ایک ایک کر کے سب چلے گئے

سدا نہ مانیئے حُسن جوانی ۔ ۔ ۔ سدا نہ صحبت یاراں
سدا نہ باغیں بُلبُل بولے ۔ ۔ ۔ سدا نہ رہن بہاراں
دُشمن مرے تے خوشی نہ کریئے ۔ سجناں وی ٹُر جانا

پاکستان بننے کے بعد ہم سیالکوٹ پہنچے تو ہمارے عزیزوں نے اپنے ہاں جگہ دی ۔ ہم کوئی ڈیڑھ سال سیالکوٹ میں رہے پھر راولپنڈی آ گئے ۔ اُس وقت سیالکوٹ میں میرا ایک دوست موجود تھا جو مجھ سے 10 ماہ بڑا میرا پھوپھی زاد بھائی سعیدالظفر تھا اور پھوپھو جی کی وفات کے بعد سے پاکستان بننے سے کچھ روز پہلے تک ہمارے گھر میں رہ چکا تھا ۔ سیالکوٹ میں میرے مزید 2 دوست بنے ۔ دونوں کا نام فاروق تھا ۔ 1953ء میں میرے خالہ خالو مع بچوں کے مصر سے پاکستان آ گئے ۔ ان کا ایک بیٹا سعید تھا جو مجھ سے 10 ماہ چھوٹا تھا ۔ اُس سے دوستی ہو گئی ۔ ہم پانچوں میں بے لوث محبت رہی اور جہاں کہیں بھی ہوں ہمیشہ ایک دوسرے سے رابطہ رہا

پہلے 2 سال کے وقفے سے دونوں فاروق چلتے بنے ۔ پچھلے سال 3 اکتوبر کو سعیدالظفر چلا گیا اور رات میرے بچپن کا آخری ساتھی میرا خالہ زاد سعید بھی راہیءِ مُلکِ عدم ہوا ۔ اِنّا للہِ و اِنّا الیہِ راجِعون
اللہ اِن سب کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

قارئین سے اُن کے حق میں دعائے خیر کی درخواست ہے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “ایک ایک کر کے سب چلے گئے

  1. Pingback: ایک ایک کر کے سب چلے گئے « Jazba Radio

  2. Bushra khan

    سلامِ مسنون

    اللہ سے دعا ہے اللہ مرحوم کی مغفرت عطافرمائے. ان کی کوتاہیوں اور لغزشوں کو درگزر فرمائے. روزے محشر اپنا سایہ نصیب فرمائے. اور کروٹ جروٹ جنّت نصیب فرمائے. آمین یا ربّ العٰلمین.

    ایک بندی خدا

  3. شمیم

    محترم بھائ اجمل صاحب آداب عرض آپکے خالہ ذاد بھائ کو جنت ال فردوس میں جگہ عنائت فرمانے اور انکے درجات بلند کرے انا للہ واناالیہ راجعون آمین دعا گو بہن

  4. عبدالرؤف

    اسلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    کل نفس ذائقة الموت

    إنا لله وإنا إليه راجعون

    وسلام

    عبدالرؤف

  5. Bushra khan

    محترمی

    سلامِ مسنون

    آپ کے بلاگ پر دوسروں کے لیئے کمنٹس بھیجنی کی معذرت ، اسے پوسٹ کردیجئے گا.

    شکریہ

    Sheikho ka blog
    2hrs ago

    سپریم کورٹ – سود اور زنا…

    بے لاگ تنقید اور حوالہ جات کے ساتھ بہت عمدہ جواب.

    تنقید کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے تاکہ زمہ داری کا احساس جاگے. اور یہ قرآن کی آیات کے ساتھ مزاق ہے.

    بشریٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.