Monthly Archives: March 2018

کمزوری یا مضبوطی ؟

اطلاع ۔ میں نے حسبِ سابق 4 دن بعد یعنی 23 مارچ 2018ء کو اِس دن کی مناسبت سے ایک تحریر تیار کر کے محفوظ کر رکھی تھی لیکن الله کو منظور نہ ہوا ۔ میں 20 مارچ کو تیز بخار ۔ شدید کھانسی اور نزلہ میں مُبتلاء ہو گیا اور 29 مارچ تک طبعیت کافی خراب رہی

کمزوری یا مضبوطی ؟
درُست کہ آپ کمزور ہیں
لیکن جو عوامل آپ کی کمزوری عیاں کرتے ہیں
وہی بالآخر آپ کو مضبوط بھی بناتے ہیں

زندگی کے تلخ لمحوں کو قبول کرتے ہوئے کوشش جاری رکھیئے
زندگی کے اُتار چڑھاؤ ہی تجربہ کار اور کامیاب انسان بناتے ہیں

”چُوہا “ یا ”چَوآ “۔ کیوں اور کیسے ؟

آپ نے کبھی دیکھا ہو گا کہ سبز چُگے میں ملبُوس ایک لڑکا یا لڑکی جس کا سر بہت چھوٹا ہے کسی عورت یا مرد کے ساتھ ہے اور بھیک مانگ رہا ہے ۔ اِنہیں”شاہ دولہ شاہ کا چوہا“ کہا جاتا ہے ۔ ”شاہ دولہ شاہ“ ایک نیک سیرت بزرگ تھے جن کا مزار گجرات (پاکستان) میں واقع ہے ۔ مشہور یہ ہے کہ بھانج عورتیں شاہ دولہ شاہ کے مزار پر جا کر منت مانگتی ہیں کہ ان کے ہاں اولاد ہو جائے تو پہلا بچہ مزار کی نذر کر دیں گی چنانچہ اُن کی پہلی اولاد چھوٹے سر والی معذور پیدا ہوتی ہے جو وہ حسبِ وعدہ مزار پر چھوڑ جاتی ہیں ۔ لیکن معتقدین اور گجرات کے پڑھے لکھے لوگ ان تمام روایات کو من گھڑت کہانیاں کہتے ہیں ۔ اُن کے مطابق پہلا ہو یا بعد والا سب بچے بغیر کسی نقص کے پیدا ہوتے ہیں ۔ ان اصحاب کا کہنا ہے کہ شاہ دولہ شاہ ایک نیک اور باعمل مسلمان تھے جو عوامی فلاح و بہبود کے کام بھی کرواتے رہے تو کیا ایسی نیک ہستیوں سے کوئی چیز مانگی جائے تو وہ خراب چیز دیں گے ؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ ” چُوہا “ نہیں تھا بلکہ ” چوآ “ تھا جو بگڑ کر ” چُوہا “ بن گیا ۔ ” چوآ “ کا مطلب ہوتا ہے ” چشمہ (spring)۔

ہم نے 1949ء یا 1950ء میں جھنگی محلہ (راولپنڈی) میں رہائش اختیار کی ۔ اُس کے بعد ہی میں نے پہلی بار ایسا بچہ دیکھا ۔ پھر ان کے متعلق کہانیاں سُننے میں آتی رہیں ۔ میں جب نویں جماعت میں تھا تو میں نے مختلف ذرائع سے ان کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا شروع کیں اور انجنئرنگ کالج کے دوران (شاید 1959ء) اس سلسلہ میں میں گجرات کا چکر بھی لگایا تو وہ ساری کہانیاں غلط ثابت ہوئیں جو پہلے سُن رکھی تھیں

