پھر نہ کہيئے کہ خبر نہ ہوئی

مجھے وسط اپريل 2006 ميں اطلاع مِل گئی تھی کہ پی ٹی اے نے بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھا دی ہے اور متعلقہ بلاگز يا ويب سائيٹس [blogs or websites] کو انفرادی طور پر بند کرنے کا عمل شروع ہے ۔ ميں بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھنے کے متعلق 7 مئی کو تحرير کرچُکا ہوں ۔ اُس سے چند دن پہلے ايک صاحب يہ خوشخبری دے چُکے تھے ۔ اُميد ہے کہ اب سب قارئين بلاگسپاٹ کے بلاگز براہِ راست کھول سکتے ہونگے ۔ اگر ابھی بھی آپ بلاگسپاٹ کے بلاگز نہ کھول سکتے ہوں تواپنے آئی ايس پی [Internet Service Provider] سے فوراً رابطہ کر کے اُسے بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھانے کا کہيئے ۔

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “پھر نہ کہيئے کہ خبر نہ ہوئی

  1. محمد شمیل قریشیShameel Qureshi

    جناب انکل اجمل

    آپ پر سلامتی ہو

    آپ نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا ہے کہ بلاگ سپاٹ کھل گیا ہے ۔ پر ایسا نہیں ہے ۔ میں پاک نیٹ استعمال کرتا ہوں ۔ میں بھی پہلے یہی سمجھا تھا کہ بلاگ سپاٹ پر پابندی پاکستان میں ختم کر دی گئی ہے ۔ لیکن ایسا نہیں تھا ۔ پابندی صرف کچھ دنوں کے لیے اٹھائی گئی تھی ۔ پاک نیٹ تو پاکستان کا اپنا آئی ایس پی ہے ۔ پر پابندی ابھی بھی اس پر برقرار ہے ۔

    خدا حافظ

    محمد شمیل قریشی

  2. شعیب صفدر

    پابندی ہنوز جاری ہے!!! اسے بس آزادی رائے کے دن کی مناسبت سے کچھ عرصہ کے لئے ہٹایا گیا تھا!!!!

  3. اجمل

    محمد شميل قريشی صاحب اور شعيب صفدر صاحب
    پی ٹی اے نے حُکم دے ديا تھا ۔ يہ پی ٹی سی ايل کی شرارت لگتی ہے ۔ آپ پی ٹی اے کی ويب سائٹ پر فيڈ بَيک ميں اپنی شکائت لکھئے اور دوسرے ساتھيوں کو بھی لکھنے کا کہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.