اردو محفل کے ماہرین کی خدمت میں

مبارک ہو کہ آپ نے اردو محفل کو بہت خوبصورت اور محفوظ بنا دیا ۔

میں آج اُردو محفل میں کچھ لکھنا چاہ رہا تھا مگر پوری کوشش کے باوجود اپنی ماضی میں لکھی تحاریر تک نہ پہنچ سکا ۔ نہ بہبودِ عامہ لکھ کر اور نہ اپنا نام لکھ کر اور نہ مجھے کوئی اور طریقہ سمجھ میں آیا ۔ بہت بہت شکریہ آپ کا ۔ میرے پاس اتنا زیادہ فالتو وقت نہیں کہ میں ہر بار آدھا پونا گھنٹہ اپنی تحریر تلاش کرنے پر لگاؤں ۔ بخشو بی بلی ۔ چوہا لنڈورا ہی بھلا ۔

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “اردو محفل کے ماہرین کی خدمت میں

  1. Noumaan

    گھینٹہ کوئی لفظ نہیں یہ وہ مقبول تلفظ ہے جو عموما صوبہ پنجاب میں رہنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ صحیح لفظ گھنٹہ ہے۔

    لنڈورہ بھی کوئی لفظ نہیں صحیح لفظ لنڈورا ہے۔ مقصد آپکی تضحیک نہیں تصحیح ہے۔ ہجے صحیح کرلینے کے بعد آپ چاہیں تو یہ تبصرہ مٹا دیں۔

  2. اجمل

    نعمان صاہب
    تصحیح کا شکریہ
    ہجّے وہی ہیں جو آپ نے لکھے ہیں ۔ میری غلطی ہے کہ میں تنگ آیا ہوا تھا اور براہِ راست پوٹ لکھ دی اور پڑھنے کی تکلیف نہ کی ۔ لال مسجد آپریشن نے بھی دماغ خراب کیا ہوا ہے ۔
    میرے اردگرد جتنے پنجابی بولنے والے ہیں وہ گھنٹہ ہی کہتے ہیں ۔

  3. محب علوی

    اجمل صاحب یہ پڑھ کر واقعی بہت دکھ ہوا ہے کہ آپ کا قیمتی وقت ضائع ہوا اور اتنا اہم موضوع جس پر آپ لکھ رہے تھے وہ بھی نہ مل سکا۔ محفل اپگریڈ کے بعد ایسی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اراکین کو مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے۔ اپگریڈ کے بعد جو مسائل پیدا ہوئے ہیں انہیں دور کرنے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی زیادہ تر مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ ویسے اتنی دیر تک ہم بلاگ پر تو پیش رفت جاری رکھ سکتے ہیں اور پھر محفل پر کاپی پیسٹ ہی کرنا ہوگا۔

  4. اجمل

    محب علوی صاحب
    جزاک اللہ خیر ۔ میں نے اردو محفل میں اپنا مدعا بیان کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.