اورنگ زیب عالمگیر کے دور حکمرانی (1658ء تا 1707ء) میں شاہ دولہ شاہ ایک نیک شخص گجرات کے نزدیک قیام پذیر ہوئے ۔ اِن کا اصلی نام تاریخ کے اوراق میں گم ہو کر رہ گیا ۔ شاہ دولہ شاہ رفاہ عامہ کے کاموں میں دلچسپی رکھتے تھے ۔ مغل بادشاہ اور اس کے گجرات کے علاقہ میں نمائندے ان سے قلبی لگاﺅ رکھتے تھے اور ان کے کئی طرح کے وظائف مقرر کئے ہوئے تھے ۔ یہ وظائف شاہ دولہ شاہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرتے تھے ۔ انہوں نے شہر میں نہ صرف نالیاں تعمیر کراوئیں بلکہ اہم گزر گاہوں میں آنے والے نالوں پر پل بھی تعمیر کروائے ۔ مسجدیں اور مسافروں کے لئے سرائے بنوائیں ۔ علاقے کے بے سہارا اور مفلوک الحال بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے لئے ادارے کی بنیاد رکھی اور یتیم خانہ کی عمارت بنوائی

کہا جاتا ہے کہ اِن کی وفات کے کچھ دہائیاں بعد ان کی قبر پر توہّم پرست لوگوں کا تانتا بندھ گیا ۔ قبر کے نام نہاد وارث بے اولاد عورتوں کو بیوقوف بناتے اور پہلا بچہ شاہ دولہ شاہ کی نذر کرنے کا کہتے ۔ ایسے بچے کو سخت چمڑے کی ٹوپی پہنا دی جاتی جس کی وجہ سے اُس کا سر چھوٹا ہی رہتا اور دماغ نشو و نما نہ پا سکتا ۔ یہ انسانیت سے گرے ہوئے لوگ ان بچوں کو بھیک مانگنے کے دھندہ پر لگا کر اپنی روزی پیدا کرتے ۔ جب اس طرح کے بچے زیادہ ہوئے تو انہیں ماہانہ کرایہ پر دیا جانے لگا یا خطیر رقم کے عِوض بیچ دیا جاتا ۔ اس طرح یہ ذہنی معذور بچے سارے مُلک میں پھیلا دیئے گئے ۔ ایسے بچے بھارت میں پائے جاتے ہیں

ڈاکٹر جانسٹن پہلا غیر مُلکی (برطانوی) تھا جو 1866ء میں شاہ دولہ شاہ کے مزار پر پہنچا ۔ اس نے بچوں کا مطالعہ کیا اور تحریر کیا کہ ان کے سر قدرتی چھوٹے نہیں ہوتے بلکہ بچپن میں ان کے سروں پر کوئی فولادی یا کسی اور سخت میٹِرِئل کی ٹوپی پہنائی جاتی ہو گی
کیپٹن ایونز جس نے 1902ء میں اس بارے میں تحقیق کی اُس کے بقول یہ ایک بیماری تھی اور اس طرح کے بچے اس نے برطانیہ میں بھی دیکھے ہیں

حکومت پاکستان نے 1969ء میں اس کاروبار کی ممانعت کا قانون بنایا اور اس پر عمل شروع ہوا ۔ ابتداء میں محکمہ اوقاف نے ایسے 9 بچے اپنی تحویل میں لے کر ان کی بحالی کا کام شروع کیا ۔ پھر ملک میں سیاسی گڑ بڑ شروع ہو گئی اور یہ کام رُک گیا ۔ عوامی دَور کے جولائی 1977ء میں خاتمہ کے چند سال بعد تک بھی یہ کام پس پشت پڑا رہا ۔ اس کے بعد کسی طرح یہ بات ضیاء الحق تک پہنچی اور کچھ اقدامات ہوئے ۔ پنجاب کی موجودہ حکومت نے اسے بھی اپنی اصلاحات میں شامل کیا ہوا ہے
یہ سب کچھ دراصل ان خاموش کام کرنے والے باعمل مسلمانوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ بات حکمرانوں تک پہنچائی جاتی رہی اور عمل بھی ہوتا رہا

