چَوندی چَوندی

پنجابی میں تازہ بتازہ کو چَوندی چَوندی کہتے ہیں یعنی ٹپکتی ہوئی جیسے گرم گرم جلیبیوں میں سے شیرہ ٹپک رہا ہوتا ۔ تو تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بالآخر صدر پرویز مشرف نے 17 مارچ 2008ء کو قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بُلا لئے ہیں ۔ سُنا یہ گیا تھا کہ صدر کو جو سمری بھیجی گئی تھی اس میں اس ہفتہ کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بُلا نے کی سفارش کی گئی تھی ۔ بہرکیف بُلا تو لئے ۔

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

One thought on “چَوندی چَوندی

  1. شاہدہ اکرم

    محترم اجمل انکل جي
    السلامُ عليکُم
    اس کے علاوہ اور کيا کہہ سکتے ہيں کہ
    يہاں تک تو پہنچے يہاں تک تو آۓ
    يا
    بڑی دير کی مہرباں آتے آتے
    اب آگے آگے ديکھيۓ ہوتا ہے کيا؟ليکن دُعا ہے جو بھی ہو مُلک و قوم کی بہتری کے لۓ ہو ورنہ اب ہر دن جو بھی ہو رہا ہے آنسُو بھی اپنا کام کرنا بُھول گۓ ہيں آنکھيں اور کان کسی اچھی خبر کےلۓ ترس گۓ ہيں اللہ ميرے سب بہن بھائيوں کو اپنی امان ميں رکھے،آمين
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.