اہم اعلانات

سُنيئے جنابِ والا
کيا کہتا ہے منادی والا
منادی سُنيئے غور سے
پھر بات کيجئے کسی اور سے

باوثوق ذرائع کی اطلاع ہے [يہ سياسی ذرائع نہيں بلکہ اصلی ہيں] کہ

پہلا اعلان ۔ منکہ مسمی افتخار اجمل بھوپال بروز منگل بتاريخ 15 نومبر رات ساڑھے آٹھ بجے اپنی دوسری يعنی داہنی آنکھ کی جراحی کيلئے آئی کلينک ميں نيک لوگوں کی دعاؤں کا منتطر ہو گا ۔ اللہ کرے سب کام بخير و خوبی انجام پائے ۔ جراحی کا عمل اُميد ہے رات گيارہ بجے تک مکمل ہو جائے گا ۔ اس کے بعد ايک ہفتہ تک فدوی کی کمپيوٹر سے چھٹی ہو گی

دوسرا اعلان ۔ کچھ بھتيجياں بھتيجے ميرے ساتھ گلہ کرتے رہتے ہيں کہ اُن کے ہاں ميرا بلاگ نہيں کھُلتا ۔ اُن کی خواہشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ميں نے ارادہ کيا ہے کہ موجودہ سرور کی جگہ دوسرے کسی ايسے سرور پر ڈومين خريد کروں جو پی ٹی سی ايل کا انٹرنيٹ استعمال کرنے والے بھی آسانی سے کھول سکيں ۔ يہ تبادلہ اگلے ماہ يعنی دسمبر 2011ء ميں کرنے کا ارادہ ہے ۔ اللہ کرے سب کام بخير و خوبی انجام پائے ۔ يہ کام ميری بيٹی اور بڑے بيٹے زکريا نے کرنا ہے جو کہ اس فن کے ماہر ہيں پھر بھی ہوسکتا ہے کہ اس تبادلے کے دوران کوئی فنی دشواری پيش آئے اور ميرا بلاگ چند دن نہ کھُل سکے ۔ اسلئے پيشگی اعلان کر ديا گئے ہے تا کہ سند رہے

This entry was posted in پيغام on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

14 thoughts on “اہم اعلانات

  1. علی

    خدا کرے کہ سب عمل بخیر و عافیت قرار پائے اور اللہ آپکو جلد از جلد صحت یاب کرے ، نہ صرف تمام بیماریوں سے نجات دلائے بلکہ لمبی عمر بھی عطا فرمائے۔آمین

  2. عمران اقبال

    اللہ آپ کو مکمل صحت یابی اور اچھی صحت عطا کرے۔۔۔ اور آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
    آپ جیسے بزرگ کا ہمارے درمیان ہونا ایک نعمت ہے۔۔۔ اور ہم اللہ کا بہت شکر ادا کرتے ہیں اس نعمت کا۔۔۔

  3. حجاب

    اللہ آپ کو صحت دے اور آپریشن کا عمل خیر سے تکمیل کو پہنچے آمین ۔۔

  4. رضی

    خدا کرے کہ سب عمل بخیر و عافیت قرار پائے اور اللہ آپکو جلد از جلد صحت یاب کرے

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    حجاب صاحبہ اور علی ۔ عمران اقبال ۔ وسيم بيگ ۔ ياسر ۔ شعيب اور دوست صاحبان
    نيک خواہشات کيلئے ميں آپ سب کا ممنون ہوں ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے

  6. درویش خُراسانی

    انکل اللہ تعالیٰ آپکا اپریشن بخیر و عافیت کامیاب بنا دئے اور اللہ تعالیٰٰ آپکو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔

    واقعی آپکے بلاگ کا پیج اکثر نہیں کھلتا تھا۔ ہم آپ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

  7. م بلال م

    اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت دے اور جراحی کا عمل خیر و عافیت سے گزرنے کے بعد کامیاب ہو۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر، مکمل صحت اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  8. شازل

    دیر سے پہنچا ہوں اللہ آپ کو صحت عطاکرے آمین
    اپنے ماہرین بیٹی اور بیٹے سے کہیں‌کہ آپ کے بلاگ کی نوک پلک بھی کبھی سنوار دیں۔

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شازل صاحب
    نيک خواہشات کا شکريہ ۔ اللہ کا شکر ہے ميرے بچے تابعدار ہيں ۔ بغير ميری اجازت کوئی کام نہيں کرتے ۔ ميں اپنے بلاگ کو اپنے سے زيادہ خوبصورت نہيں کرنا چاہتا ۔ پھر ميں کہاں جاؤں گا ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.