پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

سُنیئے جنابِ والا
کیا کہتا ہے بلاگ والا
پہلے اسے پڑھیئے غور سے
پھر بات کیجئے کسی اور سے

میں پچھلی بار (جون تا اگست 2012ء) دبئی گیا تو شکائت موصول ہوئی تھی کہ ”خبر نہ ہوئی“۔
چنانچہ تمام محترمات قاریات اور محترمان قارئین مطلع رہیئے کہ
اِن شاء اللہ بندہ بشر کل یعنی 23 جنوری 2014ء اسلام آباد سے روانہ ہو کر دبئی پہنچ جائے گا
اور اِن شاء اللہ 22 اپریل 2014ء کو واپس” آنّے والی تھاں“ یعنی اسلام آباد پہنچ جائے گا
اللہ کریم وقت خیریت سے گذراے

اپنے بلاگ پر تحاریر اور دوسروں کے بلاگوں پر تنقید اِن شاء اللہ جاری رہے گی

لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے

This entry was posted in پيغام on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

11 thoughts on “پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

  1. جوانی پِٹّا

    میرا ایک دوست بھی آپ والی فلائٹ پر ہی اسلام آباد سے دبئی آ رہا ہے۔ مجھے اس کو لینے جانا ہے۔
    اول تو آپ کو پہچان لوں گا۔
    لیکن اگر مس کر جاؤں،
    تو اپنا رابطہ نمبر ضرور یہاں پر پوسٹ کریں، تاکہ دوبدو ملاقات ھو سکے۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف ساحب
    معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کی خواہش پوری نہ کر سکا اور افسوس ہے کہ آپ کی زیارت سے محروم رہ گیا ۔ میں نے پاکستان میں اپنا کمپیوٹر 21 جنوری کو بند کر دیا تھا اور آج دبئی میں بعد دوپہر سوا دو بجے لیپ ٹاپ کھولا تو آپ کا پیغام پڑھا ۔ میں اور میری بیگم دونوں وہیل چریئرز پر تھے اور پرواز پی کے 211 کی سواریوں سے پہلے باہر پہنچ گئے تھے ۔ کچھ لوگ باہر ریلنگ کے دونو طرف کھڑے ہمیں دیکھ تو رہے تھے کیا معلوم آپ بھی اُن میں شامل ہوں

  3. جوانی پِٹّا

    سر جی زیارت تو قبروں کی ھوتی ہے۔ انسان ملاقات کرتے ہیں۔
    میں بھی معذرت خواہ ہوں۔ دفتر سے نکلتے دیر ھو گئی اور میں کافی دیر سے ایئر پورٹ پہنچا۔
    آپ وہیل چئیر مستقلآً استعمال کرتے ہیں یا کھڑے رہنے کی مصیبت/امیگریشن سے جلدی نکلنے کی غرض سے استعمال کی۔؟
    مزید یہ کہ آپ دبئی میں رہائش پذیر ہیں یا شارجہ/عجمان کی طرف؟
    اگر دبئی میں تو کس علاقے میں۔؟
    میری رہائش دبئی میں ہے۔

    اتنے سوالات اس لیے تاکہ اگر آپ کے پاس وقت ھو اور ملاقات کی اجازت دیں تو ملنے کی پلاننگ کی جاسکے۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف صاحب
    اللہ نہ کرے مستقل وہیل چیئر استعمال کرنا پڑے ۔ میں اور بلخصوص میری بیگم زیادہ نہ کھڑے رہ سکتے ہیں نہ چل سکتے ہیں ۔ میرے ساتھ یہ سلسلہ ستمبر 2010ء کے حادثہ کے بعد اور بیگم کے جون 2011ء میں بیمار ہونے کے بعد شروع ہوا ۔ ہم دبئی میں ہیں لیکن کبھی الروضہ اور کبھی مارینا میں ہوتے ہیں ۔ بہر حال ملنے کا بندوبست ہو سکتا ہے ۔ آپ دبئی کے کس حصہ میں رہائش رکھتے ہیں اور کب دفتر یا کام سے فراغت ہوتی ہے ؟ آپ کا جواب آنے پر کچھ طے کرنے کے قابل ہو سکتا ہوں

  5. جوانی پِٹّا

    الروضہ کا نام سُن کر میں سوچ میں پڑ گیا۔ پھر خیال آیا کہ غالباً آپ کی مراد گارڈنز سے ہے۔ ادھر اس کو الروضہ کہتے میں نے کسی کو نہیں سُنا۔
    میں قریب ہی جمیرا ولیج میں رھتا ہوں اور کام کاج جبل علی میں ہے۔ دفتر وغیرہ سے عموماً مغرب کے بعد تک فارغ ھو جاتا ھوں۔ آپ کے ساتھ بہت آسانی سے کسی بھی دن مرینا مال یا بطوطہ مال میں ملاقات ھو سکتی ہے۔
    جمعرات یا جمعہ کی شام کو عموماً عجمان میں بلاگرز بیٹھک ھوتی ہے، جس میں جعفر اور عمران اقبال گفتگو فرماتے ہیں۔ اگر کبھی وقت اور چاہ ھو تو اس بیٹھک کو اگلی دفعہ آپ کے پاس لایا جاسکتا ہے۔
    :)

