اقبال

    حشام احمد سید
    جوتا زیدی کا
    ( عراق کے واقعہ پر )

    سنتے ہیں کہ اُس جوتے کا اب دام بہت ہے
    ذکر جوتے کا ہر صبح اور ہر شام بہت ہے
    جوتے کو جلا ڈالا کہ وہ انسان ہو جیسے
    لیکن اس صنعت میں تو بڑھا کام بہت ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سنتے ہیں کہ ہر سمت سے پیغام ہے آیا
    کتنوں سے نکاح ہوگا بھلا میرے خدایا
    یہ بات بھی چل نکلی ہے یاروں میں کہ تُف ہے
    یہ جوتا یہاں کیوں نہ بھلا ہم نے بنایا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہڈی تری توڑی ہے نتیجے میں تو کیا ہے
    اظہارِ جوانمردی کی یہ تھوڑی سی سزا ہے
    کچھ دے تو دیا زیدی، سبق قوم کو تو نے
    تیرے لیے اللہ ہے اور اُس کی جزا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمت پہ کوئی زیدی کے آواز نہ کسنا
    جوتے کی ہی تقدیر میں تھا بُش پہ برسنا
    اتنا تو سُجھایا کسی زہریلے فتن کو
    آساں نہیں ہوتا ہے کسی گھر کو لے ڈسنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب کوئی بھی میٹنگ ہو یہ جوتا نہ پہننا
    یہ حکم ہے تفتیش میں آسانی نہ کرنا
    کسی سر کے ارادے نہ کہیں پیر سے نکلے
    جوتے کے بھی فیتے کو ذرا زور سے کسنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اُس جوتے کی قسمت کہ کہاں جا کہ پڑا ہے
    جِس جھنڈے کے آگے یہاں ہر سر ہی جھکا ہے
    مسکین سے جوتے نے بڑا کام کیا ہے
    ورنہ تو ہر اک آدمی مبہوت کھڑا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  5. ظفر اقبال

    معذرت ترتیب بدل گئی
    صحیح ترتیب یوں ہے۔

    حشام احم سید صاحب نے قطعات لکھے ہیں،عراقی زیدی پر
    ملاحظہ فرمائیں۔۔
    جملہ حقوق غیر محفوظ ہیں اور اشاعت کی عام اجازت ہے۔۔۔

    حشام احمد سید
    جوتا زیدی کا
    ( عراق کے واقعہ پر )
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمت پہ کوئی زیدی کے آواز نہ کسنا
    جوتے کی ہی تقدیر میں تھا بُش پہ برسنا
    اتنا تو سُجھایا کسی زہریلے فتن کو
    آساں نہیں ہوتا ہے کسی گھر کو لے ڈسنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب کوئی بھی میٹنگ ہو یہ جوتا نہ پہننا
    یہ حکم ہے تفتیش میں آسانی نہ کرنا
    کسی سر کے ارادے نہ کہیں پیر سے نکلے
    جوتے کے بھی فیتے کو ذرا زور سے کسنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اُس جوتے کی قسمت کہ کہاں جا کہ پڑا ہے
    جِس جھنڈے کے آگے یہاں ہر سر ہی جھکا ہے
    مسکین سے جوتے نے بڑا کام کیا ہے
    ورنہ تو ہر اک آدمی مبہوت کھڑا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سنتے ہیں کہ اُس جوتے کا اب دام بہت ہے
    ذکر جوتے کا ہر صبح اور ہر شام بہت ہے
    جوتے کو جلا ڈالا کہ وہ انسان ہو جیسے
    لیکن اس صنعت میں تو بڑھا کام بہت ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سنتے ہیں کہ ہر سمت سے پیغام ہے آیا
    کتنوں سے نکاح ہوگا بھلا میرے خدایا
    یہ بات بھی چل نکلی ہے یاروں میں کہ تُف ہے
    یہ جوتا یہاں کیوں نہ بھلا ہم نے بنایا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہڈی تری توڑی ہے نتیجے میں تو کیا ہے
    اظہارِ جوانمردی کی یہ تھوڑی سی سزا ہے
    کچھ دے تو دیا زیدی، سبق قوم کو تو نے
    تیرے لیے اللہ ہے اور اُس کی جزا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔

  6. حشام احمد سید

    شکریہ قطعات کو صحیح ترتیب میں پوسٹ کرنے کا ۔ ظفر صاحب اور اجمل بھوپال صاحب۔ والسلام

