یہ دوستی اور تابعداری

منگل 10 جون اور بدھ 11 جون کی درمیانی رات امریکہ کے زیرِ اثر افغانی اور دوسری فوج نے پاکستان کی سرزمین پر مُہمند کے علاقہ چوپارا میں قائم فوجی چوکی پر حملہ کیا ۔ حملہ میں خودکار اور بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا ۔ افغانستان سے 2 ہوائی جہازوں نے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر بہادُو قلعہ اور گولونو قلعہ کے علاقہ پر بمباری بھی کی ۔

اطلاعات کے مطابق ایک میجر [اکبر] سمیت 13 پاکستانی فوجی اس حملہ میں شہید ہوئے اور 40 فوجی لاپتہ ہیں ۔ اس علاقہ میں کل 63 فوجی تھے جن میں سے صرف 10 سے رابطہ ہو سکا ہے ۔

پرویز مشرف کے امریکہ سے یہ ناجائز تعلقات نمعلوم قوم کو کتنا اور نقصان پہنچائیں گے ۔

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “یہ دوستی اور تابعداری

  1. سید محمدحنیف شاہ

    جب کوئی اپنا آپ کسی دوسرے کے حوالے کردے تو دوسرا جو سلوک کرے اسکو کچھ کہا نہیں جاسکتا یہ تو حوالگی سے پہلے سوچنا چاہیے تھا غلامی کیا چیز ہوتی ہے ایک شخص کی غلطیوں کا خمیازہ ساری قوم کو بھکتنا پڑ رہا ہے دعاء ہے کہ اللہ پاکستان کی حقیقی عوام کو آزادی نصیب کرے
    پاکستان کے حقیقی عوام 80 فیصد (مزدور اور کسان)
    پاکستان کے درمیانے عوام 15 فیصد (تاجر)
    پاکستان کو بیچ کر کھانے والے 5 فیصد (سرمایہ دار، ذمیندار،حکمران ، اعلی عہدیدار)
    اے پاکستان کے 80 لوگو کیا 5 لوگ آپ پر زیادہ طاقت ور ہیں اٹھو اور غلامی کی زنجیریں توڑ دو اور اپنا حق ان 5 لوگوں سے چھین کر حاصل کرو
    پاکستان زندہ باد پاکستان کے حقیقی عوام پائندہ باد

  2. اجمل Post author

    سید محمدحنیف شاہ شاحب ۔ السلام علیکم
    یہ جو اسی فیصد لوگ ہیں یہی تو سوئے ہوئے ہیں ۔ وکلاء نے ان کو جگانے کی کوشش کی ہے اور سوا سال کی محنت کے بعد کچھ لوگ جاگے ہیں ۔ اللہ کرے قوم جلد جاگ اُٹھے اور اپنا حق پہچانے

  3. امید

    بہت افسوسناک عمل تھا امریکہ کا یہ ۔ ۔۔پتہ نہیں ہم کب سنبھلے گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.