محاورے کیسے بنے ؟

سونے کے باعث کمر درد سے بچنے کیلئے بستر کھِچا ہوا رکھا جاتا ہے ۔ شَیسپیئر کے زمانے میں انگلستان میں بستر سے بندھی رسیاں کھینچ کر بستر کو کسا ہوا (tight) رکھا جاتا تھا جیسے ہمارے ہاں چارپائی (مَنجی) کی رسی (دھَون یا ادھوان) کو کھینچ کر چارپائی کسی جاتی تھی ۔ اس سے انگریزی محاورہ بنا
Good night, sleep tight

4000 سال قبل شہر بابل میں بیٹی کی شادی کے بعد لڑکی کا باپ ایک ماہ تک اپنے داماد کو شہد سے بنی شراب مہیاء کرتا تھا ۔ مہینے چونکہ چاند کے حساب سے یعنی قمری ہوا کرتے تھے تو اسے لوگ شہد کا چاند (honeymoon) کہنے لگے

میرا دوسرا بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter “ گذشتہ پونے 9 سال سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر تحاریر سے بھرپور چلا آ رہا ہے اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے ۔
بالخصوص یہاں کلک کر کے پڑھیئےآمنہ مسعود جنجوعی کی تحریر ”انصاف کیلئے جد و جہد

This entry was posted in روز و شب, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “محاورے کیسے بنے ؟

  1. Noureen Tabassum

    السلام علیکم! آپ کی معلومات بہت زبردست ہیں مجھے ابھی تک “گالف “کا مطلب نہیں بھولا میں اسے اپننے پیج پرعام لوگوں کے لیے پوسٹ کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے دوبارہ وہ پوسٹ نہیں ملی ۔ آپ کی اجازت چاہیے کہ میں آپ کے بلاگ کی معلومات اپبے پیج پر شئیر کرسکوں (آپ کے نام کے ساتھ) ، اسی طرح جتنا ہوسکے چراغ جلاتے جائیں کسی ایک کو بھی اس کی روشنی چھو جائے لفظ کا صدقۂ جاریہ ادا ہو جائے گا۔ اللہ آپ کو جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے ۔شکریہ

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نورین تبسم صاحبہ
    حوصلہ افزائی کیلئے مشکور ہوں ۔ میں نے میں نے 13 سال قبل بلاگ بنایا ہی اسلئے تھا کہ اپنے علم اور تجربہ کو عوام بالخصوص جوان نسل تک پہنچا سکوں کہ اس سے مستفید ہو اور اس کے صلہ میں اللہ کریم میرے کچھ گناہ معاف کر دے ۔ اجازے طلب کرنے کیلئے ممنون ہوں
    گاف کا ربط یہ ہے ۔ https://theajmals.com/blog/2013/07/25

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.