معيشت کا سفر کِدھر کو ؟

حکمرانوں کے دعوے ديکھے جائيں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا ملک دنيا کا سب سے زيادہ ترقی کی راہ پر چلنے والا مُلک ہے ۔ ماہرين معاشيات کہتے ہيں کہ کسی مُلک کی معيشت اور ترقی کی دليل يا مظہر اُس کے سکے [Currency] کی قدر ہوتی ہے ۔

اب جو حال ہے وہ تو سب جانتے ہيں ۔ ماضی کا ميرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ 1954ء ميں ميری پھوپھو صاحبہ حج کرنے گئيں تو وہ پاکستانی روپے لے کر گئی تھيں ۔ واپس آ کر اُنہوں نے بتايا تھا کہ سعودی عرب ميں 100 پاکستانی روپے کے 125 سعودی ريال ملتے تھے ۔ ميں 1967ء ميں مغربی جرمنی ميں تھا ۔ ميں نے پاکستانی 100 روپے ڈريسنر بنک ميں جا کر ديئے تو مجھے پونے 85 جرمن مارک ملے تھے۔ ان دنوں ايک جرمن مارک 60 روپے سوا 60 روپے کا ہے

ميں نے محنت اور وقت لگا کر مندرجہ ذيل نقشہ تيار کيا ہے جس ميں 1947ء سے 2009ء تک دکھايا ہے کہ مختلف سالوں ميں پاکستانی روپے اور بھارتی روپے کی قدر ايک امريکی ڈالر کے مقابلے ميں کيا تھی ۔ اور پاکستان ميں مختلف حکمرانوں کے تحت پاکستانی روپے کی حالت کيا رہی ۔ يہ نقشہ ہمارے مُلک کی معاشی حالت کا واضح بيان ہے
اس پر ذرا غور کيجئے اور ديکھيئے کہ 1947ء سے 1954ء تک يعنی 8 سال کوئی تبديلی نہ ہوئی
پھر 2 سالوں ميں روپے کی قيمت کم ہوئی يا امريکی ڈالر کی قيمت بڑھی
1957ء سے 1971ء تک يعنی 16 سال پھر کوئی تبديلی نہ ہوئی
1972ء اور 1973ء ميں حکومتِ وقت نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پاکستانی روپے کی قيمت اتنی زيادہ گرا دی کہ اگر دسمبر 1971ء ميں پاکستانی روپيہ کی قيمت 100 پيسے تھی تو وہ 48 پيسے رہ گئی تھی ۔ اسی بنياد پر ديکھا جائے تو دسمبر 1971ء کے مقابلے ميں اب اُس روپيہ کی قيمت ساڑھے 5 پيسے سے بھی کم ہے

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1947 ۔ لياقت علی خان ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085
1948 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085
1949 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.6719
1950 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1951 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

1952 خواجہ ناظم الدين ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

1953محمد علی بوگرہ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1954 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.3085 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ 4.7619

1955چوہدری محمد علی 3.9141 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1956 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0.85 ۔ ۔ ۔ 21.66 ۔ ۔ ۔ 43.93 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

1957 ۔ فيروز خان نون ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1958 محمد ايوب خان ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1959 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1960 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1961 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1962 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1963 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1964 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1965 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619
1966 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 6.0504
1967 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000
1968 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000

1969 ۔ محمد يحیٰ خان 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000
1970 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5000
1971 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 4.7619 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.4918

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1972 ذوالفقارعلی بھٹو 7.4955 ۔ ۔ ۔ 2.73 ۔ ۔ ۔ ۔ 57.41 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.5815
1973 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9853 ۔ ۔ ۔ 2.49 ۔ ۔ ۔ ۔ 33.22 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.7350
1974 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ منفی 0.09 ۔ منفی 0.85 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.0977
1975 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.3502
1976 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 107.90 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.9598
ذولفقار علی بھٹو کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 19.62 فیصد

