نوسَر بازوں سے ہوشیار رہیئے

جمعہ 17 جنوری 2014ء کو جب میں اسلام آباد میں تھا تو میرے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ سوچا کہ اسے عام کر دیا جائے تاکہ سادہ لوح جوان کہیں نقصان نہ اُٹھا لیں ۔ سہ پہر کے وقت مجھے بتایا گیا کہ باہر کوئی شخص آیا ہے ۔ میں گھر کے دروازہ سے نکل کر گیٹ کی طرف روانہ ہوا ۔ وہ شخص مجھے دیکھ کر بے تکلفی سے گیٹ کھول کر میری طرف چل پڑا ۔ میں نے قریب پہنچ کر سلام کیا تو بولا
اجنبی ”آپ نے پہچانا نہیں ؟“۔
میں ”نہیں“
اجنبی ”آپ کہاں سے ریٹائر ہوئے تھے ؟“
میں ”کیوں تمہارا تعلق واہ سے ہے ؟“
اجنبی ”میں کریم داد کا بیٹا ہوں“

اجنبی نے بال کالے اور داڑھی مہندی رنگ کی ہوئی تھی اور اُس کی عمر ساٹھ سال یا زیادہ تھی ۔ پاکستان آرڈننس فیکٹری میں ایک ڈرائیور کریم داد تھا ۔ اُس کا بیٹا اتنی زیادہ عمر کا نہیں ہو سکتا تھا ۔ لیکن اصل بات یہ تھی کہ کیا یہ اُسی کریم داد کی بات کر رہا ہے ؟ اگر ہے بھی تو میرا اُس سے کیا تعلق ؟ مجھے پی او ایف چھوڑے ہوئے بھی 19 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں ۔ خیر ۔ میں نے نظرانداز کرتے ہوئے پوچھا
”کیسے آئے ہیں ؟“
اجنبی نے مزید قریب ہو کر مدھم آواز میں رازداری کے انداز میں کہا ”بیٹی کے ہاں بچہ ہونے والا ہے جو آپریشن سے ہو گا ۔ ہسپتال میں پیسے جمع کرانے ہیں ۔ بھائی گاؤں چلا گیا ہے ۔ کل صبح آ جائے کا ۔ میری وقتی ضرورت ہے کل صبح واپس کر دوں گا“

نہ جان نہ پہچان ۔ میں تیرا مہمان ۔ میرے پاس رقم ہو تو میں بغیر کسی واسطے کے مدد کرنے کا عادی ہوں لیکن میرے پاس اُس وقت فالتو رقم نہ تھی
میں نے کہا ”میرے پاس اس وقت پیسے نہیں ہیں“
اجنبی بڑے قربت کے انداز میں بولا ”گھر سے پتہ کر لیں ۔ اتنے زیادہ نہیں ہیں نکل ہی آئیں گے ۔ میں صبح سویرے واپس کر دوں گا“
میں ” میرے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ گھر سے کیا مطلب ؟ میں گھر میں شامل نہیں ؟“

اسکے بعد میں واپس آ گیا ۔ وہ واپس چلا گیا ۔ اُس کے چہرے پر مجھ سے بات کرنے سے قبل اور ناکام واپس جاتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی یا فکر کے تاءثرات نہیں تھے

This entry was posted in انتباہ, پيغام, خبر, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “نوسَر بازوں سے ہوشیار رہیئے

  1. جواد احمد خان

    بہت عمدہ جناب۔۔۔۔۔ یہ ایک عام چلن بنتا جا رہا ہے۔ آپ تجربہ کار ہیں اسی لیے طرح دے گئے میرے ایک دوست سے جب وہ پاکستان گیا تو اسکی بلڈنگ کے چوکیدار نے پیسے مانگے۔ جو اس نے فی سبیل اللہ دے دیے اور وہ بندہ پیسے لیتے ہی ایسے بن گیا جیسے کوئی بات ہی نہیں ہوئی ۔ نا شکریہ نا پیسوں کی واپسی کا وعدہ۔۔۔۔۔

  2. Sarwat AJ

    حد ہے، لگتا ہے کہ انسان کو ایسے لوگوں سے بچنے کے لئے سپیشل ٹریننگ لینی چاہئے-
    اچھا ہے کہ آپ نے یہ واقعہ ہیاں شیئر کیا

  3. کوثربیگ

    یہ تو بزنس بنا رکهے ہیں لوگ ہم ضرورت پر اپنوں سے بهی نہیں لیتے اور یہ غیروں کےحقدار بن جاتے ہیں

    کچه دن پہلے مجهے ایک اردو بات کرنے والے صاحب کا فون آیا کہنے لگے تین دن سے ہم آپ کو فون کررہے ہیں ٹیلویژن پر بهی یہ خبر نشر ہورہی ہے .آپ کو دو لاکه کی لاٹری کگی ہے آپ اپنی سیم کے پیچهے دیکهے یہ نمبر لکها ہے کیا اگر ہے تو پهر کیا کرنا ہے ہم آپکو بتائینگے تو جناب ہم نے اپنے میاں سے یہ بات کہی انہوں نے نمبر دیکها فون کیا اور دس ریال میرے فون کے یوں ہی خرچ ہوگئے انہوں نے تین تین سو کے پانچ کارڈ لاکر اس کے نمبرز فون کرکے دینے کہے اس کے بعد آپ کو دو لاکه ریال الراجی بنک سے مل جائنگے. . پهر فون آیا کئی بار مگر میں نے نا فون اٹهایا اور نہ مسیج کا جواب لکها میاں نے پهر فون کرنا چاہا کہ چهوٹے کو منزل تک پہچائنگے مگر میں نے انہیں منا کردیا کہ میرے فون سے اب ایک ریال بهی ضائع نہیں ہوگا..ایسے لوگ تو صدقہ خیرات کے قابل بهی نہیں ہیں..

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بہن کوثر صاحبہ
    آپ کی خوش خطی بہت دنوں بعد دیکھنے کو مل تو بہت مسرت ہوئی ۔ آپ نے جو واقعہ بیان کیا ہے ایسے واقعات تو زمانہ حال کا معمول ہے ۔ کبھی موبائل فون پر پیغام کبھی ای میل کبھی ٹیلیفون ۔ پاکستان میں تو ٹیلیفون اٹھارٹی کو اطلاع کر دی جائے تو جس فون سے کال یا پیغام آیا ہو اُسے بلاک کر دیا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.