سوال کا جواب ۔ دوسرا سوال اور ہماری باتیں

گلاس ایک خوبصورت اور لذیز پھل ہے جو جموں کشمیر ۔ شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے ۔ یہ کالے اور سُرخ رنگ میں ہوتا ہے ۔ کالا میٹھا ہوتا ہے اور سُرخ تُرش یا تُرشی مائل میٹھا ۔ اس پھل کو انگریزی میں چَیری [cherry] کہتے ہیں

دوسرا سوال یہ ہے کہ چکودرا کِسے کہتے ہیں ؟

ہموطنوں کی حالت یہ ہے کہ انگریزی سیکھتے سیکھتے اُردو سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور صحیح انگریزی بولنا یا لکھنا ابھی بھی ان سے بہت دُور ہے ۔ اکثریت کو اپنی زبان بھَونڈی لگتی ہے ۔ جو لفظ وہ اُردو میں بولنا بھونڈا سمجھتے ہیں اُس کا انگریزی ترجمہ فخریہ بولتے ہیں

ہماری قوم اتنی صُلح پسند ہے کہ تایا ۔ چچا ۔ پھُوپھا ۔ ماموں ۔ خالو سب کو ایک گھاٹ پانی پلا دیا ہے یعنی سب اَنکَل بنا دیئے ہیں ۔ اِن بزرگان کی خواتین کو آنٹی بنا کر خواتین میں بھی مساوات قائم کی گئی ہے ۔ یہی سلوک اِن اَنکلان یا آنٹیوں کی اولاد کے ساتھ کچھ بڑھ کر ہی برتا گیا ہے تاکہ ثابت ہو جائے کہ کم از کم نئی نسل میں عورت اور مرد سب برابر ہیں یعنی لڑکا ہو یا لڑکی سب کزن ۔ جس کِسی سے ان میں سے کسی کا تعارف کروایا جاتا ہے وہ بیچارہ یا بیچاری سوچتی ہی رہ جاتی ہے کہ موصوف دراصل ہیں کون ؟

مزید یہ کہ انگریزی زبان کو ترقی کی نشانی سمجھا جاتا ہے ۔ جیسے کسی نے کہا تھا کہ انگریزوں کی ترقی کے کیا کہنے ۔ اُن کا بچہ بچہ انگریزی بولتا ہے ۔ جن شعبوں میں ترقی ہونا ضروری ہے وہاں تو قوم تنزّل کا شکار ہے لیکن ایک لحاظ سے کافی ترقی کر لی ہے ۔ ملاحظہ ہو بتدریج ترقی

بیت الخلاء اور غسلخانہ یا حمام کو پہلے ٹائیلٹ [toilet] کہنا شروع کیا پھر باتھ روم [bathroom] اور اب واش روم [wash room] کہا جاتا ہے ۔ مزید ترقی کی گنجائش ہے کیونکہ امریکہ میں بیت الخلاء کو ریسٹ روم [rest room] کہا جاتا ہے ۔ ہو سکتا ہے سارے دن کی تھکی امریکی قوم بیت الخلاء میں آرام محسوس کرتی ہو

This entry was posted in تجزیہ, روز و شب, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

18 thoughts on “سوال کا جواب ۔ دوسرا سوال اور ہماری باتیں

  1. امید

    کل ہی سوچا تھا کہ چیری کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

  2. اجمل Post author

    اُمید صاحب ۔ السلام علیکم
    آپ یہ تو جانتے ہی ہیں کہ دُنیا آپ کے نام سے قائم ہے ۔ :lol:
    آپ نے خود ہی دیر کردی ۔ اگر آپ کچھ دن پہلے سوچتے تو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی پہلے آپ کو مطلع کرنے کا بندوبست کر دیتے ۔ اللہ تعالٰی عِلم کی جُستجو رکھنے والوں کو پسند فرماتے ہیں ۔

  3. تزک نگار

    اجمل انکل/چچا/ماموں ؔآپ ایک کام کیجیے ، اپنے بلاگ کو مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے فراہم کر دیجیے ، یعنی زپ فائل بنا کر
    :grin:

  4. ماوراء

    اجمل انکل، آپ کو آئندہ سے چاچو کہوں یا ماموں؟؟ یا پھر آپ کی طرح نام کے آگے “صاحب” لگایا کروں؟؟
    امریکہ میں باتھ روم کو ریسٹ روم۔۔؟ :???: مجھے نہیں پتہ تھا۔ :roll:

  5. اجمل Post author

    تزک نگار صاحب ۔ السلام علیکم
    جناب ۔ فی حال زپ کرنا مشکل لگتا ہے ۔ میں آجکل بمشکل یہاں حاضری دے پا رہا ہوں ۔ مطالعہ کیلئے بھی زیادہ وقت نہیں مل رہا ۔ آپ نے سُنا ہو گا
    اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
    راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
    مجھے آپ چچا یا ماموں جو چاہیں کہہ لیجئے ۔

  6. اجمل Post author

    ماوراء صاحبہ ۔ السلام علیکم
    آپ چچا ماموں جو چاہیں کہہ لیجئے ۔ بیٹیوں کے منہ سے صاحب کچھ اچھا نہیں لگتا ۔
    ارے غسلخانہ یا حمام کو نہیں ۔ امریکہ میں بیت الخلاء پر ریسٹ روم لکھا ہوتا ہے ۔

