Daily Archives: November 11, 2012

چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ حق حلال

ذہن میں آیا کہ تعمیرِ اخلاق کی خاطر اہم عوامل کو صرف چند الفاظ میں بیان کیا جائے تاکہ بہت کم فرصت پانے والے قارئین بھی مستفید ہو سکیں ۔ چنانچہ میں نے چار پانچ سال قبل” چھوٹی چھوٹی باتیں “ کے عنوان کے تحت لکھنا شروع کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے اس سلسہ میں کئی درجن دو چار سطری عبارات لکھ چکا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ایسی تحاریر دیکھنے کیلئے داہنے حاشیئے میں سب سے اُوپر بنے گوگل کے خانے میں چھوٹی چھوٹی باتیں لکھ کر Search پر کلِک کیجئے

حق حلال کہتے ہیں اپنی محنت کے پھل کو ۔ شاید 6 دہائیاں قبل ایک گانا ریڈیو پر سُنا تھا

محنت کی اک سُوکھی روٹی
ہاں بھئی ہاں رے
اور مفت کی دودھ ملائی
نہ بھئی نہ رے

یہ مجھے یوں یاد آیا ۔ ہمارے ہاں عام پاکستانی گھروں کی طرح بڑا دیگچہ اور چاول پکانے کا بڑا چمچہ ہیں کہ جب خاندان کے سب لوگ اکٹھے ہوں تو استعمال میں آتے ہیں ۔ چمچے کی دستی پر دونوں طرف لکڑی کی چفتیاں لگی ہیں ۔ اس کی دستی کی ایک چفتی غائب ہو گئی اور باہر نکلے ہوئے کیل ہاتھ کو چُبھتے ۔ بازار ٹھیک کرانے گیا تو (جدید) کاریگر نے کہا ،”یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا“۔ میں نے خود بنا کر لگا دیا ۔ سفید رنگ کی لکڑی میں نے لگائی

کچھ دن قبل ہماری چائے بنانے والی دیگچی کی دستی جل کر اُتر گئی ۔ اسے ٹھیک کرانے گیا تو وہی پہلے والا جواب ملا ۔ سو خود ہی ٹھیک کرنا پڑی

یہ دونوں کام میں نے کیسے کئے ۔ اگر کسی کو دلچسپی ہوئی تو بتا سکتا ہوں