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف صاحب
    الروضہ کو انگریزی میں دی گرینز کہتے ہیں ۔ آپ کا طریقہ دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی ملنے کی چاہت دل سے ہے رسمی نہں ۔ عجمان جانا میرے لئے مشکل ہو گا ۔ مارینا مول والی تجویز تو میرے لئے سونے پر سہاگہ والی بات ہے ۔ اس وقت میں مارینا میں ہوں ۔ اِن شاء اللہ یکم فروری کو الروضہ چلا جاؤں گا جہاں اُمید ہے ایک ہفتہ رہوں گا ۔ اُس سے اگلے ہفتہ میں مارینا مول میں ملاقات رکھی جا سکتی ہے یا 31 جنوری تک

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف صاحب
    رابطہ کا نمبر دینے کا شکریہ ۔ میرے پاس ابھی دبئی کی سِم نہیں ہے ۔ لینا تو ہے مگر اس کیلئے مجھے مول امارات یا مول دبئی جانا پڑے گا ۔ میں ذرا کنجوس ہوں زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتا ۔ ویسے بتانا تو آپ نے ہی ہے کہ آپ کس دن اور کس وقت مارینا مول آ سکیں گے ۔ آپ تبصرے میں یا بذریعہ ای میل بتا سکتے ہیں ۔ میرے ای میل کے پتے بلاگ کے عنوان کے نیچے رابطہ میں موجود ہیں ۔ اگر جعفر صاحب اور عمران اقبال صاحب آنا چاہیں تو بہت بہتر ورنہ آپ خود مختار ہوں گے

  8. جوانی پِٹّا

    میرا خیال تھا کہ مجھے عمران اقبال اور جعفر صاحب کی ہمراہی نصیب ھو جائے گی۔ لیکن معلوم ھوا کہ جعفر پاکستان میں اگلے دو تین ہفتے چھٹیاں اینجوائے کررھے ہیں، اور عمران ابھی پاکستان میں چھٹیاں گزار کر آئے ہی ہیں اس لیے ان کے لیے گھر اور دفتر کے بکھیڑوں سے نمٹنا پہلی ترجیح ہے۔
    آپ کے ایک اور مستقل قاری عبدالروف صاحب نے درخواست کی ہے کہ میں آپ سے اکیلا اکیلا نہ ملوں۔ بلکہ ان کو بھی دعوت دوں۔ میں ان سے کبھی نہیں ملا، البتہ فون اور فیس بک پر رابطہ ہے، کوشش کروں گا کہ ان کو بھی دعوت دے دوں۔
    میرے پاس آج سمیت اگلے دو چار دن شام چار بجے کے بعد فراغت ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی ایک دو گھنٹے ھوں تو ملاقات کرتے ہیں۔
    چونکہ آپ اب گرینز چلے گئے ھوں گے اور قریب ترین مال ایمریٹس آپ سے کچھ دور ہے، اس لیے کہیں گے تو میں عصر یا مغرب کی نماز گرینز کی مسجد میں پڑھ لوں
    گا، جس کے بعد ملاقات ھو جائے گی۔
    یا اگر آسانی ھو تو جب آپ واپس مرینہ پہنچیں گے، تب مل لیں گے۔
    کیا فرماتے ہیں۔؟۔ جیسے مناسب اور آسان سمجھیں، ویسے کرلیں۔ میں شام کو ایک دو گھنٹے کے لیے کبھی بھی دستیاب ھوں۔

    اصل پاسپورٹ دکھانے پر عموماً باآسانی سم مل جاتی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے آنے والے دوست کو دلائی بھی۔ ای میل یا یہاں پر رابطہ اتنا تیز نہیں جتنا فون پر، شائد اسی لیے آپ سے ملاقات میں دیر ھوتی چلی جا رہی ہے۔ :) ۔

    ایک درخواست۔ رابطہ نمبر نوٹ کر کے اوپر رابطہ نمبر والا کمنٹ ڈیلیٹ کردیجیے، تاکہ پیارے ھیکرز کی توجہ میری طرف نہ جائے۔

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    کاشف صاحب
    تفصیل کا شکریہ ۔ میری پیشگوئی خود مختار والی درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے ۔ یہاں گرینز میں میرا گھر سے نکلنا مشکل ہے وجہ ان شاء اللہ ملاقات پر بتا دوں گا۔ دوسرے عبدالرؤف صاحب کے ساتھ پروگرام بنانے کیلئے بھی آپ کو وقت چاہیئے ۔ الروضہ میں میرا قیام 8 فروری تک ہو گا ۔ اسلئے مارینا مول میرا خیال ہے مناسب رہے گا ۔ اگر آپ کے تبصرہ کے ساتھ لکھا ہوا آپ کا ای میل ایڈریس درست ہے تو میں اس پر الروضہ اور مرسی دبئی دونوں کے لینڈ لائین نمبر آپ کو بھیج دیتا ہوں ۔ آپ کی ہدائت پر عمل ہو گیا ہے ۔ میں خود بھی ملنا چاہتا ہوں مگر اُس سے جو ملنا چاہتا ہو
    :)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.