13 دردوں کے علاج آپ کے گھر موجود

1 ۔ ڈنمارک کے محققین کے مطابق پٹھوں کی سوزش اور جوڑ درد کیلئے ہنڈیا میں روزانہ 2 چائے کے چمچے کُتری ہوئی ادرک یا ایک چائے کا چمچہ خُشک ادرک کا سفوف ڈال کر کھانے سے 60 فیصد افاقہ ہوتا ہے
.
.
.
.
.
.
2 ۔ دانت میں درد سے عارضی سکون پانے کیلئے درد والے دانت پر ایک الونگ رکھ کر آہستہ آہستہ چبائیے 2 گھنٹہ تک آرام رہے گا
.
.
.
.
.
.
3 ۔ کھانے میں لہسن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے بچاتا ہے ۔ ھائی بلڈ پریشر ہو تو کچے لہسن کی ایک پھانک یا تُری روزانہ کھایئے ۔ بلڈ پریشر میں کمی آئے گی ۔
University of New Mexico School of Medicine کے ماہرین کے مطابق کان میں درد کیلئے لہسن کے تیل کے دو قطرے صبح شام 5 دن کان میں ڈالنے سے کان درد سے چھٹکارا مل سکتا ہے
.
.
.
.
.
.
4 ۔ East Lansing ‘s Michigan State University کے محققین کے مطابق روزانہ 20 دانے گلاس (Cherries) کھانے سے جوڑوں اور سر کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے
.
.
.
.
.
5 ۔ آنتوں کی سوزش ۔ پیٹ درد اور بل پڑتے ہوں تو کورٹی سٹیرائیڈز کی بجائے ہفتے میں ایک کیلو گرام مچھلی کھایئے ۔ افاقہ ہو گا ۔ مچھلی میں سالمن ۔ سارڈینز ۔ ٹُونا ۔ میکریل ۔ ٹراؤٹ اور ھَیرِنگ بہتر ہیں
.
.
.
.
.
.
.
6 ۔ خواتین کو قدرتی نظام کے تحت ماہانہ تکلیف سے گذرنا پڑتا ہے New York Columbia University کی گائناکالوجی کی پروفیسر Mary Jane Minkin, M.D. کے مطابق روزانہ 2 کپ قدرتی دہی کھانے سے ان کی تکلیف میں 48 فیصد کمی آ سکتی ہے
.
.
.
.
.
.
.
7 ۔ غذا کے ماہر محقق Julian Whitaker, M.D. کے مطابق روزانہ پسی ہوئی ہلدی چائے کا چوتھائی چمچہ ہنڈیا میں ڈال کر پکا کھانا کھانے سے دائمی درد میں افاقہ ہو گا ۔ یہ نسخہ اسپرین ۔ بروفین یا ناپروکسن کھانے سے بہتر ہے
.
.
.
.
.
8 ۔ Ohio State University کے مطابق روزانہ ایک بھرا ہوا کپ انگور کھانے سے کمر کے درد میں افاقہ ہوتا ہے
.
.
.
.
.
9 ۔ جرمن محققین کے مطابق سُہانجنا یا مُنگا کی جڑ سے sinusitis کا علاج ہو سکتا ہے ۔ ایک چائے کا چمچہ صبح شام ایسے ہی یا گوشت پر یا سینڈ وِچ پر لگا کر جب تک آرام نہ آئے کھاتے ریئے
.
.
.
.
.
.
10 ۔ Rutgers University کی سائنسدان Amy Howell, Ph.D. کے مطابق اگر ایک کپ تازہ نیلے بیر (blueberries) یا جمے ہوئے روزانہ کھانے یا ان کا رَس (juice) پینے سے urinary tract infection سے 60 فیصد بچاؤ ہو سکتا ہے
.
.
.
11 ۔ منہ اندر سے پک جائے تو خالص شہد دن میں 4 مرتبہ لگایئے
.
.
.
.
.
.
.
.
.
12 ۔ اگر ٹانگ کی رگ چڑھ جاتی ہو جسے انگریزی میں cramps کہتے ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے تو روزانہ 250 ملی لیٹر یعنی چوتھائی لیٹر ٹماٹروں کا رَس پیجئے

13 ۔ امریکا کی National Headache Foundation کے مطابق تو تیز کافی پینے سے مِیگرین (migraine) کے علاج کی دواؤں کا اثر 40 فیصد تیز ہو جائے گا
لیکن
میرا ذاتی تجربہ مِیگرین کا مکمل اور پائیدار علاج ہے جس کیلئے نہ ڈاکٹر کی فیس دینا پڑے اور نہ مہنگی دوائیاں خریدنا پڑیں ۔ کوئی 17 سال قبل مجھے شدید سر درد کی شکائت ہوئی جو مہینے میں 2 بار ہونا شروع ہوئی ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ مِیگرین ہے اور دوا دے دی لیکن سر درد بڑھتے بڑھتے ایک سال بعد مہینے میں 4 بار ہونے لگی ۔ نیورو سرجن کے بعد نیورو فزیشن کے پاس پہنچا ۔ اس نے دوا دی اور چاکلیٹ ۔ کیلا اور چاول کھانا اور کافی ۔ پیپسی اور کوکا کولا پینا منع کر دیا ۔ لیکن بمِثل ” مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی” 2 سال بعد مجھے ہفتہ میں دو بار مِیگرین ہونا شروع ہو گئی ۔ اتفاق سے دفتر کے ایک پرانے ساتھی سے ملاقات ہو گئی جسے کسی زمانہ میں مِیگرین نے بہت تنگ کیا ہوا تھا ۔ اس سے احوال دریافت کیا تو اس نے جواب دیا “الحمدللہ اب ٹھیک ہوں ۔ بہت علاج کر کے مایوس ہو چکا تھا کہ کسی نے دیسی نُسخہ بتایا جس کے استعمال سے سر درد ہمیشہ کیلئے جاتا رہا”۔