  7. حشام احمد سید

    یہ بھی ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ ایک مجرمانہ باب جسے صرف مردہ قومیں ہی بھلا سکتی ہیں۔
    محصورین پاکستانی۔ دسمبر 1971 سے
    ( مشرقی پاکستان یا بنگلہ دییش )
    کے حالات و فریاد
    ۔۔۔۔۔
    سر ُاٹھا کے چلے سر کٹاتے رہے
    ہر قدم پہ یہاں زخم کھاتے رہے
    جس وطن نے ہمیں بے وطن ہے کیا
    اُس وطن کے لیے جاں لُٹاتے رہے
    ہم نے چھوڑی زمیں کارواں لٹ گیا
    اپنے ہاتھوں سے خود کو مٹاتے رہے
    ہم نے ہجرت کیا کہ عبادت کیا
    پاک سر زمین پر سر جھکاتے رہے
    جن کو اپنا سمجھتے رہے ہم سدا
    غیریت سے ہم اُن کی نبھاتے رہے
    شکوہ کس سے کریں اے سماں تو بتا
    اپنے ہی غم میں دل کو رُلاتے رہے
    جھیلتے ہی رہے بے رُخی کے ستم
    ہر زمانے کو یاں آزماتے رہے
    رہگذر بن گئے بے نشان و گماں
    ہر کے قدموں میں خود کو گراتے رہے
    جسم چھلنی ہوا دل لہو ہو گیا
    چاند تارے کو لیکن سجاتے رہے
    گرچہ طوفان تھا حوصلے تھے جواں
    بادباں اور عَلَم کو اُٹھاتے رہے
    تیرگی ہر طرف جتنی بڑھتی رہی
    اپنے خوں سے دیے ہم جلاتے رہے
    ہم وطن نے ہمیں بے وطن جب کیا
    اُن کے جور و ستم کو بھلاتے رہے
    اپنے اندر کی سچائی مٹ نہ سکی
    لوگ سرِ دار ہم کو چڑھاتے رہے
    خواب کیسا سنہرا دکھایا گیا
    قتل گاہوں میں بھی مسکراتے رہے
    نفرتوں کی لہر روز بڑھتی رہی
    پسِ ساحل گھروندے بناتے رہے
    عصبیت کے سمندر کے پھیلاؤ میں
    ہم محبت کی کشتی کھواتے رہے
    اپنے ہاتھوں کو پتوار کر بھی لیا
    یہ سفینے مگر ڈگمگاتے رہے
    اپنی بستی اجڑتی رہی بارہا
    بارہا اپنی بستی بساتے رہے
    لیڈروں فوجیوں نے کیا استعمال
    اُلٹا احسان ہم پر جتاتے رہے
    توڑ کر خود وطن کو سب خوش ہیں وہاں
    کرب ایسا کہ ہوش ہم گنواتے رہے
    ۲
    بے حسی کا تماشہ بھی دیکھا کیے
    اپنی آنکھوں میں اشک آتے جاتے رہے
    سبز پرچم کے ہم تو محافظ بنے
    ہم وطن سبز جھنڈی دکھاتے رہے
    روزناموں کی بھی سرکولیشن بڑھی
    صرف باتوں سے دِل کو لبھاتے رہے
    وہ جو دشمن تھے دیں کے اور ننگِ وطن
    ملک پر اپنا قبضہ جماتے رہے
    کیا ستم تھا جو ہم پہ نہ توڑا گیا
    بے خودی میں مگر گنگناتے رہے
    ذکر جب پارلیمنٹ میں ہمارا ہوا
    سارے لیڈر ہی دامن بچاتے رہے
    ہم نے دعویٰ کیا ہم ہیں اہلِ وطن
    لیکن سارے ہی نظریں چراتے رہے
    یہ اَلَم ہے کہ تاریخ کا سانحہ
    بے ضمیری کے رُخ بھی ستاتے رہے
    گندے نالوں کے کیڑوں کی ہے زندگی
    اپنے بچے یہاں بلبلاتے رہے
    بھیک پہ ہی گذرتی ہے اب زندگی
    این جی او کچھ دلاسہ دلاتے رہے
    ہاتھ پھیلائے اپنے دعا کے لیے
    شب کو سجدوں میں بھی گڑ گڑاتے رہے
    دور تک ہے خلاؤں میں تاریکیاں
    جگنو آنکھوں میں ہی ٹمٹماتے رہے
    نہ رہائیش نہ تعلیم و صحت کا نظام
    اپنے بچوں سے نظریں چراتے رہے
    باقی عزت نہ حرمت نہ عصمت رہی
    اپنی نظروں میں خود کو گراتے رہے
    آج تو آج ہے نا ہے کل کی خبر
    وسوسے ، خوف ہم کو ڈراتے رہے
    اک قیامت ہی ہے انتظارِ سَحَر
    درد شعروں میں ڈھل کے بھی آتے رہے
    آج بھی دھڑکنوں میں ہے یادِ وطن
    پاک پرچم گھروں میں لگاتے رہے
    اپنی نسلیں تباہ ہو گئی ہیں تو ہوں
    پھر بھی قومی ترانہ ہم گاتے رہے
    ہاں یہ تحفہ وفاؤں کا ہم کو ملا
    چھ دہائی سے دھوکہ ہی کھاتے رہے
    دل ربائی نہیں اب حشر ہو بپا
    کیوں ستم آسماں کے اٹھاتے رہے
    کوئی سنتا بھی ہے یہ صدا اے حشامؔ
    قوم کو تم ہمیشہ جگاتے رہے

