Monthly Archives: May 2013

تازہ ترین صورتِ حال

الیکشن کمشن کے آج صبح تک کے جاری کردہ انتخابات 2013ء کے نتائج

سیاسی جماعت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ قومی اسمبلی ۔ ۔ ۔ ۔ پنجاب ۔ ۔ ۔ سندھ ۔ ۔ ۔ ۔ خیبر پختونخوا ۔ ۔ بلوچستان

پی ایم ایل این ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 124 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 214 ۔ ۔ ۔ ۔ 4 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 12 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9

پی پی پی پی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 31 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 6 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 63 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0

پی ٹی آئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 27 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 19 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 35 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0

ایم کیو ایم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 18 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 37 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0

جے یو آئی ایف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 10 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 13 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 6

پی ایم ایل ایف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 6 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0

جماعت اسلامی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0

این پی پی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0

پی ایم ایل کیو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 6 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 5

آزاد اُمید وار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 28 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 40 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 5 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 14 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8

کُل نشستیں/اعلان ہوا ۔ ۔ 272/261 ۔ ۔ 297/290 ۔ ۔ 130/119 ۔ ۔ 99/99 ۔ ۔ 51/50

بہتر کون ؟

آج کل سائنس کی ترقی کا چرچہ ہے ۔ سائنس کی ترقی نے آدمی کو بہت سہولیات مہیاء کر دی ہیں
پڑھنے لکھنے پر بھی زور ہے جس کے نتیجہ میں بہت لوگوں نے بڑی بڑی اسناد حاصل کر لی ہیں
توقع تو تھی کہ ان سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے آدمی تعلیم حاصل کر کے انسان بن جائیں گے

لیکن

سائنس کی ترقی میں انسانیت کم پنپ پائی ہے اور وبال یا جہالت زیادہ
سائنس کے استعمال نے انسان کا خون انفرادی ہی نہیں بلکہ انبوہ کے حساب سے آسان بنا دیا ہے اور انسانیت بلک رہی ہے
ایسے میں ویب گردی کرتے میں افریقہ جا پہنچا ۔ دیکھیئے نیچے تصویر میں کون بچے ہیں اور کیا کر رہے ہیں

Ubuntu

ان بچوں کے پاس اپنے جسم ڈھانپنے کیلئے پورے کپڑے نہیں لیکن اس تصویر سے اُن کی باہمی محبت اور احترام کا اظہار ہوتا ہے ۔ یہ تو میرا اندازہ ہے ۔ اصل حقیقت یہ ہے

ایک ماہرِ بشریات (anthropologist) نے شاید ایسے لوگوں کو پڑھا لکھا نہ ہونے کی بناء پر جاہل اور خود غرض سمجھتے ہوئے اپنے مطالعہ کے مطابق ایک مشق دی ۔ماہرِ بشریات نے پھلوں سے بھرا ایک ٹوکرا تھوڑا دور ایک درخت کے نیچے رکھ کر افریقہ میں بسنے والے ایک قبیلے کے بچوں سے کہا
”جو سب سے پہلے اس ٹوکرے کے پاس پہنچے گا ۔ یہ سارے میٹھے پھل اُس کے ہوں گے“۔
اُس نے بچوں کو ایک صف میں کھڑا کرنے کے بعد کہا ”ایک ۔ دو ۔ تین ۔ بھاگو“۔

سب بچوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ لئے اور اکٹھے بھاگ کر اکٹھے ہی پھلوں کے ٹوکرے کے پاس پہنچ گئے اور ٹوکرے کے گرد بیٹھ کر سب پھل کھانے لگے

ماہرِ بشریات جو ششدر کھڑا تھا بچوں کے پاس جا کر بولا ”تم لوگ ہاتھ پکڑ کر اکٹھے کیوں بھاگے ؟ تم میں سے جو تیز بھاگ کر پہلے ٹوکرے کے پاس پہنچتا سارے پھل اس کے ہو جاتے”۔

بچے یک زبان ہو کر بولے ”اُبنٹُو (ubuntu) یعنی میرا وجود سب کی وجہ سے ہے ۔ ہم میں سے ایک کیسے خوش ہو سکتا ہے جب باقی افسردہ ہوں”۔