1977 محمد ضياء الحق9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.7371
1978 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.1887
1979 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.1245
1980 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 7.8610
1981 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.9000 ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 0 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 8.6372
1982 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 11.7917 ۔ ۔۔ ۔1.89 ۔ ۔ ۔ ۔ 19.11 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 9.4508
1983 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 13.1131 ۔ ۔ ۔ ۔ 1.32 ۔ ۔ ۔ ۔ 11.21 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 10.0955
1984 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 14.0273 ۔ ۔ ۔0.91 ۔ ۔ ۔ ۔ 6.97 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 11.3144
1985 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 15.9267 ۔ ۔ ۔1.90 ۔ ۔ ۔ ۔ 13.54 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 12.3546
1986 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 16.6335 ۔ ۔ 0.71 ۔ ۔ ۔ ۔ 4.44 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 12.6117
1987 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 17.3983 ۔ ۔ 0.76 ۔ ۔ ۔ ۔ 4.60 ۔ ۔ ۔ 75.74 ۔ ۔ ۔ ۔ 12.9590
محمد ضياء الحق کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 6.89 فیصد

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1988 ۔ ۔ بينظير بھٹو ۔ ۔ 17.9923 ۔ ۔ 0.59 ۔ ۔ ۔ ۔ 3.41 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 13.8760
1989 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 20.5054 ۔ ۔ 2.51 ۔ ۔ ۔ ۔ 13.97 ۔ ۔ 17.86 ۔ ۔ ۔ ۔ 16.1987
بينظير بھٹو کے پہلے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی۔ 8.93 فیصد

1990 محمد نواز شريف 21.7060 ۔ ۔ ۔ 1.20 ۔ ۔ ۔ ۔ 5.86 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 17.4927
1991 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 23.7561 ۔ ۔ ۔ 2.05 ۔ ۔ ۔ ۔ 9.45 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 22.2965
1992 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 25.0787 ۔ ۔ ۔ 1.32 ۔ ۔ ۔ ۔ 5.57 ۔ ۔ ۔ 22.30 ۔ ۔ ۔ ۔ 25.9012
محمد نواز شريف کے پہلے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 8.92 فیصد

1993 ۔ ۔ بينظير بھٹو ۔ ۔ 28.0098۔ ۔ ۔ 2.93 ۔ ۔ ۔ ۔ 11.69 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 30.3544
1994 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 30.5953 ۔ ۔ 2.56 ۔ ۔ ۔ ۔ 9.12 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 31.3737
1995 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 31.5990 ۔ ۔ ۔ 1.03 ۔ ۔ ۔ ۔ 3.38 ۔ ۔ ۔ ۔ 26.00 ۔ ۔ ۔ ۔ 32.3632
بينظير بھٹو کے دوسرے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 8.67 فیصد

1996 ۔ محمد نواز شريف 35.4198 ۔ ۔ ۔ 3.82 ۔ ۔ ۔ ۔ 12.09 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 35.4198
1997 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41.0634 ۔ ۔ 5.64 ۔ ۔ ۔ ۔ 15.93 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 36.2879
1998 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41.2050 ۔ ۔ 0.14 ۔ ۔ ۔ ۔ 0.34 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 30.40 ۔۔ ۔ ۔ ۔ 41.2050
محمد نواز شريف کے دوسرے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 8.68 فیصد

مالی سال ۔ حکمران ۔ پاکستانی روپے ۔ ۔ تبديلی ۔ ۔ ۔ فيصد تبديلی ۔ ۔ بھارتی روپے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سال ميں ۔ دورميں
1999 ۔ ۔ پرويز مشرّف ۔ ۔ ۔ 49.3596 ۔ ۔ 8.16 ۔ ۔ ۔ 19.80 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 43.0535
2000 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 53.5197 ۔ ۔ 4.16 ۔ ۔ ۔۔ 8.43 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 44.9069
2001 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 61.8781۔ ۔ ۔ 8.36 ۔ ۔ ۔ 15.62 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 47.1821
2002 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 59.7461 ۔ ۔ 12.56۔ ۔ ۔ 26.63 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 48.6263
2003 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 57.7507 ۔ منفی 2.00 ۔ منفی3.34 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 46.5647
2004 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 58.2459 ۔ ۔ ۔ 0.50۔ ۔ ۔ ۔ 0.86 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 45.3048
2005 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 59.5167 ۔ ۔ ۔ 1.27 ۔ ۔ ۔ ۔ 2.18 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 44.0863
2006 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 60.2638 ۔ ۔ 0.75۔ ۔ ۔۔ ۔ 1.26 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 45.2935
2007 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 60.7378 ۔ ۔ 0.47۔ ۔ ۔ ۔ 0.93 ۔ ۔ ۔ ۔ 47.40 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 41.2739
پرويز مشرف کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 5.93 فیصد