پہلے ہر سال ایسے زیادہ بچے نذر کئے جاتے تھے ۔ 1969ء میں قانون بننے کے بعد تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی ۔ اگر بعد کے سب حکمران توجہ دیتے تو شاید یہ قباحت ختم ہو چکی ہوتی ۔ کچھ سال قبل معلوم ہوا تھا کہ سالانہ نذر کئے جانے والے بچوں کی تعداد کم ہو کر ایک سے 3 سالانہ ہو گئی ہے ۔ کوئی عجب نہیں کہ جو شیر خوار بچے اغواء ہوتے ہیں اور ملتے نہیں وہ اسی انسانیت سے گرے مافیا کی کارستانی ہو جو اُنہیں خاص ٹوپیاں پہنا کر اپاہج بناتے اور اپنا مکروہ دھندہ چلاتے ہوں

ضرورت ہے کہ عوام کو قرآن شریف کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طرف راغب کیا جائے ۔ الله کرے کے موجودہ حکومت کے نئے قانون پر سکول و کالج کے پرنسپل اور اساتذہ درست عمل کریں اور آئیندہ آنے والی نسلوں میں قرآن شریف کی سمجھ پیدا ہو

ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ ہم لوگ تِکے ۔ پِزا اور برگر کھانے کے اخراجات کچھ کم کر کے اس سے ہونے والی بچت کے ساتھ اپنے علاقہ کی مسجد کے امام صاحب کا ماہانہ مشاہرہ اتنا کر دیں (کم از کم پے سکیل 17) کہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں ۔ ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی ذاتی پسند کا امام مسجد میں رکھنے کی بجائے حکومت سے رجسٹرڈ مدرسہ کا 8 سالہ کورس پاس کرنے والے کو امام مسجد رکھیں اور مسجد میں دکھاوے کیلئے جانے کی بجائے عِلم دین کے حصول اور الله کی خوشنودی کیلئے جائیں
الله ہمیں دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

میرے خلاف proxies استعمال کی جا رہی ہیں

جسٹس شوکت عزیز صدیقی (جنہیں عدالت میں اپنے فوج مخالف ریمارکس کی وجہ سے Supreme Judicial Council کی جانب سے Sow Cause Notice جاری کیا گیا تھا) نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ”مدعی جمشید دستی (رُکن قومی اسمبلی) اور مِس کلثوم خالق (Advocate) صرف Proxies ہیں ۔ درحقیقت یہ شکایات کِسی اور کی اِیما پر درج کرائی گئی ہیں ۔ میرے پاس اِس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں جو میں ضرورت پڑنے پر پیش کروں گا“۔

جسٹس صدیقی نے کونسل کو اپنے جواب میں بتایا ہے کہ ”تاہم یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ مُختلف Operatorsنے مُ ختلف طریقوں سے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ میں اِنتہائی مؤدبانہ انداز سے عرض کرتا ہوں کہ میرا ضمیر پاک اور میرے ہاتھ صاف ہیں۔ میں نے کسی بھی طرح کا کوئی غلط کام نہیں کیا اور سماعت کے دوران میرے ریمارکس یا مشاہدات Misconductکے زمرے میں نہیں آتے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ”اگر کسی کو میرے فیصلوں میں دیئے گئے مشاہدات پر اعتراض ہے تو اِس کیخلاف Appeal دائر کی جا سکتی ہے اور Supreme Courtعدالتی اقدار اور طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اِن فیصلوں میں سے میرے ریمارکس یا مشاہدات حَذف کر سکتی ہے