وہ نسخہ یہ ہے ۔ برابر مقدار میں سفید زیرہ اور سؤنف علیحدہ علیحدہ پیس کر اچھی طرح ملا لیجئے ۔ اس کا ایک چائے کا بھرا ہوا چمچہ ہر کھانے کے بعد 6 ماہ تک کھایئے ۔ میں نے سفید زیرہ اور سؤنف 3 ماہ متواتر کھایا پھر کبھی کبھی کھاتا رہا کیونکہ چَسکا پڑ گیا تھا اللہ کے فضل سے مِیگرین ایسی گئی کہ یاد نہیں ہوئی بھی تھی

This entry was posted in روز و شب, صحت و زندگی, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

14 thoughts on “13 دردوں کے علاج آپ کے گھر موجود

  1. Mohammed S Chishti

    مکرمی افتخاراجمل صاحب میں ایک بار پھرآپ کاتە دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو کام ڈاکٹرنہ کرسکےآپ کے تحریری نسخےاور وہ بھی کم خرچ نےکردیا میرا مطلب ہےان cramps”بخوڑ” کا جو میرےلۓسوہان روح بنے ہوے تھےدوہفتوں میں ٩٠٪افاقہ ہوگیا ہے اب سے آپ میرے لۓ حکیم اجمل ہیں برصغیرکے مشہور کذرے ہیں

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    غلام حیدر صاحب
    حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔ قہوہ جو گرین ٹی یا چائینیز جیسامین ٹی کے طور پر مشہور ہے کے متعلق میری 25 دسمبر 2005ء کی تحریر بھی پڑھیئے اور دیکھیئے کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے انسان کیلئے کتنی سہولیات بنائی ہیں

  3. Beenai

    جناب افتخاراجمل صا حب،
    السلام و علیکم،
    اللہ آپ کو صحت وزندگی دے۔ جزائے خیر سے نوازے کہ علم بانٹنا اپنی جگہ خود ایک محترم فریضہ ہے۔
    یہاں میرے کافی مسئلے حل ہوگئے، اس بلاگ کو پڑھنے کے بعد۔۔۔
    ہلدی کی زیادتی سے میں پہلے خفا ہوتی تھی اور میری والدہ جب آلو کی طاہری بناتی تھیں اور چاول کھانے سے ہلدی کے باعث ہاتھوں کی انگلیاں زرد ہوجاتی تھیں تو میں بہت چڑتی تھی کہ آپ چاولوں میں ہلدی کیوں
    ڈالتی ہیں؟
    تاہم اب جان گئی ہوں کہ ہلدی کے فوائد کیا ہیں؟

    اگر اجازت ہو توا یک ذاتی نسخہ اور تجر بہ تحریر کروں۔
    دوبر س قبل شدید قسم کی تکلیف میں بندی مبتلا ہوئی ، کھانا ہضم ہوتا نہ ہی بھوک لگتی، کھایا پیا الٹ جاتا۔
    جسم کا نظام درہم بر ہم ۔۔۔ڈا کٹر نے ایل ایف ٹی یعنی لیور فنکشن ٹیسٹ کرا کے حکم صادر کیا کہ آپ کے جگر کا فعل سست پڑ گیا ہے اس لئے بھو ک محسوس نہیں ہوتی ۔۔۔نئے کھانے کی خواہش نہیں پیدا ہوتی۔
    گاڑی بھر انگر یزی دوائیں کھا ئیں اور نتیجہ ڈھا ک کے تین پات۔
    دفتر چھوڑا ، بستر پکڑا۔
    ایک بز ر گ سئ آنٹی آئیں جو مر حومہ امی کی سہیلی ہیں۔ کہنے لگیں ۔ ہٹاؤسب انگر یزی دوائیں ۔ سر دی کا موسم ہے ۔ انار کا سیزن ہے ۔ جتنے انار کھا سکتی ہو، کھاؤ۔۔۔خواہش نہ بھی ہوتو دوا سمجھ کے کھاؤ۔
    ان کے جاتے ہی بہن انار چھیل کر لے آئی۔ پہلے بے دلی سے پھر شوق سے کھایا گیا۔ زبان کا ذائقہ بھی بہتر ہوا اور بھاری پن کا احساس بھی نہ ہو ا۔۔۔
    انار کھانے کے ایک گھنٹے بعد ہی ایسی زبر دست بھوک لگی کہ میں بہن سے پوچھنے لگی
    آج کھانے میں کیا پکایا ہے ؟ بڑی بھو ک لگی ہے۔۔۔
    تو یہ تھا جگر کا انفیکشن اور اس میں انار کا کمال
    یونہی تو مثل مشہور نہیں کہ ایک انار ۔۔۔سو بیمار ۔۔۔
    اس جنت کے پھل کا آج کل بھی سیزن ہے ۔۔۔ما شااللہ۔ سب کو کھانا چاہیئے۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بینائی صاحبہ
    و علیکم السلام
    ایک نیا نسخہ بھیجنے کیلئے مشکور ہوں ۔ اللہ جزائے خیر دے ۔ (مشکور کو متروک کرنے کا مجھے کوئی حُکمنامہ نہیں ملا) ۔ زکام ۔ گلا خراب اور کولیسٹرول کا علاج یہاں پر ملاحظہ فرمایئے
    https://theajmals.com/blog/2007/10/%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C/
    میں آپ کو ایک ای میل بھیج رہا ہوں ۔ وقت ملے تو دیکھ لیجئے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.