2008 يوسف رضا گيلانی69.6486 ۔ ۔ 8.91 ۔ ۔ ۔ ۔ 14.67 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 43.2393
2009 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 81.6813 ۔ ۔ 12.03۔ ۔ ۔ ۔ 17.28 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 48.3688
2010 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 85.9500 ۔ ۔ 4.27۔ ۔ ۔ ۔ 5.23 ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 46.5791
2011 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 89.0000 ۔ ۔ ۔ 3.05۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 3.55 ۔ ۔ ۔ 46.53 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 50.1000
يوسف رضا گيلانی کے دور ميں اوسط سالانہ تبديلی ۔ 11.63 فیصد

© 2009 by Prof. Werner Antweiler, University of British Columbia. Sources: IMF, World Bank, OECD, Own

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “معيشت کا سفر کِدھر کو ؟

  1. یاسر خوامخواہ جاپانی

    میرے خیال ابھی بھی انڈیا کی نسبت پاکستانی روپیہ اتنا نہیں گرا،
    مزید گرے بھی تو کوئی حیرت نہیں ہو گی۔
    بالکہ حیرت ہو رہی ہے کہ انڈیا کی معشیت کے مقابلے میں ابھی تک پاکستانی روپیہ کچھ کچھ بہتر کیوں ہے

  2. افتخار راجہ

    جناب بہت محنت کی آپ نے اور بہت مناسب تجزیہ پیش کیا، میرا تو پہلے بھی یہی خیال تھا اور اب مذید پختہ ہوگیا ہے کہ یہ بھٹو خاندان واقعی پاکستان کی بربادی کے راستہ پر چلتا ہے چاہے وہ میر بھٹو ہوں مو جوناگڑھ ریاست کو ڈبوچکے، یا ذولفقار بھٹو جو مشرقی پاکستان کو ڈبو چکے، بے نظیر بھٹو جس نے انڈیا میں سکھوں کی پروان چڑھی ہوئی تحریک کو ڈبو دیا، یا پھر ذرداری بھٹو یا دفاع کو ٹوڑنے کے چکر میں ہے، ہمیشہ ایک ہی انکا ہتھیار رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ کردو اور عوام کو نعرے کھلاؤ، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر یہ سب کچھ چھین لو کہ لوگ سڑکوں پر آجائیں اور جب لوگ سڑکوں پر آتے ہیں تو کچھ بھی نہیں بچتا، تاریخ شاہد ہے۔

    ایک تائیدی یاداشت ضرور شئر کروں گا کہ کالج کے زمانہ میں ہمیں میڈیکل اور ہومیوپیتھی سے متعلقہ کتب انڈیا کی سستی پڑتی تھیں، انکی قیمت پہلے ہی کم ہوتی اور پھر چھپی ہوئی قیمت پر بھی رعایت ہوتی کہ انڈین روپئے کی قدر کم تھی، اب ۔ ۔ ۔

  3. عدنان شاہد

    بہت محنت سے لکھا گیا ایک شاندار آرٹیکل ہے۔
    اس بات کی خوشی ہوئی کہ پاکستانی روپیہ انڈیا سے کچھ بہتر ہے۔
    باقی ان حکمرانوں کی ہوس تو موت کے بعد ہی ختم ہوگی

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عدنان شاہد صاحب
    ايک امريکی ڈالر کے آج 89 پاکستانی روپے جبکہ بھارتی 51 روپے 60 پيسے مِل رہے ہيں يعنی 100 بھارتی روپے 172 پاکستانی روپے کے برابر ہوئے تو پاکستانی روپيہ بہتر کيسے ہوا ؟