جسٹس صدیقی نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کو ختم کرانے کیلئے کئے گئے معاہدے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ”تمام ادارے بشمُول مسلح افواج آئین کی پیداوار ہیں اور اِسی لئے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ آئین سے آگے نہیں جا سکتے جس کے تحت وفاقی حکومت کے پاس مسلح افواج کی کمان اور کنٹرول ہے نہ کہ اِس کے برعکس ۔ اُنہوں نے یاد دہانی کرائی کہ آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت مسلح افواج کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بیرونی جارحیت یا پھر جنگ سے پاکستان کو بچانا ہے اور قانون کے مطابق بلائے جانے پر حُکام کی مدد کرنا ہے ۔ آئینی عدالتیں پابند ہیں کہ وفاقی حکومت اپنے فرائض آئین کے تحت انجام دے اور اس کے ماتحت ادارے اس کی کمان میں رہتے ہوئے اِسی طرح کام انجام دیں“۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن کی سمجھ بوجھ کے مطابق متنازع معاہدے کو انتظامی بندوبست نہیں کہا جا سکتا ۔ بجائے اس کے یہ ایک غیر آئینی دستاویز تھی جسے ایسے ماحول میں تیار کیا گیا جسے آئینی اور قانونی Frame Workنہیں کہا جا سکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”اِس طرح دستاویزات پر دستخط کرانے اور مظاہرین میں سینئر عہدیدار کی جانب سے پیسے بانٹنے کے اقدامات کو اُس عہدیدار کی آئینی ذمہ داری نہیں کہا جا سکتا۔ درحقیقت چند لوگوں کے اِس طرح کے ناقابل قبول اقدامات کی وجہ سے Executive کا حصہ سمجھے جانے والے پورے ادارے کی عزت کو نقصان پہنچا ہے ۔ یہ بات Record پر ہے کہ دھرنے کی قیادت نے سُپریم کورٹ کے جج صاحبان اور معزز چیف جسٹس پاکستان کیخلاف اِنتہائی گھٹیا ۔ غلیظ اور گندی زبان کا استعمال کیا“۔

اُنہوں نے سوال کیا کہ ’’کوئی بھی جج ایسے الفاظ کو کس طرح نظرانداز کر سکتا ہے کیونکہ یہ بحیثیت ایک ادارہ عدلیہ کے وقار ۔ عزت اور احترام کے خلاف تھے”۔ جسٹس صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے آئین کے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ ہی Supreme Judicial Council کے وضع کردہ ضابطہ اِخلاق کے برعکس کوئی اِقدام کیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ Show Cause Notice میں ان کے بحیثیت جج اسلام آباد ہائی کورٹ کسی بھی طرح کے ریمارکس کے حوالے سے تفصیلات پیش نہیں کی گئیں لہٰذا میں کوئی مخصوص جواب یا پھر وضاحت پیش کرنے سے قاصر ہوں“۔ اگرچہ جسٹس صدیقی نے درخواست کی ہے کہ شو کاز نوٹس خارج کیا جائے

انصار عباسی

اہم معاشرتی اصول

اگر آپ کی نوازش کوئی بھُول جائے تو بھی اُسے اور دیجیئے
لوگوں سے توقع کم اور الله سے زیادہ کی اُمید رکھیئے
کیونکہ الله ہی ہے جو آپ کی خامیاں نہیں گِنے گا

صبَر اپنی مَوٹر اُس وقت ساکن کر نے کا نام ہے
جب آپ کا دل ساری چَرخِیاں بھی اُدھیڑنے کو چاہ رہا ہو

کیا قائد اعظم پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتے تھے ؟

دانشوروں کا ایک منظم گروہ گزشتہ کچھ برسوں سے یہ ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف ہے کہ قائداعظم سیکولر ذہن کے مالک تھے اور وہ پاکستان میں سیکولر نظام نافذ کرنا چاہتے تھے ۔ یہ حضرات قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو اپنا سیکولر ایجنڈا آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ قائداعظم کی دیگر سینکڑوں تقاریر جو شاید انہوں نے پڑھی نہیں میں مسلمانوں کی علیحدہ مملکت کی بنیاد اسلام کو ہی بتایا گیا ہے ۔ متذکرہ تقریر دستور ساز اسمبلی کا صدر منتخب ہونے کے بعد دستور ساز اسمبلی سے قائداعظم کا پہلا خطاب تھا ۔ یہ تقریر (پوری تقریر اس مضمون کے آخر میں منقول ہے) نہ تو لکھی ہوئی تھی اور نہ تیار کردہ بلکہ فی البدیہہ تھی۔ اس تقریر کے آخر میں قائد اعظم نے کہا تھا

