چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ باقی کیا؟

لذّت کی خاطر بُرائی نہ کیجئے
لذّت تو ختم ہو جاتی ہے
مگر بُرائی باقی رہتی ہے

مشقّت کی وجہ سے نیکی نہ چھوڑیئے
مشقّت تو ختم ہو جاتی ہے
مگر نیکی باقی رہتی ہے

This entry was posted in روز و شب, سبق, طور طريقہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ باقی کیا؟

  1. میرا پاکستان

    ہمارے ایک استاد لڑکیوں کو گھورنے کو بے لذت گناہ کہا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ گناہ ایسے کرتے ہیں جن کی لذت بھی نہیں‌آتی اور عذاب کے حقدار بھی ٹہرتے ہیں۔

  2. ناصر

    میرا پاکستان ۔ آپ کے استاد کے لیے لڑکیوں کو گھورنے میں لذت نہیں رہ گئی ہوگئی

    یا اس زمانے میں انہیں دیکھنے کو جو ملتی ہوں گی وہ بے لذت ہوں گی

    برائی میں لذت نہ ہوتی تو انسان کیوں کرتا

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    افضل صاحب
    لذت ہوتی ہے یا نہیں اس کا مجھے تجربہ نہ ہو سکا کیونکہ قدرتی طور پر میں بچپن ہی سے عمل کو ترجیح دیتا ہوں ۔ افسانے اور رومانوی ناول وقت کا ضیاع لگتے تھے اور لگتے ہیں ۔ لڑکپن میں تاریخ ۔ سائینس ۔ شکاریات وغیرہ کی کتابوں کے علاوہ اگر کہانی پڑھنے کو دل چاہے تو آرتھر کونن ڈائل اور اگاتھا کرسٹی کے ناول پڑھتا تھا ۔ لیکن بات یہ ہے کہ لذت نہ ہو تو کوئی دیکھے ہی کیوں ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.