چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ سلام

ہم لوگ بروز جمعہ 20 اپریل 2012ء کو لاہور گئے اور ارادہ 23 اپریل کو واپسی کا تھا لیکن اللہ کو ایسا منظور نہ ہوا اور ہم 26 اپریل کو واپس آ سکے جس کی وجہ میں بعد میں لکھوں گا پہلے ذکر اُن 2 خطوط کا جو دیکھنے میں شاید چھوٹی چھوٹی باتوں میں آئیں لیکن ہیں بہت اہم باتیں جن کا انسان کے عمل اور کردار سے تعلق ہے مگر اسے بدقسمتی کے سوا کیا کہا جا سکتا ہے کہ ہم لوگ ان کرنے میں نہایت چھوٹی باتوں پر عمل نہیں کرتے جبکہ ان پر عمل کرنے والے اعلٰی درجہ پاتے ہیں

میں نے لاہور گلبرگ مین مارکیٹ کے قریب ایک درزی کی دکان پر یہ اشتہار نما پیغام چسپاں دیکھا تو مجھے اپنا لڑکپن اور نوجوانی کا زمانہ یاد آ گیا جب میں اپنے ساتھیوں کی تصحیح کیا کرتا تھا ۔ میں نے صاحبِ دکان سے اجازت لے کر اس کی تصویر بنائی کہ قارئین کی خدمت میں پیش کر سکوں

دوسرا خط اِن شاء اللہ جلد آئیندہ فی الحال لاہور میں رُکنے کی وجہ

بڑھائی اس میں نہیں کہ آدمی اپنی گاڑی سب سے آگے لے جائے بلکہ اس میں ہے کہ گاڑی اصول یا قانون کے مطابق چلائے ۔ روزانہ سڑکوں پر ٹریفک کے حادثات ہوتے ہیں جن میں مالی نقصان کے ساتھ قیمتی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں لیکن گاڑی چلانے والے اکثر لوگ پھر بھی گاڑی چلانے کے اصول و قوانین کی کھُلے عام خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ 23 اپریل کو لاہور میں ہم ڈی ایچ اے سے واپڈا ٹاؤن کی طرف جا رہے تھے جہاں دوپہر کا کھانا کھا کر ہم نے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونا تھا ۔ پیکو روڈ دوہری اور کشادہ سڑک ہے ۔ ایک چوراہا آیا جہاں ایک دوہری اور کشادہ سڑک پیکو روڈ کو کاٹ رہی تھی ۔ رفتار کم کر کے دونوں اطراف جائزہ لے کر چوراہے میں داخل ہوئے ۔ داہنے بائیں اور سامنے کوئی گاڑی نہ تھی ۔ چوراہے کو آدھا عبور کر چکے تھے کہ سامنے سے ایک تیز رفتار سوزوکی پِک اَپ اچانک نمودار ہوئی اور داہنی طرف مُڑ کر ہمارے سامنے سے گذرنے کی کوشش کی ۔ فوراً بریک لگا کر گاڑی کو داہنی طرف موڑنے کے باوجود ہماری گاڑی کا سامنے کا بایاں حصہ سوزوکی پِک اَپ سے ٹکرا گیا ۔ گاڑی کی باڈی کا نقصان تو ہوا مگر چلنے کے قابل تھی جبکہ سوزوکی پِک اَپ چلنے کے قابل نہ رہی ۔ اللہ نے بڑا کرم کیا کہ کسی آدمی کو کوئی جسمانی نقصان نہ ہوا ۔ دوپہر کا کھانا کھا کر گاڑی ورکشاپ میں دی جو درست ہو کر 26 اپریل کی دوپہر کو ملی اور ہم اسلام آباد روانہ ہوئے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ سلام

  1. ﺳﻌﻴﺪ

    ﺍﺱ ﻣﻴﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺟﻮ ﺻﺤﻴﺢ ﻃﺮﻳﻘﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﻭﮨﯽ ﺻﺤﻴﺢ ﻧﮩﻴﮟ…ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻟﻴﺎ ﮔﻴﺎ ﮨﮯ
    ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﮑﻢ

  2. نعمان

    چلیں الله کا شکر ہے کے آپ اور اہل خانہ سلامت رہے …

    الله رب العزت آپکو عمر خضر سے نوازے … آمین …

  3. احمد عرفان شفقت

    یہ پرچہ میں نے بھی کہیں پڑھا تھا لیکن میں یہ سوچتا ہوں کہ جو چار عدد غلط سلام لکھے ہیں بمعہ ترجمہ آخر یہ کس زبان کے الفاظ ہیں؟ اصل الفاظ ہیں بھی یا کچھ اختراعی الفاظ کو تخیل کی مدد سے کچھ ترجمہ دے دیا گیا ہے۔ اور اوپر سعید نے جو بات لکھی ہے وہ بھی قابل غور ہے۔
    باقی گاڑی بہت معصوم اور کیوٹ ہے دیکھنے میں۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    احمد عرفان شفقت صاحب
    سعید صاحب تو صاحبِ علم ہیں ۔ آپ کا شک بھی کافی حد تک درست ہے ۔ متذکرہ خط کا عکس شائع کرنے کا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ آج کی دنیا میں غلط رواج پاتا ہے اور درست کو کم کم ہی مانا جاتا ہے

  5. ارتقاءِ حيات

    سلام ہی کیا زندگی کہ ہر معاملے میں ہم اتنی چھوٹی چھوٹی غلطیاں کرتے ہیں کہ جس کی حد نہیں
    اور اگر بچے بڑوں کو ٹوک دیں تو اسے تصحیح کے بجائے بے عزتی سمجھ لیا جاتا ہے

  6. ام عروبہ

    السلام علیکم
    افتخار بھائ اللہ آپ کو لوگوں کی اصلاح کے لئے کی گئ کوششوں کا اجرعظیم عطا کرے آمین- اور ہم سب کو ان پر عمل کی توفیق دے آمین-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.