کیا یہ سکولوں اور یونیورسٹیوں سے محروم لوگ اُن لوگوں سے بہتر نہیں جو سکولوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ ہو کر انفرادی بہتری کیلئے دوسروں کا نقصان کرتے ہیں
اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے دوسروں کا قتل کرتے ہیں
اور بہت خوش ہیں کہ جسے چاہیں اُسے اُس کے ملک یا گھر کے اندر ہی ایک بٹن دبا کر فنا کر دیں

سائنس نے ہمیں آسائشیں تو دے دیں ہیں مگر انسانیت ہم سے چھین لی

قومی اسمبلی ۔ الیکشن کمیش کا اعلان

الیکشن کمیش نے قومی اسمبلی کی قومی اسمبلی کی249 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیاہے
ابھی 10 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں
اعلان کے مطابق قومی اسمبلی کی صورتِ حال یہ ہے

مسلم لیگ(ن) ۔ 122
پاکستان پیپلز پارٹی ۔ 31
پاکستان تحریک انصاف ۔ 26
ایم کیوایم ۔ 16
جے یوآئی(ف) ۔ 10
جماعت اسلامی ۔ 3
مسلم لیگ فنکشنل ۔ 3
مسلم لیگ(ق) ۔ 2
پختونخوا ملی عوامی پارٹی ۔ 2
نیشنل پیپلز پارٹی ۔ 2
عوامی نیشنل پارٹی ۔ 1
قومی وطن پارٹی ۔ 1
عوامی جمہوری اتحاد ۔ 1
آل پاکستان مسلم لیگ ۔ 1
عوامی مسلم لیگ ۔ 1
بلوچستان نیشنل پارٹی ۔ 1
مسلم لیگ ضیاء ۔ 1
آزادامیدوار ۔ 25

معتبر اور مُخبر ؟

اس سلسہ کی 6 تحاریر ”گفتار و کردار“ ۔ ”پارسل“۔ ”گھر کی مرغی ؟“ ۔ ”میں چور ؟“ ۔ ”غیب سے مدد” ۔ ”کہانی کیا تھی“۔ ”یو اے ای اور لبیا کیسے گیا“۔ ”انکوائری ۔ تفتیش”۔ ”ہمارے اطوار “ اور ”دوست ۔ آقا نہیں“ لکھ چکا ہوں

میں 1974ء میں اپنے ایک دوست جو سِنیئر سِول جج تھے کے پاس گیا ہوا تھا ۔ کسی صاحب نے اُن کے ساتھ گفتگو کے My Id Pakدوران ”معتبر“ اور ”مُخبر“ کے الفاظ استعمال کئے ۔ وہ صاحب چلے گئے تو میرے دوست نے مجھ سے کہا ”جانتے ہو معتبر کون ہوتا ہے ؟“ میں نے کہا ”کوئی بزرگ جو قابلِ اعتماد ہو“۔ ہنس کر کہنے لگے ”یہ شخص جو ابھی یہاں سے گیا ہے ۔ تھانیدار ہے ۔ پولیس والوں کے معتبر اور مُخبر جیب کُترے اور نشئی ہوتے ہیں“۔ یہ بات تو سِنیئر سِول جج صاحب نے بتائی تھی ۔ اب میرا ذاتی تجربہ

میں جن دنوں پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تھا(مارچ 1983ء تا ستمبر 1985ء)۔ انسٹیٹیوٹ کی ورکشاپ میں ایک مستری تھا جو کام کرتا نہیں تھا ۔ دیر سے آتا اور پھر کام کے وقت میں بھی غائب ہو جاتا ۔ اس کی شکائت میرے پاس آئی تو میں نے اُسے تنبیہہ کی ۔ کئی بار تنبیہہ کا جب کوئی اثر نہ ہوا تو میں نے اواخر 1984ء میں ضابطے کی کاروائی شروع کی اور بالآخر اُسے نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹس دے دیا ۔ مجھے میرے باس جو ممبر پی او ایف بورڈ تھے کا ٹیلیفون آیا کہ اُس کی فائل اُنہیں بھیج دوں ۔ ہفتہ بھر فائل واپس نہ آئی ۔ پھر ایک دن میں اُن کے دفتر گیا ہوا تھا تو اس کی فائل مانگی تاکہ میں عمل مکمل کر سکوں ۔ جواب ملا ”وہ سیکیورٹی والوں کا آدمی ہے ۔ کرنل ۔ ۔ ۔ (سیکیورٹی کے سربراہ) آپ سے بات کریں گے“۔