ہمیں اسی لگن کے ساتھ کام کا آغاز کرنا ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ اکثریت اور اقلیت کی حصہ داری ، ہندو طبقہ اور مسلم طبقہ کیونکہ مسلمانوں میں بھی پٹھان پنجابی شیعہ سُنّی وغیرہ اور ہندوؤں میں برہمن وشنواس کھتری اور بنگالی مدراسی وغیرہ ختم ہو جائیں گے ۔ درحقیقت اگر آپ مجھ سے پوچھیں، یہ ہندوستان کی آزادی اور خودمختاری حاصل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی اگر یہ نہ ہوتا تو ہم بہت پہلے آزاد ہو گئے ہوتے ۔ دنیا کی کوئی قوم کسی دوسری قوم کو خاص کر 400 ملین نفوس کو محکومیت میں نہیں رکھ سکتی ۔ نہ کوئی قوم آپ کو زیر کر سکتی تھی اور نہ مغلوب رکھ سکتی تھی سوائے متذکرہ گروہ بندی کے ۔ اسلئے ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیئے ۔ آپ آزاد ہیں ۔ آپ کو اپنے مندروں میں جانے کی آزادی ہے ۔ آپ اپنی مساجد میں جانے کیلئے آزاد ہیں یا پاکستان کی اس ریاست میں کسی بھی دوسری عبادت کی جگہ ۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات یا مسلک سے ہو اس کا ریاست کے کاروبار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے
بتایئے اس میں سے سیکولر کیسے اخذ کیا گیا ؟ قائد اعظم نے باقی باتوں کے علاوہ جس طرح مذہبی اقلیتوں کو برابری کے درجے کا وعدہ کیا اور مذہبی آزادی کا پیغام دیا وہ دراصل اسلامی تعلیمات کا ہی ایک جزو ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کی پہلی کابینہ میں چودھری ظفر اللہ خان (مرزائی) اور جوگندر ناتھ منڈل (ہندو) موجود تھے

قائداعظم نے تقسیم ہند سے قبل لگ بھگ 100 بار یہ اعلان کیا کہ پاکستان کے نظام کی بنیاد اسلامی اصولوں پر اٹھائی جائے گی اور قیام پاکستان کے بعد 14 بار یہ واضح کیا کہ پاکستان کے نظام، آئین اور ملکی ڈھانچے کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے لاتعداد بار کہا کہ قرآن ہمارا راہنما ہے اور ہمیں قرآن ہی سے راہنمائی کی روشنی حاصل کرنی چاہیئے۔ ان سینکڑوں اعلانات اور وعدوں کے باوجود سیکولر حضرات اپنی ضد پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنے ذہن کے دریچے کسی اختلافی بات پر کھولنے کے لئے تیار نہیں

جنرل اکبر کے مطابق قائداعظم سے ملاقات میں اُس (جنرل اکبر) نے فوجی میسوں میں انگریز حکومت کی شروع کی گئی شراب نوشی کی رسم کو ختم کرنے کی تجویز دی جس کے جواب میں قائداعظم نے اپنے اے ڈی سی کو بلایا اور کانفیڈریشن بکس لانے کو کہا۔ قائداعظم نے بکس کو کھول کر چمڑے سے جلد بند ایک کتاب نکالی ۔ انہوں نے اسے کھولا اور فرمایا ”جنرل یہ قرآن مجید ہے ۔ اس میں لکھا ہے کہ شراب و منشیات حرام ہیں“۔ میں (جنرل اکبر) نے عرض کیا کہ ”آپ ایک حُکم جاری کریں اور افسروں کو مُتنبہ کریں کہ شراب حرام اور منع ہے“۔ قائداعظم مسکرائے اور فرمایا کہ ”کیا تم سمجھتے ہو کہ قائداعظم کا حُکم قرآن مجید کے احکامات سے زیادہ موثر ہوگا ؟“ سٹینو کو بُلایا گیا اور قائداعظم نے ایک مسودہ تیار کیا جس میں قرآنی آیات کی جانب توجہ دلا کر فرمایا کہ ”شراب و منشیات حرام ہیں“۔ میں (جنرل اکبر) نے اس مسودے کی نقل لگا کر شراب نوشی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا کہ جس پر میری (جنرل اکبر کی) ریٹائرمنٹ تک عمل ہوتا رہے
قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہونے پر دستور ساز اسمبلی سے پہلے خطاب کا متن