    حشام احمد سید

  8. حشام احمد سید

    حشام احمد سید : یہ بھی پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہے تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔۔۔
    مشرقی پاکستان سے …بنگلہ دیش تک

    ۶۱ دسمبر ۱۷۹۱ ء سقوط ڈھاکہـہماری صحافتی برادری کا اصرار ہے کہ میں اس موضوع پہ لکھوںـ کیا لکھوں ؟ اس موضوع پہ بہت کچھ لکھا جا چکا ، کہا جا چکا ، تاریخ کے صفحات تو سیاہی سے بھرے ہوئے ہیں ـ ہماری آنکھ پھر بھی نہیں کھلتی ہے تو کیا کیا جائے۔! یہ ضرور ہے کہ ان دنوں مجھے مشرقی پاکستان جانے کا موقع ملا ، جنگ سے پہلے بھی اور جنگ کے دوران بھی۔ وہاں کے بہت سے واقعات جو افسانہ لگتے ہیں ان کی حقیقتوں سے صرف وہ واقف ہیں جن کی نظروں کے سامنے یہ سب کچھ ہوا یا جن کے ساتھ یہ سانحہ گزرا۔ بنگلہ دیش کی تحریک کی بنیاد تو اس وقت سے پہلے پڑ چکی تھی جب محمد علی جناح ؒ کو اس وقت کے بنگالی اسٹوڈنٹ لیڈروں نے جس میں مجیب الرحمان بھی شامل تھا پاکستان کی زبان اردو ہونے پر چیلنج کیا تھا ۔ پھر رفتہ رفتہ مغربی پاکستان کے خلاف نفرتوں کو فروغ دینے کی نت نئی ترکیبیں جنم لیتی رہیں۔ مغربی پاکستان نے بھی ان نفرتوں کو محسوس کئے بغیر اقربا پروری کی فضا کو برقرار رکھا۔ گویا یہ آگ دو آتشہ تھی ۔ بنگالی علیحدہ نواز جتھوں کو مغربی پاکستان نے بھی اپنی حکومتی پالیسیوں سے یہ جواز فراہم کیا کہ وہ اپنے لوگوں کو یہ باور کرادیں کہ مغربی پاکستان سے تعلق رکھنے والا کوئی آدمی یا اردو زبان بولنے والا یا ہر غیر بنگالی ،بنگالیوں کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے۔ وہاں یہ فتوے تک جاری ہوئے کہ اردو داں اورپنجابی لوگوں سے بنگال کو پاک کیا جائے اور ان کا قتل واجب ہے۔
    پاکستان کے ایک نظریاتی مملکت ہونے کا خواب اور دو قومی نظریہ بے چینی سے کروٹ بدلتا رہا اور مشرقی پاکستان عرف مشرقی بنگال میں مکتی باہنی یعنی بنگالیوں پہ مبنی ایک عسکری و انقلابی یا باغی گروہ سرحد سے باہر جا کر ہندوستان میں تربیت حاصل کر کے اپنے ہی ملک میں واپس آکر شب خون مارتا رہا اور مغربی پاکستان کے جیسی شکل و زبان رکھنے والوں کا قتل عام کرتا رہا ، انہیں لوٹتا رہا ، ان کی ماؤں بہنوں کی عصمت وری کرتا رہا با لکل ویسے ہی جیسے کہ ۷۴ ء میں ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں کے ساتھ کیا تھا۔ جگہ جگہ قتل گاہیں قائم کی گئیں تھیں جہاں کا منظر انتہائی درد ناک تھا ، فرش پہ خون گھٹنوں تک جمع ہوا رہتا ۔ عورتوں کے بال اور ان کی کٹی ہوئی چھاتیاں بکھری رہتی تھیں۔مرد ، عورت ، بچوں کی مسخ شدہ لاشوںسے فضامتعفن رہتی تھی ۔ یہ سب شہریوں اور معصوموںکے ساتھ ہو رہا تھا ۔ اپنے ہی پڑوسیوں کے ساتھ کیا جا رہا تھا۔ گھر بستیاں اور محلے اجاڑے جا رہے تھے ۔ شیطانی قہقہے ہر جگہ سنائی دیتے تھے ، جوئے بانگلہ کا نعرہ سن کر سارے غیر بنگالی سہم کر اپنی اپنی پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑتے تھے کیونکہ اب ان کے عزت فروش اور قاتل وہ تھے جن کے ساتھ مل کر سب نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت بنائی تھی۔ان ساری تفصیلات کو بیان کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ۷۴ء کے قتل و غارتگری کی داستان بیان کی جارہی ہے۔ ان دنوں پاکستانی افواج مغربی اور مشرقی پاکستان کی سرحدوں پہ جنگ لڑ رہی تھی۔ وہاں مشرقی پاکستان کی سرحدوں کے اندر ہی بنگالی مکتی باہنی جن کی شکلیں پاکستانی ہی لگتی تھیں، جن کے آبا و اجداد بھی پاکستان بنانے میں شریک تھے وہی اب افواج پاکستان کے خلاف تھے اور ہر پاکستانی کے خلاف جنگ کر رہے تھے ۔ ملک کا توڑ دینا ان کے فرض اولین میں تھا ۔سرحدوںکی حفاظت تو پھر بھی آسان تھی لیکن اندرون خانہ اور ہر گلی یا ہر گاؤں بستی میں اپنے ہی لوگوں پہ بندوق اٹھانا بہت مشکل تھا ۔ ان حالات میں افواج پاکستان نے اکثر وہاں کے مقیم غیر بنگالیوں کو اپنے ساتھ ملایا تاکہ قتل و غارت گری پہ قابو پایا جا سکے۔افواج پاکستان کے دو محاذ تھے ایک تو سر حدوں پہ ہندوستان کے ساتھ جنگ تھی اور دوسری جنگ مکتی باہنی کے خلاف شروع ہوگئی تھی ۔ وہ سرحدوں پہ سامنے کے دشمن سے لڑتے تو پیچھے سے ان ہی کی صف میں شریک بنگالی فوجی لیکن مکتی باہنی کے دستِ راست ان پہ گولی چلاتے اور بغاوت کر تے۔ شہروں اور گاؤںکی گلیوں اور بازاروں میں عام شہری کو مکتی باہنی قتل کرتے پھر رہے تھے۔ ان کے پاس اسلحہ ہندوستان سے اسمگل ہو کر آرہا تھا۔کوئی گھر ایسا نہیں تھا جو محفوظ ہو۔ ان مکتی باہنی کے ساتھ عام بنگالی شہری بھی شریک ہو تے جا رہے تھے اور ان کی پولیس بھی۔ اس وقت اگر سو فیصد نہیں تو ۹۹ فی صد بنگالی مکتی باہنی کے ساتھ اور معاون تھے ۔ واقعات کے چشم دید گواہوں نے اور جو اس سانحہ سے دوچار ہوئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض خاندانوں کو بنگالی امام مسجد نے قتل کروایا اور بعض کو ہندو دھوبی نے پناہ دی ۔ گھر کے بنگالی ملازموں نے پڑوسیوں نے بلکہ بنگالی رشتہ داروں نے، بیوی نے شوہر کو قتل کروایا اور لوٹا تو بعض کی جان ہندوستانی فوجیوں نے بچائی ۔
    v انسانیت اور انسانی ہمدردی کسی قوم یا کسی طبقہ کی میراث نہیں ۔ زندگی میں واقعات کے مشاہدات اتنے ہوئے ہیں کہ میں اس نتیجہ پہ پہنچا ہوں کہ انسانوں کی آبادی صرف دو طبقوں میں بٹی ہوئی ہے ۔ ایک حق پرست اور دوسری باطل پسند ۔ نام کی ، رسوم کی اور کسی زبان اور ثقافت کی مماثلت کی بنیاد پر انسانی اقوام کو بانٹنا بہت بڑی غلطی ہے۔ انسان نے ہمیشہ دھوکہ کھایا ہے، اور تبھی اللہ تبارک تعالیٰ نے منافقین کا درجہ اسفل السافلین میں رکھا ہے۔ پوری انسانی تاریخ اور اقوام کی آپس کی کشمکش اس پہ گواہ ہیں۔کوئی اپنی طرزِ فکر کی افیم کی گولی کھا کر آنکھیں نہ کھولنا چاہے تو یہ اور بات ہے۔!