  5. فیصل

    میں معاشیات کا ماہر تو کیا باقاعدہ طالبعلم بھی نہیں ہوں لیکن کچھ باتیں اپنے ناقص اور محدود علم کی روشنی میں ضرور کہنا چاہتا ہوں۔
    پہلی بات تو یہ کہ ضروری نہیں کہ کسی ملک کی معیشت اسکے روپے کی قدر سے منعکس ہوتی ہو۔ ایک آئڈیل، بین القوامی منڈی میں تو ایسا ہی ہونا چاہئے لیکن دنیا کی سب منڈیاں چاہے قومی ہوں یا بین الاقوامی، آئڈیل نہیں ہیں۔ نوکلاسیکی معاشیات کی بہترین مثال امریکہ کی تھی لیکن مختلف بیل آوٹ بیکجز کے بعد یہ بھانڈہ بھی پھوٹ گیا ہے۔ ہر ملک کی حکومت کم یا زیادہ منڈی کو ریگولیٹ کر رہی ہے اور یوں جامعات میں پڑھایا جانے والا علم المعاشیات صرف مفروضوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، یا یوں کہیں کہ یہ بات زیادہ کھل کر سامنے آ گئی ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق آج تک شاید آزاد منڈی کسی بھی ملک یا خظے میں وجود میں نہیں رہی۔
    اسی سلسلے میں ایک حالیہ بلکہ جاری مثال چین کی ہے جس پر امریکہ اور یورپی یونین کا بے تحاشہ دباؤ ہے کہ وہ اپنی کرنسی کی قدر میں اضافہ کرے لیکن چین اس سے انکاری ہے کیونکہ اس سے چین کی برآمدات یعنی ملک سے باہر جانی والی اشیا عالمی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی۔
    یوں کرنسی کی قدر کا مسئلہ صرف تکنیکی نہیں سیاسی بھی ہو جاتا ہے۔
    پاکستان کے کیس میں کرنی کی قدر ملک کے قیام کے وقت سے ہی بلند رکھی گئی حالانکہ اس وقت ملک کی برآمدات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ اسکی وجہ ایک طرف تو حکومتی پالیسی تھی کہ صنعتوں کی ترقی کیلئے مشینری اور خام مال باہر سے منگوایا جائے تو سستا پڑے۔ دوسری طرف شاید صنعت کاروں کا دباؤ بھی تھا۔ وہ کم روپیہ حکومت کو ادا کرتے تھے اور نئی صنعتیں لگا رہے تھے۔ نقصان زرعی شعبے کا ہو رہا تھا جسکو یہ فرق اپنی آمدن سے پاٹنا پڑ رہا تھا۔ بہرحال پھر وقت آیا جب کرنسی کی قدر کم کر دی گئی۔ اسکی کئی وجوہات یو سکتی ہیں۔
    پہلی تو یہ کہ کچھ انڈسٹری لگ جانے کی صورت میں جب اس پیداوار کو بر آمد کرنے کا وقت آیا تو روپے کی زیادہ قدر مانع آ گئی اور یوں وہی پالیسی خود صنعت کار کیلئے نقصان دہ ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد اس طبقے نے پالیسی بدلنے کی کوششیں کیں۔
    دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ زرعی طبقے بالخصوص بڑے زمیندار یا فیوڈل کی رسائی پالیسی ساز اداروں تک ہونے لگی اور یوں اس ظبقے نے اندسٹری کو دی جانے والی سبسڈی، جو کہ انکو بھرنا پڑ رہی تھی، کا خاتمہ کروا دیا۔
    ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بنگلہ دیش کے بننے سے پاکستان ایک بڑے حصے کی صنعت اور اسے سے متعلقہ برآمدات سے محروم ہو گیا اور معیشت مختلف قسم کی دی جانے والی سبسڈیز کا بوجھ نہ برداشت کر پائی اور یوں روپے کی قیمت کو حقیقت پسندانہ سطح تک لانا پڑا۔
    بہرحال ان میں سے ہر وجہ پر ریسرچ ہو سکتی ہے اور شاید ہو چکی ہو یا ہو رہی ہو، مجھے اسکا زیادہ علم نہیں کہ یہ میری فیلڈ نہیں۔
    آخر میں یہ گذارش کہ بات شاید اتنی سادہ نہیں جتنی نظر آتی ہے، خصوصا افتخار راجہ صاحب سے گذارش کہ وہ کوئی بھی رائے قائم کرنے سے پہلے متعلقہ لٹریچر ضرور دیکھ لیں، اجکل کافی مواد انٹرنیٹ پر میسر ہے، صرف جسجتو کی لگن ہونی چاہیے۔ :lol:

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فيصل صاحب
    آپ کی معاشيات ميں دلچسپی سے ميری حوصلہ افزائی ہوئی ۔ يہ تو درست ہے کہ معاشی حالت کا انحصار صرف ملکی کرنسی کی قدر پر نہيں ہوتا ۔ ميں بہت پہلے معيشت کو دوسرے ميزانوں پر پرکھ چکا ہوں ۔ ليکن کرنسی کی قدر بھی کسی مُلک کی معاشی حالت کا واضح اشارہ ديتی ہے ۔ ميں کہاں سے شروع کروں پچھلے 40 سال ميں اس مُلک کا ہر ادارہ تباہ کر ديا گيا ہے اور اس تباہی کا پورے شد و مد کے ساتھ 1972ء ميں آغاز ہوا تھا
    جس زمانہ ميں ميں انجنيئرنگ کالج لاہور ميں پڑھتا تھا مکينيکل انجيئرنگ پڑھنے والوں کو انڈسٹريل اکنامکس پڑھائی جاتی تھی اور ساتھ مُلک کی معاشی حالت کا مطالعہ بھی ۔ شايد اسی لئے ميری نظر ہميشہ مُلکی معيشت پر رہی
    ميں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ يہ تاءثر درست نہيں کہ شروع ہی سے پاکستانی کرنسی کی سطح بلند رکھی گئی تھی ۔ شروع ميں کرنسی آزاد تھی البتہ چند ممالک کے ساتھ کرنسی کی قيمت کا معاہدہ تھا مثال کے طور پر سرکاری طور پر ايک پاکستانی روپيہ ايک سعودی ريال کے برابر تھا ليکن لوگ پاکستانی کرنسی سعودی عرب لے کر جاتے تھے اور وہاں 100 پاکستانی روپے کا 125 سعودی ريال ملتا تھا ۔ يہی حال بھارتی روپے کا تھا
    کرنسی کی قدر کا انحصار مُلک کے اثاثوں پر ہوتا ہے اور اثاثوں ميں کمی بيشی کا انحصار برآمدات اور درآمدات کے فرق پر ہوتا ہے ۔ درآمدات سے برآمدات جتنی زيادہ ہوں اثاثے اتنے ہی زيادہ بڑھتے رہتے ہيں ۔ 1960ء سے 1967 تک حکومت کی اچھی معاشی پاليسی کی وجہ سے برآمدات بڑھيں اور باہر سے آنے والا زرِ مبادلہ قانونی ذرائع سے آنا شروع ہوا تھا جو کہ پہلے ہُنڈی کا غلام تھا
    پاکستان کے پہلے 20 سال آزاد معيشت تھی ۔ لوگ پاکستانی روپيہ لے کر غير ممالک جاتے تھے اور انہيں کوئی دقت نہ ہوتی تھی ۔ اس کا مجھے ذاتی تجربہ بھی ہوا تھا ۔
    ذوالفقار علی بھٹو نے کچھ ساتھيوں کو بے تحاشہ فائدہ پہنچانے کيلئے روپے کی قدر ميں ضرورت سے بہت زيادہ کمی کر دی تھی ۔ کرنسی کو امريکی ڈالر سے منسلک بھی اسی وقت کيا گيا ۔ نواز شريف کی حکومت نے اس نکاح کو ختم کيا جس کے نتيجہ ميں روپے کی قيمت کم ہو کر اپنی اصليت پر آئی ۔ ابھی تک صورتِ حال وہی ہے مگر پيداوار اور برآمدات کم اور درآمدات زيادہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قيمت مسلسل گرتی جا رہی ہے ۔ پرويز مشرف کے دور ميں بازار سے ڈالر خريد کر اثاثے زيادہ دکھائے جاتے رہے ۔ اسلئے اُس دور ميں صورتِ حال مصنوعی طور پر بہتر نظر آتی ہے
    وڈيرے خواہ وہ صنعتکار تھے يا زميندار وہ ملکی معيشت پر اپنے مفاد کی خاطر بُرا اثر ضرور ڈالتے رہے ہيں مگر سب سے بُرا اثر چور بازاری اور قومی دولت کی لُوٹ مار کرنے والوں نے ڈالا ہے اور ڈال رہے ہيں
    يہ بھی خيال رہے کہ 1972ء سے 1977ء تک کوئی سبسڈی نہيں دی گئی البتہ تمام صنعتوں کو قوميا کر جيالوں اور لاڈلوں کے حوالے کرنے ک نتيج ميں بہت لوٹ مار ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی بنکوں سے چہيتوں نے کارخانے لگانے کيلئے قرضے لئے اور ہضم کر کے معاف کروا کئے ۔ ان دو وجوہات کی وجہ سے قومی معيشت کو بہت زيادہ نقصان ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.