Mr. President, Ladies and Gentlemen!
I cordially thank you, with the utmost sincerity, for the honour you have conferred upon me – the greatest honour that is possible to confer – by electing me as your first President. I also thank those leaders who have spoken in appreciation of my services and their personal references to me. I sincerely hope that with your support and your co-operation we shall make this Constituent Assembly an example to the world. The Constituent Assembly has got two main functions to perform. The first is the very onerous and responsible task of framing the future constitution of Pakistan and the second of functioning as a full and complete sovereign body as the Federal Legislature of Pakistan. We have to do the best we can in adopting a provisional constitution for the Federal Legislature of Pakistan. You know really that not only we ourselves are wondering but, I think, the whole world is wondering at this unprecedented cyclonic revolution which has brought about the clan of creating and establishing two independent sovereign Dominions in this sub-continent. As it is, it has been unprecedented; there is no parallel in the history of the world. This mighty sub-continent with all kinds of inhabitants has been brought under a plan which is titanic, unknown, unparalleled. And what is very important with regards to it is that we have achieved it peacefully and by means of an evolution of the greatest possible character.
Dealing with our first function in this Assembly, I cannot make any well-considered pronouncement at this moment, but I shall say a few things as they occur to me. The first and the foremost thing that I would like to emphasize is this: remember that you are now a sovereign legislative body and you have got all the powers. It, therefore, places on you the gravest responsibility as to how you should take your decisions. The first observation that I would like to make is this: You will no doubt agree with me that the first duty of a government is to maintain law and order, so that the life, property and religious beliefs of its subjects are fully protected by the State.
The second thing that occurs to me is this: One of the biggest curses from which India is suffering – I do not say that other countries are free from it, but, I think our condition is much worse – is bribery and corruption. That really is a poison. We must put that down with an iron hand and I hope that you will take adequate measures as soon as it is possible for this Assembly to do so.
Black-marketing is another curse. Well, I know that blackmarketeers are frequently caught and punished. Judicial sentences are passed or sometimes fines only are imposed. Now you have to tackle this monster, which today is a colossal crime against society, in our distressed conditions, when we constantly face shortage of food and other essential commodities of life. A citizen who does black-marketing commits, I think, a greater crime than the biggest and most grievous of crimes. These blackmarketeers are really knowing, intelligent and ordinarily responsible people, and when they indulge in black-marketing, I think they ought to be very severely punished, because the entire system of control and regulation of foodstuffs and essential commodities, and cause wholesale starvation and want and even death.
The next thing that strikes me is this: Here again it is a legacy which has been passed on to us. Along with many other things, good and bad, has arrived this great evil, the evil of nepotism and jobbery. I want to make it quite clear that I shall never tolerate any kind of jobbery, nepotism or any influence directly or indirectly brought to bear upon me. Whenever I will find that such a practice is in vogue or is continuing anywhere, low or high, I shall certainly not countenance it.
I know there are people who do not quite agree with the division of India and the partition of the Punjab and Bengal. Much has been said against it, but now that it has been accepted, it is the duty of everyone of us to loyally abide by it and honourably act according to the agreement which is now final and binding on all. But you must remember, as I have said, that this mighty revolution that has taken place is unprecedented. One can quite understand the feeling that exists between the two communities wherever one community is in majority and the other is in minority. But the question is, whether it was possible or practicable to act otherwise than what has been done, A division had to take place. On both sides, in Hindustan and Pakistan, there are sections of people who may not agree with it, who may not like it, but in my judgement there was no other solution and I am sure future history will record is verdict in favour of it. And what is more, it will be proved by actual experience as we go on that was the only solution of India’s constitutional