خود کُش دھماکہ یا ؟ ؟ ؟ ؟ ؟

دو روز قبل کراچی کے علاقے گرومندر کے علاقہ میں دھماکے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ گاڑی سے اُترے اور خود کُش بمبار نے اپنے آپ کو اُڑا لیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق
بلال شیخ کے سر اور منہ پر گہرے زخم ہیں
جسم کا بایاں حصہ بُری طرح متاثر ہوا
پیٹ کے اُوپری حصے پر گہرا کٹ (cut) موجود ہے
ٹانگوں پر گھٹنوں سے اُوپر زخم آئے ہیں

تاہم
بلال شیخ کے جسم سے بال بیئرنگ اور پَیلٹس نہیں ملے
دھماکے کے وقت بلال شیخ گاڑی سے نہیں اُترے تھے
بلال شیخ کے جسم پر بُلٹ پروف شیٹ سے بھی زخم آئے

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “خود کُش دھماکہ یا ؟ ؟ ؟ ؟ ؟

  1. جواد احمد خان

    ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں پیپلز پارٹی کی کسی بڑی شخصیت کو نشانہ بنانا چاہ رہی ہیں اور بلال شیخ کو مار کر سیکیورٹی کمزار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    تحریک طالبان پاکستان کا نام لینا ایک مضحکہ خیزی سے زیادہ کچھ نہیں۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    جواد احمد خان صاحب
    ایجنسیاں زرداری کو مروا کر کیا کریں گی ؟ بینظیر بھٹو کو ہلاک کیا گیا ۔ زرداری (خاوند) اور اُس کی حکومت نے قاتلوں کو تلاش کرنے کی کوشش نہ کی ۔ بینظیر کا جان نثار گارڈ شہنشاہ کراچی بلاول ہاؤس کے قریب ہلاک کیا گیا ۔ زرداری (خاوند) اور اُس کی حکومت نے کچھ نہ کیا ۔ سلمان تاثیر کو ہلاک کیا گیا ۔ قاتل نے اقبالِ جرم کیا مگر زرداری اور اُس کی حکومت نے کچھ نہ کیا ۔ اب بلال شیخ ہلاک کیا گیا ۔ کیا یہ سب ایک ہی زنجیر کی کڑیاں نہیں ہیں ؟ صاف ظاہر ہے کہ زنجیر کس کے ہاتھ میں ہیں

  3. جواد احمد خان

    معذرت چاہتا ہوں کہ اگر میری بات بری لگی۔
    ایک بار پھر معافی چاہتا ہوں اگر یہ کہوں کہ سلمان تاثیر، بینظیر بھٹو اور دیگر مختلف اقسام کی صورتحال میں ہلاک کیے گئے۔
    میرا یہ ماننا ہے کہ پاکستانی انٹیلیجینس ایجنسیز الگ سے کام نہیں کرتیں بلکہ اس کو گائیڈ لائن حاضر اور ریٹائرڈ جنرل کی طرف سے رہنمائی کی جاتی ہے۔ آپ کہ علم میں یہ ضرور ہوگا کہ پاکستان آرمی پاکستان کو ایک انتہائی منافع بخش سرمایہ کاری سے زیادہ کچھ نہین سمجھتی ۔ اس آرمی بلکہ یہ کہنا چائیے کہ باوردی مافیا کا صرف اک اصول ہے کہ منافع حاصل کیا جائے چاہے اسکے لیے کتنا ہی غلط کیوں نا کرنا پڑے۔
    اسکے لیے پاکستانی غلط الزامات لگا کر محض انکے مذہبی پس منظر کو بنیاد بنا کر سی آئی اے کو بیچے جاتے ہیں۔
    یہ جو پاکستانی سی آئی اے کو بیچے گئے وہ پاکستانی پولیس نے تو نہیں بیچے تھے؟
    پھر جس گھناؤنے اور شرمناک انداز میں اس ــــــــ فوج نے قوم کی جانوں کی قیمت لگائی ۔ ڈرون حملوں کی راہ ہموار کی۔ ملک کو پرائی جنگ میں جھونکا۔۔۔
    ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پر مبینہ حملہ ایک انتہائی شرمناک واقعہ ہے جو اگر کسی آزاد ملک میں ہوتا تو کیانی اور شجاع پاشا کو ایک ہفتے میں فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے انہیں —— کی موت مار دیا جاتا۔
    آپ مانیں یا نا مانیں ، جتنے محب وطن آپ ہیں شاید اتنا ہی میں بھی ہوں مگر میں پوری ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ جب تک پاکستانی آرمی تباہ و برباد اور شدید سے شدید تر ذلت اور رسوائی کا شکار ہو کر بے اثر نہیں ہوجاتی پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کرسکے گا۔
    یہ میرا دعویٰ ہے۔
    ایک بار پھر معذرت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.