میں واپس اپنے دفتر پہنچا ہی تھا کہ سیکیورٹی کے سربراہ کا ٹیلیفون آیا ۔ اُس کی رام کہانی سننے کے بعد میں نے کہا ”ایک ایسا آدمی جو قواعد و ضوابط کا پابند ہونا تو کُجا قواعد و ضوابط کی دھجیاں اُڑاتا ہے ۔ اُس سے آپ حساس معاملات کا کام لیتے ہیں”۔ بولے ”تو اور کیا میں مولوی بھرتی کروں ؟“ بہر حال وہ شخص ملازمت پر رہا لیکن میں نے اسے رکھنے سے انکار کر دیا تو اُسے کسی فیکٹری میں بھیج دیا گیا

اگست 1992ء سے میں کنٹریکٹ پر بطور ڈائریکٹر ویلفیئر ٹرسٹ کام کر رہا تھا ۔ مارچ 1994ء میں ایک ہیرا پھری کا کیس ہوا ۔ اس میں بسوں کا چَیکر اور ایک سُپروائزر ملوث تھا ۔ سُپروائزر کے خلاف میرے پاس پہلے ہی بہت شکائتیں آ چکی تھیں اور میں نے خود بھی متعدد بار اسے ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا تھا ۔ وہ 60 سال کی عمر ہونے پر ریٹائر ہو چکا تھا اور کئی سالوں سے ویلفیئر میں کنٹریکٹ پر کام کر رہا تھا ۔ میں نے چَیکر اور سُپروائزر دونوں کو نوکری سے نکال دیا ۔ سُپر وائزر کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ سیکیورٹی والوں کا آدمی ہے ۔ اُسے نوکری پر بحال تو نہ کیا گیا لیکن چیئرمین پی او ایف بورڈ نے فائل پر لکھ دیا کہ ”افتخار اجمل بھوپال کو موجودہ کنٹریٹ ختم ہونے پر فارغ کر دیا جائے گا”۔ چنانچہ اگست 1994ء کے بعد میری ملازمت ختم ہو گئی ۔ حقیقت یہ تھی کہ میں نے وقت سے قبل ریٹائرمنٹ اگست 1992ء سے لے لی تھی جب میری عمر 53 سال تھی ۔ مجھے مجبور کر کے اس شرط پر رکھا گیا تھا کہ 60 سال کی عمر تک کام کروں گا

جیت گیا آ آ آ آ آ آ آ آ پاکستان

جیت گیا پاکستان اور میں جیت گیاMy Id Pak
ہار گیا نکتہ دان اور دشمن ہار گیا

کسی نے کہا تھا

سچائی چھُپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
خوشبُو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے

ہمارا حلقہ ہے اسلام آباد این اے 48 ۔ بہت پہلے سے معلوم تھا کہ مقابلہ تحریکِ انصاف کے جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ ن کے انجم عقیل میں ہو گا ۔ سیاسی جماعتوں کے موجودہ قائدین میں سے میں میاں محمد نواز شریف کو سب سے اچھا سمجھتا ہوں ۔ میں نے اُس اصول کے مطابق جس کی تلقین پچھلے ایک ماہ سے میں بار بار کر رہا تھا ووٹ میاں محمد اسلم کو ووٹ دیا ۔ میں جانتا تھا کہ وہ ہار جائے گا لیکن میں نے کبھی اپنا اصول نہیں توڑا ۔ میاں محمد اسلم دیانتدار ہے ۔ خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اور آسانی سے اُس کے ساتھ ملاقات کی جا سکتی ہے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہمارے حلقہ میں تحریکِ انصاف کے جاوید ہاشمی جیت رہے ہیں

قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صورتِ حال یہ ہے

مسلم لیگ ن ۔ 129
پاکستان تحریکِ انصاف ۔ 34
پی پی پی پی ۔ 31
ایم کیو ایم ۔ 12
جمیعت علماء اسلام ف ۔ 10
جماعت اسلامی ۔ 3
پی ایم ایل کیو ۔ 1
اے این ۔ صفر
بقایا سیاسی جماعتیں
آزاد اُمیدوار ۔ 27