    ہاں یہ ضرور ہوا کہ افواج پاکستان کے بعض سینئر آفیسرز نے بھی شیطانیت کا روپ دھارا اور بہتی گنگا سے ہاتھ دھونے کا عمل شروع کر دیا۔ ایک اسلامی فوج کا کسی بھی حالت میں دوسری قوم کی عورتوں اور شہریوں کے ساتھ زیادتی کا عمل چاہے وہ ردِ عمل میں ہی کیوں نہ ہو زیادتی ہی کہلائے گا ۔ اس اخلاقی بد حالی کا شکار کچھ آفیسرز ضرور ہوئے لیکن بیشتر فوجی ایسے نہیں تھے ۔وہ اپنے وطن کے محافظ ہی بن کر اپنا فرض نبھا رہے تھے ۔ مکتی باہنی سے جنگ کر تے ہوئے عالم تکبر میں ان بد کردار آفیسرز کے ہاتھوں بے شمار شہری بنگالی بھی ان کی ہوسناکیوں کا شکار ہوگئے لیکن وہاں کے سارے قتل و غارت کو افواج پاکستان سے منسوب کر دینا بھی بد دیانتی ہے۔
    ہندوستان نے پاکستان کے افیم زدہ سیاستدانوں ، ابلاغ کے اداروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ساری قتل گاہوںجو مکتی باہنیوں نے غیر بنگالیوں کے لیے تعمیر کر رکھی تھیں ان کی تصاویر تمام دنیا میں پاکستانی فوجوں کے نام منسوب کر کے پھیلا دیں اور وہ سر بریدہ ،بے حرمت اور مسخ شدہ عورتوں بچوں اور مردوں کی لاشیں جو کہ بنگالیوں کا کارنامہ تھیں انہیں بھی افواج پاکستان کے سر منڈھ دیا۔ پاکستان کے ڈپلومیٹ اپنے غنے میں بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے اور کسی نے اٹھ کے ابلاغ کی اس دودھاری تلوار کی کاٹ کا اندازہ ہی نہیں کیا کہ ہندوستان نے بنگالیوں کے ساتھ مل کر کھیل کیا کھیلا ہے ؟ پاکستان جنگ ہار بیٹھا ، ذلت آمیز سقوط ڈھاکہ ، ۳۹ ہزار افواج پاکستان کا اپنی جان بچانے کے لئے ہتھیار پھینک کردشمنوں کی قید میں چلے جانا اور پھر ذلت آمیز معاہدے کے بعد مغربی پاکستان لوٹ جاناپوری اسلامی تاریخ کا منفرد واقعہ بنا۔
    وہ غیر بنگالی جو اُن فوجیوں کے ساتھ ان کی جنگ میںساتھ دے رہے تھے اُنہیں خوں آشامیوں میں بے یارومددگار چھوڑ دیا ۔ تاریخ نے دوسری بار پھر ان لوگوں کو اپنے دشمن کے علاقے میں مقید کر دیا ۔ مغربی پاکستان کے سیاستدانوں اور افواج نے اپنے محسنوں سے بے وفائی اور بے رخی کی شراب چھلکا چھلکا کے پی ۔ یہ غیر بنگالی جو اپنے آپ کو پاکستانی کہتے رہے اور پاکستان کا جھنڈا ان حالات میں بھی لہراتے رہے ان کی نسلیں آج بھی بنگلہ دیش میں انتہائی مخدوش حالت میں مہاجر کیمپوں میںاس انتظار میں بیٹھی ہیں کہ شاید پاکستان انہیں اس ملک کی شہریت دے جس کے وہ شہری تھے ۔ اس پاکستان جانے کے جائز حقدار تھے جس کی پہچان میں ان کی تین نسلیں وطن دشمنوںکی حیوانی بربریت کا شکار ہوگئیں۔ ان میں سے کچھ ہی خاندان کے افراد اپنی جان و مال اور عزت لٹا کر دوبارہ ایک نئے عزم کے ساتھ نیپال کے رستے پاکستان آسکے جہاں زندگی کے مسائل مزید ان کے منتظر تھے ۔ ستم یہ ہے کہ وہی بنگالی جنہوں نے اپنا ملک توڑا ، بنگلہ دیش بنایا ، روزگار نہ ملنے کے سبب تقریباً ۸ لاکھ سے زیادہ پاکستان خصوصاً کراچی میں چور رستوں سے داخل ہو گئے اور اچھی زندگی گزارنے لگے۔ پاکستان میں پھیلی ہوئی رشوت کی لعنت کے سبب ان میںسے اکثر نے پاکستانی پاسپورٹ بھی بنوا لیا اور وہ ساڑھے چھ لاکھ غیر بنگالی جو ہر قدم پہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کے شریک سفر تھے وہ بے کسی کے عالم میں پاکستان کی بے وفائی کا تماشہ دیکھتے رہے۔ ان کے نام اور مسائل کو استعمال کر کے پاکستانی
    سیاستداں ووٹ اور ان کو بلانے اور آبادکاری کے نام پر امدادی اداروں خصوصاََ متمول اسلامی ممالک سے ڈالر،ریال اور نوٹ تو اکٹھا کر تے رہے لیکن انہیںاپنے ملک کا شہری بنانے پر کوئی تیار نہیں تھا ۔ وہ ملک جو ان کا اپنا تھا جہاں ان کے بے شمار رشتہ دار ہیں جس ملک کے وہ ویسے ہی شہری تھے جیسے ہم اور آپ یا کوئی اور سیاستداں یا فوجی ہے۔ مگر اب وہ پاکستان نہیں تھا جس کا بزرگوں نے خواب دیکھا تھا ۔
    دو قومی نظریہ اور اسلام کا نام لے کر عوام کو دھوکہ دیا گیا ۔یہ کھیل تو بہت پرانا ہے ،مذہب کو ہمیشہ ہی لوگوں نے اپنی دنیا بنانے کے لئے استعمال کیا ہے۔بچے کھچے پاکستان کے بعض دانشوروں اور فوجی و سیاستدانوں کومیں نے خود یہ کہتے ہوئے سنا کہ اچھا ہی ہوا یہ مشرقی پاکستان تو ایک بوجھ (Liability)ہی تھا ہر سال سیلاب میں اس کی امداد کر نی پڑتی تھی ۔ ادھر بنگالیوں کا رونا کہ مغربی پاکستان ہمارے سنہرے ریشے پٹ سن پہ پل رہا ہے۔پھر پٹ سن پر ناز کا بھی حشر دیکھا گیا کہ اس پیداوار کی ساری ملوں سے ان کی مشینیں ہندوستانی لوٹ کر لے گئے۔ظلم و ستم چاہے کتنا بھی بڑھے سازش چاہے کتنی بھی گہری ہو قدرت ان باتوں کو معاف نہیں کرتی ۔ لوگوں نے یہ بھی دیکھا کہ وہ جو اپنے آپ کو بانیء بنگلہ دیش اور بنگلہ دیش کا باپو کہلاتا تھا اسے خود اسی کے آدمیوں نے اس کے گھر جا کے قتل کردیا ۔ ہندوستان کی جو ملکہ بنی ہوئی تھی اور بنگلہ دیش بنانے میں معاون تھی اسے اسی کے محافظ نے قتل کر دیا ، وہ بنگالی جنرل جس نے سب سے پہلے ریڈیو پر بنگلہ دیش کے بننے اور پاکستان کی شکست کا اعلان کیا تھا اسے اسی کے ماتحتوںنے تہہ تیغ کر دیا ۔مغربی پاکستان کا معروف سیاستداں جس نے صرف اپنی کرسی کی خاطر سازش کی اور الیکشن کے نتیجہ کے بعد بھی جمہوریت کے قیام کے لیے انصاف سے کام نہیں لیا ۔جس نے تم ادھر میں ادھر کا نعرہ لگایا تھا وہ سولی پہ چڑھا دیا گیا ۔ وہ پاکستانی جنرل جو شراب میں اتنا دھت رہتا تھا کہ اپنی پتلون میں پیشاب کر دیا کرتا تھا اور وہ اس وقت بھی جب مشرقی پاکستان میں ایک بے ضمیر پاکستانی جنرل ہتھیار ڈال رہا تھا تو مغربی پاکستان میں یہ بے ہوش جنرل ٹی وی پہ آکر ہندوستان سے ہزار سال جنگ کرنے کی تقریر کر رہا تھا۔ اس کی موت بھی عبرت ناک ہوئی۔
