بجلی اور ایجنسیاں

میں نے کل لکھا تھا حال پانی کے بعد بجلی کی صرف ایک واردات کا ۔ تو ہوا یوں کہ بعد دوپہر 3 بجے بجلی پھر ایک گھینٹہ لاپتہ رہی اور ساڑھے چار بجے پھر غائب ہو گئی ۔ آجکل بہت انسان غائب ہو رہے ہیں اور بی بی سی کی تا زہ خبر کے مطابق پاکستان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کے صرف ایک شہر سے 15 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں ایجنسیوں والے لے گئے ہیں ۔ گمان ہوا کہ بجلی بھی کہیں ایجنسی والوں کے ہاتھ نہ آ گئی ہو ؟   ایک تجربہ کار عقلمند نے کہا “نہیں ۔ ایجنسی والے بجلی کو ہاتھ نہیں لگا سکتے”۔  ہم نے پوچھا “آخر کیوں ؟”  تو بولے “بجلی کرنٹ مارتی ہے” ۔ کہتے ہیں کہ سیانے کی بات پلے باندھ لینا چاہیئے ۔ اب سمجھ آ ئی کہ بااثر لوگوں ۔ غنڈوں ۔ بدکاری کرنے والوں اور ڈاکووں  وغیرہ کو ایجنسیوں والے کیوں ہاتھ نہیں لگاتے ؟  وہ کرنٹ مارتے ہیں ۔

This entry was posted in مزاح on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “بجلی اور ایجنسیاں

  1. اظہرالحق

    جی انکل جی سچی بات ہے کہ وہ لوگ کرنٹ مارتے ہیں ، مگر میں ایجنسیوں کو بادل سمجھتا ہوں جن سے برق دیکھ دیکھ کر منتخب لوگوں پر گرتی ہے اور کبھی کبھی یہ بادل گرجتے ہیں تو ڈرا دیتے ہیں اور برستے ہیں تو ہر جانب جل تھل کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ رات کراچی میں ایک دوست کو فون کیا تو کہنے لگا بند کرو ، کل سے بجلی نہیں ہے اور چارجنگ فنش ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس بجلی کی وجہ سے رویوں میں جو تبدیلی آ رہی ہے ۔ ۔ ۔ وہ شاید عوام کو سڑکوں پر لے آئے ۔ ۔ ۔ ویسے کچھ شعر یاد آئے

    بجلی کی طرح اسکا آنا جانا ہے
    محبوب بھی ہے میرا واپڈا کی طرح
    کبھی اٹھاتا ہی نہیں ہے فون اپنا
    ایسا ہے اس سے گلہ واپڈا کی طرح

  2. اجمل

    اظہرالحق صاحب
    واقعی جب بجلی جائے تو کمپلینٹ پوسٹ کا ٹیلیفون انگیج ہی رہتا ہے اور شکائت کرنا یا پوچھنا کہ بجلی کب آنے کی اُمید ہے ممکن نہیں ہوتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.