شہید اور زعفران

میں نے بچپن میں سُنا تھا کہ شہید کا جسم مرنے کے بعد گلتا سڑتا نہیں اور اس سے زعفران کی خوشبو آتی ہے ۔ یہ بات مجھے یاد آئی حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر جو مقبوضہ جموں کشمیر میں پیر 11 اگست 2008ء کے روز “مظفرآباد مارچ” کے دوران فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے ۔ شیخ عبدالعزیز کا شمار تحریک آزادی جموں کشمیر کے ممتاز رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ بہت عزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے ۔ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکیٹو کونسل کے رکن تھے۔

شیخ عبدالعزیز کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تھا جہاں وہ 1952ء میں پامپور قصبے میں پیدا ہوئے۔ پامپور کا علاقہ زعفران کی پیداوار کے لئے مشہور ہے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پامپور کے سکول میں ہی حاصل کی اور میٹرک کے بعد وہ کھیتی باڑی میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے لگے۔

شیخ عبدالعزیز ابھی نوجوان ہی تھے جب سرینگر میں حضرت بَل کے مزار سے پیغمبرِ اسلام سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے موئے مبارک کی چوری کے بعد ایک عوامی احتجاج شروع ہو گیا جس نے بہت جلد مزاحمتی رنگ اِختیار کر لیا اور اس سے متاثر ہو کر شیخ عبدالعزیز سمیت آزادی کے طلبگار کشمیریوں کی ایک پوری کھیپ تیار ہو گئی ۔ یہ حریت پسند اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جموں کشمیر کے لوگوں کے حقِ خود ارادیت کے حامی تھے۔

شیخ عبدالعزیز کشمیر میں شورش کے دوران شیخ عبدالعزیز متعدد بار گرفتار ہوئے اور انہیں نے پندرہ سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارنا پڑا۔ پہلی بار وہ 20 سال کی عمر میں گرفتار ہوئے جب ان پر بدنامِ زمانہ نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے معتدل مزاج دھڑے سے وابستہ رہے جو بات چیت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کی حل کی حمایت کرتا ہے ۔ حالیہ دنوں میں ان کی اہم سیاسی کامیابی شری امرناتھ شرائن بورڈ کے مسئلے پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کو قریب لانا تھا۔

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “شہید اور زعفران

  1. تزک نگار

    لال مسجد والے غازی عبدالرشید کے بارے میں سنا ہے کہ ان کی قبر سے خوشبو آتی ہے ۔دوست بتا رہا تھا کہ اس نے خود سونگھی ہے ۔ پتہ نہیں ‌سچ ہے یا نہیں ۔

  2. شعیب صفدر

    شیخ عبدالعزیز اُن کشمیری رہنماؤ جو کشمیراور پاکستان کو ایک دوسرے سے منسلک دیکھتے تھے! 2001 میں جب آپ پاکستان آئے تو اُس وقت آپ نے جہاز سے اُتر کر پاکستان کی دھرتی کو چوما تھا! اس ہی بنا پر انہیں واپس جانے پر بھارت نے جیل میں ڈال دیا رتھا!
    اس کے علاوہ 11 اگست کو جب انہیں گولی لگی تو اُس وقت آپ نے ہاتھ میں قائداعظم کی تصویر اُٹھا ریکھی تھی! اس سے اُن کی قائداعظم سے عقیدت نظر آتی ہے!
    صرف معلومات کے طور پر!

  3. Meesna02

    ub in zafraaan kee khushboo walay shaheedoon main wah cantt kay du khud-kush dhamaka karnay walay bhee shamal hu gai hain

  4. I Love Pakistan

    السلام علیکم انکل! آپ کہاں ہے؟ آپ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ اسلحہ فیکٹری میں ہونے والی دھماکوں کے بعد کچھ برے خیالات بھی آرہے ہیں۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    Meesna02
    آپ جیسے آدمی کیلئے یہی دعا کی جا سکتی ہے کہ اللہ آپ کو گندگی سے پاک دل اور عقل والا دماغ عطا کرے ۔
    آپ میں اتنی جراء ت نہیں کہ سامنے آ کر بات کریں ۔ کیچڑ اُچھالنا آپ کی پہچان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.