    غدار وں کاکبھی بھی حشر اچھا نہیں ہوا۔ اس ملک کو جو بھی حکمراں ملے وہ اسے لوٹتے ہی رہے ۔ ظاہر ہے جو ملک لاکھوں مسلمانوں کے قتل اور ان کی عورتوں کی عصمت لٹنے کے بعد بنا تھا ۔قیامِ پاکستان کے دوران خصوصاََ تقسیم ملک کے بعد جو قتلِ عام ہوا وہ پوری انسانی تاریخ میں ایک دن میں اس سے بڑی قتل و غارت کے واقعہ کا سراغ نہیں ملتا ۔ اس نومولود مملکت کے سیاستدانوں ، فوج کے جنرلوں ، حکومتی کارندوں ،تجارتی ساہوکاروں ، زمینداروں ، وڈیروں ، پیروں اور مذہبی اجارہ داروں نے
    مل کر ایک کھیل تماشہ بنا لیا ۔ دولت اور اقتدار کی اپنی ہوسناک بھوک کا شکار بنا لیا۔
    60۰۶ سال سے زائدہونے کو آئے لیکن ابھی تک یہ قوم اپنی بدمستیوں میں ناچ رہی ہے۔وہی تعصب و نفرت لسانی ، مذہبی ، علاقائی بنیادوں پہ جاری ہے۔ اس ملک کے مزید حصے کرنے کے لئے معاشرتی بے عدلی ، قبیلہ پرستی اور علیحدگی پسندی ابھی تک دندناتی پھر رہی ہے۔ نفسا نفسی کا عالم ہے ، ہر روز ایک نیا فتنہ ہر شعبہ زندگی میں کھڑا ہو جاتا ہے۔پاکستانی بھی اپنا وطن ہونے کے باوجود دنیا بھر میں اپنی نئی پناہ گاہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کسی اور ملک کی شہریت اپنا تے رہتے ہیں۔ اس ملک سے محبت کا دعویٰ کسے باشدصرف اپنی سجی سجائی محفلوں تک مسدود ہو کر رہ گیا ہے۔ ناچ و رنگ و موسیقی و پتنگ بازی اور اسی قسم کے طرزِ عمل نے سب کومد ہوش کر رکھا ہوا ہے۔ دن ، ہفتے میں ، ہفتے مہینوں میں اور مہینے سالوں میں بدل رہے ہیں لیکن ہم نہیں بدل رہے۔ اب جبکہ ہم ایک نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں پچھلے سال کے جرائم کی تفصیل پڑھیں تو یقین نہیں آتا کہ یہ کسی اسلامی مملکت میں ہو رہا ہے ۔ ہر سال اپنے ترانے کو گا کر ایک نئی امید کا چراغ روشن کرتے ہیں لیکن نہ جانے ہم ہی اس چراغ کو اپنے ہاتھوں کیوں گل کر دیتے ہیں۔ بار بار میری نظر قرآن کی اس آیت کی طرف لوٹتی ہے کہ :
    ’’اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی اندرونی حالت نہیں بدلتی‘‘( القران:۳۱ ۱۱ )
    حشام احمد سید
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ مضمون ۶۰۰۲ میں لکھا گیا

  9. حشام احمد سید

    اوپر کے کالم میں تاریخ اردو میں لکھی گئی تھی جو یونیکوڈ کنورٹر سے کچھ کی کچھ ہو گئی

    سانحہ سقوط ڈھاکہ 16 دسمبر 1971 کا ہے۔
    ایک اور جگہ لفظ 60 سال ہے۔ یعنہ 60 سال ہونے کو ؔئے۔
    شکریہ

  10. حشام احمد سید

    ایک اور غلطک پاکستانی 93000فوجیوں نے ہتھیار ڈالے تھے ۔ اوپر کے کالم میں یہ 39000 ہوگئی۔ تصیح فرمالیجیے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.