ماہرین انٹرنیٹ کی مدد درکار ہے

السلام علیکم خواتین و حضراتFlag-1
صرف ماہرین نہیں وہ بھی مدد فرمائیں جو اپنے آپ کو ماہر نہیں سمجھتے کیونکہ ” مہمان فقیروں کے ہوئے ہیں بادشاہ اکثر“۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ سب ایجادات ماہرین کی نہیں ہیں بلکہ متعدد ایسے لوگوں کی ہیں جو متعلقہ مضمون جانتے ہی نہ تھے

میرا مسئلہ
میرے کمپیوٹر میں کسی طرح وائرس گھُس گئی اور ونڈوز کو ناقص کر دیا ۔ میری مجبوری یہ ہے کہ میرے پاس جاپان کا بنا ہوا ایپسن ایل ایکس 800 پرنٹر ہے جو سیریل پورٹ سے جوڑا جاتا ہے ۔ ونڈوز 7 پر یہ پورٹ نہیں چلتی چنانچہ مجھے ونڈوز ایکس پی ہی انسٹال کرنا پڑتی ہے ۔ میں نے اسے انسٹال کیا ہے تو نامعلوم مجھ سے کچھ غلطی ہوئی ہے یا کچھ اور سبب ہے کہ میں ایکسپلورر کا بٹن دباتا ہوں تو بعض اوقات ایکسپلورر کھُلنے کا انتظار ہی کرتا رہ جاتا ہوں پھر کیا دیکھتا ہوں کہ درجن بھر ٹَیب (Tab) نمودار ہو جاتے ہیں لیکن ویب سائیٹس نہیں کھُلتیں یا یُوں کہیئے کہ کھُلنے میں بہت زیادہ وقت لیتی ہیں اور میں کچھ کام نہیں کر سکتا جب تک ان سب کو حذف (delete) نہ کر لوں ۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دو تین بن بُلائے مہمان ویب سائٹس کھُل جاتی ہیں جن میں سے مندرجہ ذیل زیادہ بار کھُلتی ہے ۔ میں موزِلّافائرفوکس استعمال کرتا ہوں
http://free.gamingwonderland.com

یہ عمل میرے اعصاب پر بھاری ہے ۔ اسلئے سب سے درخوست ہے کہ اس مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے میری مدد فرمائیں ۔ ممنونِ احسان ہوں گا

This entry was posted in آپ بيتی, گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “ماہرین انٹرنیٹ کی مدد درکار ہے

  1. محمد سعد

    کہیں آپ فائرفاکس کی پروفائل پرانی والی (انفیکشن سے پہلے والی) تو نہیں استعمال کر رہے؟ جیسے بک مارکس وغیرہ کو برقرار رکھنے کے لیے؟ یا نئی پروفائل ہی میں وائرس دوبارہ گھسنے میں کامیاب ہو گیا کسی طرح؟
    اگر آپ نے بک مارکس وغیرہ کے لیے پرانی پروفائل کو ریسٹور کیا ہے تو ایک نسخہ یہ ہے کہ بک مارکس کا بیک اپ بنا کر فائرفاکس کی ایک نئی پروفائل بنائیں اور بک مارکس کو اس میں ریسٹور کر لیں۔ بیک اپ اور ریسٹور تو فائرفاکس کے بک مارکس منیجر میں ہی ہوتا ہے اور زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ پروفائل نئی بنانے کا طریقہ بتا دیتا ہوں۔
    فائرفاکس کے ایگزیکیوٹیبل یا شارٹ کٹ کو -P کمانڈ لائن آپشن کے ساتھ چلائیں۔ غالب امکان تو ہے کہ آپ کو پہلے ہی سے اس کے طریقے کا علم ہوگا۔ پھر بھی احتیاطاً لکھ دیتا ہوں کہ یہ کام کمانڈ پرامپٹ میں فائرفاکس کے ایگزیکیوٹیبل یا شارٹ کٹ کو گھسیٹ کر ایک سپیس دے کر -P لکھ کر آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ نتیجہ کچھ یوں ہوگا۔
    “C:\ Program Files\Mozilla Firefox\firefox.exe” -P
    اس سے فائرفاکس کا پروفائل منیجر کھل جائے گا جس سے آپ نئی پروفائل بنا کر منتخب ڈیٹا الگ الگ کر کے پرانی پروفائل سے بیک اپ اور ریسٹور کر سکتے ہیں۔

  2. محمد سعد

    اوپر والا تبصرہ لکھنے کے بعد یاد آیا کہ موزیلا کی سپورٹ سائٹ پر فائرفاکس کے بک مارکس، پاسورڈز اور دیگر اہم ڈیٹا محفوظ رکھتے ہوئے فائرفاکس کو صرف ایک بٹن سے ریسیٹ کرنے کا طریقہ بھی دیکھا تھا۔ تفصیلی طریقہ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
    https://support.mozilla.org/en-US/kb/reset-firefox-easily-fix-most-problems
    میں مختصراً بتا دیتا ہوں کہ آپ جب ایڈریس بار میں یہ لکھ کر اینٹر کریں گے
    about:support
    تو آپ کو دائیں طرف ایک بٹن نظر آئے گا فائرفاکس کی پروفائل کو ریسیٹ کرنے کے لیے۔ بس وہی دبا دیں اور ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد سعد صاحب
    آپ کے پہلے تبصرہ کا جواب ہے کہ میں نے ایسا نہیں کیا تھا ۔ دوسرا تبصرہ درست ہے اور میں قبل ازیں اس طریقہ سے مستفید ہو چکا ہوں لیکن نجانے کیوں پچھلے تین دنوں میں اس کا خیال کیوں نہ آیا اور میں دوسرے طریقے استعمال کرتا رہا ۔ خیر ۔ یاد دہانی کا شکریہ ۔ میں نے ابھی دیکھا اور کر بھی دیا ۔ اب نتیجہ دیکھنا ہے ۔ ان شاء اللہ اچھا ہی ہو گا ۔ جزاک اللہ خیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.