چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ حق حلال

ذہن میں آیا کہ تعمیرِ اخلاق کی خاطر اہم عوامل کو صرف چند الفاظ میں بیان کیا جائے تاکہ بہت کم فرصت پانے والے قارئین بھی مستفید ہو سکیں ۔ چنانچہ میں نے چار پانچ سال قبل” چھوٹی چھوٹی باتیں “ کے عنوان کے تحت لکھنا شروع کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے اس سلسہ میں کئی درجن دو چار سطری عبارات لکھ چکا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ایسی تحاریر دیکھنے کیلئے داہنے حاشیئے میں سب سے اُوپر بنے گوگل کے خانے میں چھوٹی چھوٹی باتیں لکھ کر Search پر کلِک کیجئے

حق حلال کہتے ہیں اپنی محنت کے پھل کو ۔ شاید 6 دہائیاں قبل ایک گانا ریڈیو پر سُنا تھا

محنت کی اک سُوکھی روٹی
ہاں بھئی ہاں رے
اور مفت کی دودھ ملائی
نہ بھئی نہ رے

یہ مجھے یوں یاد آیا ۔ ہمارے ہاں عام پاکستانی گھروں کی طرح بڑا دیگچہ اور چاول پکانے کا بڑا چمچہ ہیں کہ جب خاندان کے سب لوگ اکٹھے ہوں تو استعمال میں آتے ہیں ۔ چمچے کی دستی پر دونوں طرف لکڑی کی چفتیاں لگی ہیں ۔ اس کی دستی کی ایک چفتی غائب ہو گئی اور باہر نکلے ہوئے کیل ہاتھ کو چُبھتے ۔ بازار ٹھیک کرانے گیا تو (جدید) کاریگر نے کہا ،”یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا“۔ میں نے خود بنا کر لگا دیا ۔ سفید رنگ کی لکڑی میں نے لگائی

کچھ دن قبل ہماری چائے بنانے والی دیگچی کی دستی جل کر اُتر گئی ۔ اسے ٹھیک کرانے گیا تو وہی پہلے والا جواب ملا ۔ سو خود ہی ٹھیک کرنا پڑی

یہ دونوں کام میں نے کیسے کئے ۔ اگر کسی کو دلچسپی ہوئی تو بتا سکتا ہوں

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

12 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ حق حلال

  1. عبدالرؤف

    السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    محترم اجمل صاحب، میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ اگرآپ شہر کراچی میں ہوتے تو آپ کو دونوں ہی کام بازار میں موجود پنجابی کاریگر کرکے دے دیتے۔ واضح رہے کہ اس بات کے کرنے سے میں کسی لسانی عصبیت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کررہا ہوں۔

    بحرحال اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی خوشی کا کوئی مول نہیں ہے۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عبدالرؤف صاحب
    کراچی اور لاہور دونوں جگہ ہر چیز مل جاتی ہے اور ہر کام بھی ہو جاتا ہے ۔ 2005ء کے بعد میں کراچی نہیں گیا ۔ پہلے کا میں یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ کہاں کیا ملے گا اور کہاں کونسا کام کروایا جا سکتا ہے ۔ یہی صورتِ حال لاہور کی بھی ہے ۔ اسی لئے میرا دل کراچی کے موجودہ حالات پر بہت کُڑھتا ہے

  3. کوثر بیگ

    اتنے دنوں کے بعد میں آپ کے بلاگ پر آسکی اورہمیشہ کی طرح شوق سے آپ کا لکھاپڑھا تو کچھ تشنگی سی لگی بات ادوری جو چھوڑ دیے ہیں آپ ۔۔اب میں پوچھ رہی ہوں بھائی یہ ہی سوچ کر بات مکمل کردیجئے گا ۔ اللہ خوش رکھے آپ کو سدا

  4. سعود

    اب بتا دیجیے کیسے بنائی اور لگائی دستی آپ نے۔ ہمارے ہاں ضرورت پڑتی ہے۔

  5. جواد احمد خان

    جدید کاریگروں کے پیٹ بھرے ہوئے ہیں اور عزائم بلند ہیں۔ وہ چھوٹی موٹی چیزوں میں ہاتھ نہیں ڈالتے۔یہ ہمارے دور کی کاروباری حکمت عملی ہے کہ جس کام میں پیسہ زیادہ نا ملے اس میں ہاتھ نا ڈالو۔