خاص باتیں
1 ۔ پہلی بار کراچی سے مسلم لیگ ن کا اُمید وار پی پی پی پی کے اُمیدوار کو ہرا کر جیت گیا ہے
2 ۔ اے این پی کا صفایا ہو گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی سیکولر جماعتوں سے دور ہو گئے ہیں
3 ۔ پی پی پی پی کو اُن لوگون کے ووٹ ملے ہیں جو ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو شہید اور پیر سمجھتے ہین اور اُن کا دعوٰی ہے کہ اُن کی آنے والی نسلیں بھی شہیدوں پیروں کو ووٹ دیں گی
4 ۔ اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے جاوید ہاشمی کو ملنے والے ووٹوں میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹ عورتوں اور لڑکیوں کے ہیں اور 40 فیصد سے کم مردوں اور لڑکوں کے ہیں ۔ گویا عمران خان صنفِ نازک کا ہیرو ہے
5 ۔ جہاں جہاں سوشل میڈیا کا دور دورا ہے وہاں عمران خان کی واہ واہ ہوئی اور تحریکِ انصاف کے اُمیدوار جیتے ہیں ۔ جہاں لوگ حالاتِ حاضرہ پر نظر رکھتے ہیں وہاں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار جیتے ہیں

11 مئی ۔ میں نے کیا دیکھا

پولنگ سٹیشن ہمارے گھر کے ساتھ ہی ہے لیکن اُس کا دروازہ دوسری سڑک پر ہے ۔ My Id Pakہم حسبِ سابق صبح سوا آٹھ بجے ووٹ ڈالنے کیلئے روانہ ہوئے ۔ ماضی میں مجھ سے پہلے 2 سے 5 آدمی ووٹ دالنے کیلئے موجود ہوا کرتے تھے ۔ آج پہنچا تو مجھ سے پہلے اٹھارہ بیس آدمی قطار میں کھڑے تھے ۔ ایک صاحب جو 30 سال سے اُوپر تھے اور پڑھے لکھے لگتے تھے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کا بڑا سا جھنڈا پولنگ سٹیشن کے اندر لے کر آئے ہوئے تھے ۔ تحریکِ انصاف کا پرچار کرنے والے نوجوان ووٹ ڈالنے آئے ہوئے تھے اور ان کے پاس پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون بھی تھے جو کہ الیکشن کمیشن کے حُکم کی خلاف ورزی تھی

بہر حال ہم ووٹ ڈال کر ساڑھے نو بجے گھر واپس پہنچ گئے

سیالکوٹ کے حلقہ 110 میں پی پی پی کی اُمید وار فردوس عاشق اعوان تحریکِ انصاف کے اُمیدوار عثمان ڈار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریکِ انصاف حلقہ 11 میں فردوس عاشق اعوان کو سپورٹ کرے گی ۔ یہ محاذ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار خواجہ آصف کے خلاف بنایا گیا ہے ۔ عثمان ڈار کچھ اچھی شہرت نہیں رکھتا

راولپنڈی میں عمران خان اور شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے خلاف اشتراک کر رکھا ہے ۔ شیخ رشید نے 2002ء کے الیکشن میں یہ کہہ کر ووٹ حاصل کئے تھے کہ جیت کر نشست نواز شریف کے حوالے کر دوں گا لیکن آمر پرویز مشرف کا دستِ راست بن گیا تھا

میری دعا ہے کہ اگر عمران خان کی جماعت جیت جائے تو اللہ کریم عمران خان کو توفیق دے کہ تحریکِ انصاف میں شامل پِنڈاروں کو قابو کر کے اُنہیں دیانتدار بنا کر اُن سے قومی کی بہتری کا کام لے سکے

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ طبیعت

دنیا کو اپنی خوشگوار اور دیانتدار طبیعت کو نہ بدلنے دیجئےMy Id Pak
بلکہ
اپنی خوشگوار طبیعت ۔ دیانت اور تحمل سے دُنیا کو بدل ڈالیئے

کل آپ کا امتحان ہے ۔ اپنی خوشگوار اور تحمل والی طبیعت اور دیانت کا ثبوت پیش کیجئے