نئے سال کے لئے مشورے

روزانہ دس منٹ قرآن شریف کی تلاوت کیجئے
اگر اپنے لئے نہیں تو دوسروں کے لئے مُسکرائیے
دوسروں کی بات ہمہ تَن گوش ہو کر سنیئے
بچوں کی نئی دریافت چوکسّی سے دیکھیئے
اپنی ناشادگی کا الزام دوسروں پر نہ رکھیئے
دوسروں کی تعریف کُشادہ دِلی سے کیجئے
جو مُشکِل میں ہو اُس کی حوصلہ اَفزائی کیجئے
دوسروں پر تنقید کم کیجئے
اچھے کام میں برغبت حصّہ لیجئے
اپنے عمل کی ذمہ داری لیجئے
اثر و رسوخ کے سامنے نہ جھکيئے اور تعصّب سے بچیئے
دعا زیادہ مانگیئے اور پریشان کم ہوئیے
دوسروں کے درگذر میں تاخیر نہ کیجئے اور خود ترسی سے باز رہیئے
جو کام بھی کیجئے بہترین طریقہ سے کیجئے
زندگی اس طرح گذاریئے کہ کبھی پچھتانا نہ پڑے
اپنی حیثیت کو قبول کیجئے اور دوسروں کی نقل نہ کیجئے
ناکامی کو تربیت کا موقع سمجھیئے
جسم اور دماغ دونوں سے بھرپور کام لیجئے
جو دوسرے کے پاس پسند آۓ اس پر خوش ہوئیے ۔ چھیننے کی خواہش نہ کیجئے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “نئے سال کے لئے مشورے

  1. اجمل

    جنجوعہ صاحب
    یہ نہ صرف میری دعا اور خواہش ہے بلکہ کوشش رہی ہے ۔ گو کچھ حضرات نے مجھے اِس وجہ سے بیوقوف کا خطاب دیا مگر حلقہ احباب میں جو مقام مجھے حاصل ہے وہ اللہ کے فضل کے علاوہ اِسی وجہ سے ہے ۔

  2. Khawar

    آپ كى يه تحرير آپ كے بڑهاپے كى نشاندهى كرتى ەےـ
    نصيحتوں كى ايكـ لسٹ نےكسى بهى دور ميں نوجوانوں پر اثر نەيں چهوڑا !ـ
    بات كے معنى يەى هونے چاهئے مگر اج كے دور ميں انداز كو بدلنے كى ضرورت ەےـ
    كيا خيال ەے جى بيچ اس بات كے؟
    انداز بياں گرچه كه ميرا شوخ نەيں
    شائد كه تيرے دل ميں اتر جائے ميرى بات ـ

  3. میرا پاکستان

    ساري باتيں اپنے جگہ وزن رکھتي ہيں۔ ايک اور بات کا اضافہ کرنا چاہيں گے۔
    ۔ اپني مصروف زندگي سے چند لمحے بچا کر اپنےبوڑھے ماں باپ کي روزانہ خدمت کيجۓ۔

  4. Hypocrisy Thy Name منافقت ؟

    خاور صاحب
    گو مغربی دنیا کے مطابق میں بوڑھا نہیں مگر اپنے ملک کے حساب سے میں بوڑھا ہی ہوں ۔ رہا اندازِ نصیحت تو مغربی دنیا اِسے اپنی تمام تر ترقّی کے باوجود نہیں بدل سکی ۔ میں تو ایک پسماندہ ملک کا باشندہ ہوں ۔
    آج کے دور کی سب سے اہم ضرورت عمل ہے جس کے بغیر نصیحت بیکار ہے ۔

    عتیق الرحمان صاحب
    اللہ سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے

    میرا پاکستان والے صاحب
    میرا خیال ہے اگر اِن مشوروں پر عمل کیا جائے تو انساں سب سے پہلے والدین کی عمدہ خدمت کرے گا

  5. Hypocrisy Thy Name منافقت ؟

  6. اجمل

  7. عائشہ

    اللہ تعالی ہم سب کو نیک راہ پر چلائے اور ان مشوروں پر عمل کرنے کی توفیق دیں، آمین

    انکل آپ کی تحریروں سے مجھے تو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور مل رہا ہے، اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دے، آپ کو اور آپکی فیملی کو خوشیاں اور لمبی عمر دیں ّآمین۔۔

  8. اجمل

    عائشہ صاحبہ
    جزاک اللہِ خیرٌ ۔ معذرت خواہ ہوں ۔ مصروفیت کے باعث جلد جواب نہ دے سکا ۔
    میں نے کیا سِکھانا ہے ۔ یہ تو آپ کا حسنِ زن ہے ۔ اچھا انسان بُری چیز سے بھی اچھا سبق لیتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.