  7. شاہدہ اکرم

    مُحترم اجمل انکل جی
    السلامُ عليکُم
    اُمّيد ہے انکل آپ بالکُل بخير ہوں گے ،ميں سوچتی ہُوں ہم جس مُلک ميں رہتے ہيں جس معاشرے کے پروردہ ہيں وہاں بزُرگوں کا وجُود کتنی بڑی نعمت ہوتا ہے جن سے ہم اتنا کُچھ سيکھتے ہيں جو اُن کے وقت اور تجرُبوں کا نچوڑ ہوتا ہے اور اس کا احساس مُجھے ہميشہ آپ کا بلاگ پڑھنے کے بعد ہوتا ہے جہاں سے ميں ہميشہ کُچھ سيکھ کر ہی اُٹھتی ہُوں شُکريہ بہت بہت ،چيری کو گلاس کہتے ہيں اس کا علم بالکُل نہيں تھا ليکن چکودرے کا پتہ ہے
    grape fruit
    کو چکودرا کہتے ہيں
    يہاں بھی باتھ رُوم کو ريسٹ رُوم يا پھر عربی ميں حمام ہی لکھا ہو تا ہے ايک سے زيادہ جہاں ہوتے ہيں وہاں حمامات لکھا ہوتا ہے
    زبان کی خدمت جس طرح آپ کر رہے ہيں اُس کے لۓ ہم سب آپ کے شُکر گُزار تو ہيں ہی ليکن جس پيار سے ہميں ہماری غلطيوں سے شناسا کرواتے ہيں اُس کے لۓ ميں اپنے معاشرے کی رواايات کی ممنُون ہُوں
    اور آپ کو کيا ہُوا ہے ؟اپنا خيال رکھيۓ گا
    خير انديش
    شاہدہ اکرم

  8. اجمل Post author

    شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلام علیکم
    کیا آپ نے میری تعریفین کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ؟
    آپ کا تبصرہ پڑھ کر جی چاہتا ہے کہ کمپیوٹر کی میز کے نیچے گھُس جاؤں ۔ :lol:
    ارے بی بی ۔ مجھے کیا ہونا ہے ۔ وہی جو کسی کو بھی ہو سکتا ۔

  9. شاہدہ اکرم

    محترم اجمل انکل جی
    السلامُ عليکُم
    اُمّيد ہے آپ بخير ہوں گے ، انکل جی بات صرف آپ کی تعريف کی نہيں آپ کے کام کی ہے اور اچھے اور تعميري کام کی تعريف تو ہو تی ہی ہے بہرحال آئيندہ کے لۓ احتياط کرُوں گی
    خير انديش
    شاہدہ اکرم

  10. اجمل Post author

    شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلام علیکم اور ڈھیروں دعائیں
    اور احتیاطیں تو آپ بہت کر سکتی ہیں لیکن یہ احتیاط آپ سے نہیں ہو پائے گی ۔
    :lol:

  11. ماوراء

    اجمل انکل۔ ایک پھل ہوتا ہے “گُرگُرے” یہ پشتو میں کہتے ہیں۔ اور انگریزی میں اس کو Wild Black Berry کہا جاتا ہے۔ اس کی اردو معلوم کرنی ہے، کیا آپ کو معلوم ہے؟

    اور اگر ممکن ہو سکے تو ان کے مطلب بھی چاہیں۔

    blackberries
    gooseberries
    blackcurrants
    raspberries
    elderberries
    cranbarries
    strawberries

  12. اجمل Post author

    ماوراء صاحبہ ۔ السلام علیکم
    میں نے اُردو بطور مضمون صرف آٹھویں جماعت تک پڑھی تھی ۔ میں صرف اُن مقامی پھلوں کے نام جانتا ہو جو میں نے دیکھے ہیں ۔ مری کی پہاڑیوں میں کالے رنگ کے دو چھوٹے چھوٹے پھل پائے جاتے ہیں ایک کا نام فالسے ہے اور دوسرے کا گرنے یا گرنڈے ۔ ان دونوں میں چھوٹی سی گُٹھلی ہوتی ہے جبکہ بَیری میں گُٹھلی نہیں ہوتی ۔ یہاں سوکھی ہوئی بلیک کرنٹ بسکٹ اور کیک میں ڈالتے ہیں لیکن اس کا اُردو نام اس وقت میرے ذہن میں نہیں آ رہا ۔ ہو سکتا ہے کہ وہ کرکرے ہی ہو ۔

  13. ماوراء

    شکریہ اجمل انکل۔ گرنے اور گرگرے ملتا جلتا ہے، کیا پتہ یہی ہو۔ مجھ سے کسی نے پوچھا تھا۔ تو مجھے تو پتہ ہی نہیں۔ :sad: اس لیے آپ سے پوچھ لیا کہ شاید آپ کو معلوم ہو۔

  14. اجمل Post author

    ماوراء صاحبہ ۔ السلام علیکم
    یہ آپ کا قصور نہیں بلکہ انکل کا ہے جو آپ کے منہ سے نکل جاتا ہے
    :lol:

  15. dua

    امریکیوں کے بیت الاخلاء کو ریسٹ روم بنا دیا ہے اور ہم مسلمان بھی ان کی تقلید میں چل پڑے بغیر یہ سوچے سمجھے کہ یہ بیماریوں کی آماجگاہ ہے۔

  16. Uzair Ahmad

    میری ریسرچ کے مطابق پشتو زبان میں جس پھل کو “گرگرے” کہا جاتا ہے اسے اردو میں “فالسہ” ہی کہتے ہیں۔ واللہ اعلم باالصواب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.