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بہن کوثر بیگ صاحبہ ۔ السلام علیکم
    ایک بات تو ثابت ہوئی کہ آپ اُسی دور کی پروردہ ہیں جس کا میں پروردہ ہوں ۔ اسی لئے آپ نے ادھوری بات پکڑ لی ۔ بات مکمل کرنے کے بھی میں نے 2 حصے بنائے ہیں ۔ ایک کیلئے آپ کو کچھ دن انتظار کی زحمت گوارا کرنا پڑے گی ۔ دوسرا حصہ بتانے کیلئے میں نے لکھ دیا تھا کہ پوچھنے پر بتاؤں گا اور گمان غالب ہے کہ آپ کا اشارہ اسی طرف ہے ۔ ۔چمچے کیلئے میں نے اپنے کباڑ خانے میں جستجو کی تو گلاس (انگریزی میں چیری) کا ڈبہ مل گیا اس کی ایک طرف کی چفتی اتاری اور دستی کی شکل کی کاٹی ۔ پھر ریتی سے رگڑ کر گولائی بمطابق پہلی چفتی پیدا کی اور چمچے کی دستی کے مطابق 2 سوراخ کر لئے ۔ دستی میں لگی کیلیں جو اگے سے چپٹی تھیں انہیں ریتی سے رگڑ کر باریک کیا اور پھر ہتھوڑی سے دوسری طرف باہر نکال دیا ۔ اپنے کباڑ خانے سے 2 چھوٹے چھوٹے قابلے مع ڈھبریاں تلاش کئے اور کیل جو اب ضائع ہو چکے تھے ان کی جگہ ڈال کر کس دیا ۔
    دیگچی کی دستی میں 2 قابلے لگے تھے جن کی ڈھبریاں دستی میں پیوست تھیں ۔ ان قابلوں کو ایک چھوٹی سی آری کے ساتھ کاٹ کر نکال دیا پھر اپنے کباڑ خانے سے 2 کھڑپینچے تلاش کئے ۔ دستی میں 2 سوراخ کھڑپینچوں کی موٹئی سے کم موٹائی کے کئے اور دستی دیگچی کے ساتھ رکھ کر کھڑپینچے کس دیئے

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    سعود صاحب
    آپ کے سوال کا جواب اُپر کوثر بیگ صاحبہ کے جواب میں لکھ دیا ہے
    کیا آپ اسلام آباد میں رہائش رکھتے ہیں کہیں جی 9 میں ؟ یا آپ سعد صاحب ہیں ؟

  8. ارتقاءِ حيات

    ویسے ہم تو کچھ جگاڑو قسم کے ہیں
    ان ایسے چمچے یا کیتلیوں پر ایسا کوئی کام نکل آئے تو ہم کپڑا لپیٹ دیا کرتے ہیں
    گھر والے سمجھ ہی نہین پاتے کہ کوئی مسئلہ ہوا ہے
    ویسے یہ کراچی ہے یہاں ہر کام ہو سکتا ہے بس قیمت دینا ضروری ہے
    یہاں تو اکثر مرمت کرنے والے جمعہ بازاروں یا اب تو گھروں کے باہر آوازیں لگاتے پھرتے ہیں

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ام تحریم صاحبہ
    میں اسلام آباد میں رہتا ہوں جدید اور بہت پڑھے لکھے لوگوں کے شہر میں ۔ آپ نے مجھے بچپن اور نوجوانی کا زمانہ یاد کرا دیا جب ہم راولپنڈی شہر میں رہتے تھے ۔ محلوں میں خوانچے والے اور کاریگر آوازیں لگاتے تھے بہت سے کام گھر بیٹھے ہی ہو جاتے تھے ۔ لیکن بی بی جی ۔ میں نے مُفت کام تو نہیں کروانا تھا

  10. سعود

    جی محترم
    میرا نام سعود ہی ہے اور ضلع ساہیوال میں رہائش ہے۔

  11. افتخار اجمل بھوپال Post author

    سعود صاحب
    میں صرف پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا ۔ میرا حافظہ مجروح ہو چکا ہے اسلئے یاد نہیں آ رہا تھا ۔ دماغ کے کسی خۃلیئے سے پیغام آ رہا تھا کہ میں آپ کے نام سے واقف ہوں لیکن سمجھ میں نہیں آ رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.