problem. Any idea of a united India could never have worked and in my judgement it would have led us to terrific disaster. Maybe that view is correct; maybe it is not; that remains to be seen. All the same, in this division it was impossible to avoid the question of minorities being in one Dominion or the other. Now that was unavoidable. There is no other solution. Now what shall we do? Now, if we want to make this great State of Pakistan happy and prosperous, we should wholly and solely concentrate on the well-being of the people, and especially of the masses and the poor. If you will work in co-operation, forgetting the past, burying the hatchet, you are bound to succeed. If you change your past and work together in a spirit that everyone of you, no matter to what community he belongs, no matter what relations he had with you in the past, no matter what is his colour, caste or creed, is first, second and last a citizen of this State with equal rights, privileges, and obligations, there will be no end to the progress you will make.
I cannot emphasize it too much. We should begin to work in that spirit and in course of time all these angularities of the majority and minority communities, the Hindu community and the Muslim community, because even as regards Muslims you have Pathans, Punjabis, Shias, Sunnis and so on, and among the Hindus you have Brahmins, Vashnavas, Khatris, also Bengalis, Madrasis and so on, will vanish. Indeed if you ask me, this has been the biggest hindrance in the way of India to attain the freedom and independence and but for this we would have been free people long long ago. No power can hold another nation, and specially a nation of 400 million souls in subjection; nobody could have conquered you, and even if it had happened, nobody could have continued its hold on you for any length of time, but for this. Therefore, we must learn a lesson from this. You are free; you are free to go to your temples, you are free to go to your mosques or to any other place or worship in this State of Pakistan. You may belong to any religion or caste or creed that has nothing to do with the business of the State. As you know, history shows that in England, conditions, some time ago, were much worse than those prevailing in India today. The Roman Catholics and the Protestants persecuted each other. Even now there are some States in existence where there are discriminations made and bars imposed against a particular class. Thank God, we are not starting in those days. We are starting in the days where there is no discrimination, no distinction between one community and another, no discrimination between one caste or creed and another. We are starting with this fundamental principle that we are all citizens and equal citizens of one State. The people of England in course of time had to face the realities of the situation and had to discharge the responsibilities and burdens placed upon them by the government of their country and they went through that fire step by step. Today, you might say with justice that Roman Catholics and Protestants do not exist; what exists now is that every man is a citizen, an equal citizen of Great Britain and they are all members of the Nation.
Now I think we should keep that in front of us as our ideal and you will find that in course of time Hindus would cease to be Hindus and Muslims would cease to be Muslims, not in the religious sense, because that is the personal faith of each individual, but in the political sense as citizens of the State.
Well, gentlemen, I do not wish to take up any more of your time and thank you again for the honour you have done to me. I shall always be guided by the principles of justice and fairplay without any, as is put in the political language, prejudice or ill-will, in other words, partiality or favouritism. My guiding principle will be justice and complete impartiality, and I am sure that with your support and co-operation, I can look forward to Pakistan becoming one of the greatest nations of the world.
I have received a message from the United States of America addressed to me. It reads:
I have the honour to communicate to you, in Your Excellency’s capacity as President of the Constituent Assembly of Pakistan, the following message which I have just received from the Secretary of State of the United States:
On the occasion of of the first meeting of the Constituent Assembly for Pakistan, I extend to you and to the members of the Assembly, the best wishes of the Government and the people of the United States for the successful conclusion of the great work you are about to undertake.

حقوق کیسے حاصل ہوں

دوسرے کی بات اچھے پس منظر میں سمجھنے کی کوشش کیجیئے
تو دوسرے بھی آپ کی بات درست پیرائے میں سمجھیں گے

اگر ہم اپنے فرائض ادا کرنا شروع کر دیں
تو
ہمارے حقوق کا مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا
کیونکہ
ہمارے فرائض دوسروں کے حقوق ہیں