دو ٹوٹکے

صلاح الدین ایوبی نے کیا خوب کہا تھا

۔”اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینا ہو تو اس قوم میں فحاشی پھیلا دو“۔

میری بھانجی جو لاہور کے علاقہ گُلبرگ میں رہتی ہے اُس نے کتاب چہرہ (Face Book) پر یہ کتبہ لگایا ہے

This entry was posted in روز و شب, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “دو ٹوٹکے

  1. وسیم رانا

    ۔”اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینا ہو تو اس قوم میں فحاشی پھیلا دو“۔
    انکل جی انگریجوں میں تو فحاشی اپنی انتہا پر ہے،مگر وہ تو مزید ترقی کر رہے ہیں۔

  2. ماموں

    حیرت ہے کہ صلاح الدین ایوبی اسی بات کر سکتا ہے
    جب کہ شاید یہ بات اس طرح ہو” کہ جس قوم میں فحاشی پھیل جاے اس کو جنگ کے بعیر ہی ہارایا جاسکتا ہے’

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    وسیم رانا صاحب
    گویا آپ کے مطابق صلاح الدین ایوبی نے غلط کہا تھا
    ویسے جس ترقی کی بات آپ کر رہے ہیں وہ انسانیت کی ترقی نہیں اجاراداری ہے ۔ رہی بات سائنسی ترقی کی تو زیادہ اور آسانی سے قتلِ عام یا پھر خودکُشی کرنے کی آسانی ہو گئی ہے ۔ جسے غیرترقی یافتہ دور کہا جاتا ہے اُس زمانے میں اپنے علاقے یا گھر میں انسان محفوظ تھا

  4. ڈاکٹر جواد احمد خان

    بہت عمدہ قول ہے صلاح الدین ایوبی کا ۔۔۔۔
    اس قول کی حقانیت اگر دیکھنی ہو تو افغانستان سے آنے والی خبروں پر نظر رکھیے۔ فحاشی بزدلی اور جنگ سے نفرت پیدا کرتی ہے اور قوموں کو اپنے دفاع میں لڑمرنے کے جذبے سے محروم کر دیتی ہے۔
    آج افغانستان میں امریکیوں کے لیے ڈائپرز منگائے جا رہے ہیں کہ دوران جنگ انہیں اپنی بکتر بند گاڑیوں سے نکلنا نہیں پڑے۔ ہر چوتھا سپاہی نفسیاتی مریض بن جاتا ہے محض جنگ اور اپنی موت کے خوف سے۔
    پھر جنگ اور دفاع کو ترقی سے نتھی نہیں کرنا چاہیے یہ دو الگ چیزیں ہیں۔

  5. انکل ٹام

    اجم چاچا کیا آپ صلاح الدین رحمۃ اللہ علیہ کے اس قول کی کوی سند ڈھونڈ سکتے ہیں ؟؟ میں پچھلے دن مضمون پڑھ رہا تھا کہ بہت سے اقوال جو ہیں وہ بعد کے گھڑے ہوئے ہیں ۔

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    چچا ٹام صاحب
    صلاح الدین ایوبی کا نہ سہی قول تو درست ہے ۔ ویسے لوگ تو اپنے پاس سے بات گھڑ کے اس کے آگے القرآن لکھ دیتے ہیں جیسے شادی کے دعوت ناموں پر لکھا ہوتا ہے “رشتے آسمان پر بنتے ہیں اور زمین جوڑے جاتے ہیں”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.