سچائی ؟ ؟ ؟

ديکھيئے قبل اس کے کہ ويب سائٹ سے ہٹا دی جائے

1۔ لبيا پر قابض موجودہ حکمرانوں کا دعوٰی کہ معمر قذافی مقابلے ميں مارا گيا ۔
2 ۔ اتحادی فوجوں کے ترجمان کا دعوٰی کہ ہم نے قافلے کو نشانہ بنايا تھا ۔ ہميں عِلم نہيں تھا کہ اس ميں قذافی بھی ہے

گو مندرجہ بالا دعوے متضاد ہيں نيچے ديئے ربط پر وِڈيو سے معلوم ہوتا کہ دونوں دعوے غلط بھی ہيں
http://gawker.com/5851757/gaddafis-last-moments-caught-on-video

ايک قيدی کو ہلاک کرنا دُنيا کے کس قانون يا کس اخلاقی معيار کے مطابق درست ہے ؟

معمر قذافی کی منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو نے گذشتہ روز عبوری کونسل کے اس بیان کو تو یکسر غلط ثابت کردیا ہے کہ یہ لوگ دوران لڑائی مارے گئے۔ معمر قذافی کی گرفتاری کے فورا بعد کی ویڈیو کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک امریکی ویب سائٹ نے اپ لوڈ کی ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح قذافی کو مارتے ہوئے لے جایا جا رہا ہے ۔ انہیں لاتیں اور گھونسے مارے جا رہے ہیں ۔ کچھ لوگ آوازیں بھی لگا رہے ہیں کہ جان سے نہ مارنا ۔ لیکن بالآخر قذافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

This entry was posted in روز و شب, سیاست, معاشرہ, منافقت on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “سچائی ؟ ؟ ؟

  1. Pingback: سچائی ؟ ؟ ؟ | Tea Break

  2. ڈاکٹر جواد احمد خان

    دنیا میں طاقت اور اختیار سے زیادہ خطرناک ، سفاک اور مہلک شے کوئی نہیں جو ایک نفسیاتی کج روی کو جنم دیتی ہے جسےخبط عظمت کہتے ہیں۔ جس میں مبتلا شخص نوشتہ دیوار پڑھنے سے محروم ہوجاتا اور اکثر اوقات بڑی بے رحمی سے قتل کردیا جاتا ہے۔

  3. عبد الجبار

    جناب قذافی صاحب کو جس انداز سے قتل کر دیا گیا وہ واقعی ہمارے لٕے سوگ منانے کی بات ہے قذافی کا قصو صرف اتنا تھا کہ وہ امریکی مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے اور ایک ایسا بنکنگ نظام رإج کرنے کو کوشاں تھے جو امریکی معیشت کے لٕے خطرہ تھا ۔
    اسی جرم کی بنا پراس مرد کو ناکردہ گناہوں کا الزام جھیلنا پڑا اور باالآخر اپنی جان کا نظرانہ دینا پڑا

  4. فکرپاکستان

    قذافی صاحب کی موت جس بھیانک انداز میں ہوئی ہے اس پر انسانیت کے ناطے افسوس ضرور کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ سچ بھی اپنی جگہ ہے کہ قذافی صآحب خود بھی اپنے ہی لاکھوں لوگوں کے قاتل تھے۔ مکافات عمل ہے یہ۔ انکی موت سے ہماری کچھہ مذہبی جماعتوں کو بہت تکلیف پہنچے گی کیوں کے قذافی صاحب اربوں روپے کی امداد دیا کرتے تھے ایسی مذہب فروش جماعتوں کو۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    فکرِ پاکستان صاحب
    معمر قذافی اپنے لاکھوں لوگوں کا قاتل تھا ؟ يہ لاکھوں کب اور کس جگہ قتل کئے گئے تھے ؟ کچھ تفصيل بتا ديجئے تاکہ سب کے عِلم ميں اضافہ ہو بالخصوص ميرے عِلم ميں
    اور يہ آپ کو کہاں سے عِلم ہوا کہ معمر قذافی پاکستان کی مذہبی جماعتوں کو مالی امداد ديتا تھا ؟ اگر آپ کا بيان درست مانا جائے تو يہ سمجھ ميں نہيں آتا کہ معمر قذافی کو مذہبی جماعتوں کے سرپرست ضياء الحق کے ساتھ کيا دُشمنی تھی ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.