ريمنڈ ڈيوس کون ہے ؟

ريمنڈ ڈيوس کے قاتل بننے کے بعد سے امريکی سفارتخانہ اور امريکی حکومت شور مچا رہے ہيں کہ ريمنڈ ڈيوس سفارتکار ہے جبکہ ريمنڈ ڈيوس کے قاتل بننے سے قبل امريکی سفارتخانے کی پاکستان کی وزارتِ خارجہ کو بھيجی گئی دستاويزات ريمنڈ ڈيوس کو سفارتکار ثابت نہيں کرتيں

امریکی سفارت خانے کی طرف سے ریمنڈ ڈیوس سے متعلق وزارت خارجہ کو فراہم کردہ دستاویز میں واضح طورپر غیرسفارتی شناختی کارڈ کے اجرا کی درخواست کی گئی تھی

20جنوری 2010ء کوامریکی سفارت خانے کی طرف سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی امریکی سفارت خانے میں ذمہ داری انتظامی اور تکنیکی سٹاف کی ہے

ريمنڈ ڈيوس 18 اکتوبر 2009ء کو پاکستان پہنچا اور امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہوا

پاکستان کی طرف سے ریمنڈ ڈیوس کو سرکاری ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے جس کی میعاد 14 جون 2010 ء تا 6 جون 2012ء ہے

دستاویزکے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سے 25 جنوری 2011ءکو وزارت خارجہ کو بھیجی جانے والی سفارت کاروں کی فہرست میں ریمنڈ ڈیوس کا نام شامل نہیں تھا

فہرست میں امریکی سفارت خانے کے شناختی کارڈ میں ریمنڈ ڈیوس کو ڈی او ڈی ۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کا کنٹریکٹر ظاہر کیا گیا ہے

اس سے پہلے ریمنڈ ڈیوس پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکار کے طور پر کام کرتا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری شدہ کارڈ میں اسے امریکی ڈپارٹمنٹ آف ویٹرن افیئرز [Department of Veteran Affairs] کا اہلکارظاہرکیاگیا تھا

بشکريہ ۔ جنگ اخبار

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

5 thoughts on “ريمنڈ ڈيوس کون ہے ؟

  1. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » ريمنڈ ڈيوس کون ہے ؟ -- Topsy.com

  2. محمد سعد

    مجھے اس سارے معاملے میں ایک نکتے کی سمجھ نہیں آ رہی۔ کیا سفارتکار کو واقعی اس بات کی چھٹی ہوتی ہے کہ وہ جب چاہے جس کو چاہے قتل کر دے؟ اگر ایسا ہے پھر تو امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کو بھی چھٹی ہوگی کہ وہ امریکیوں کو جب چاہیں مار ڈالیں۔۔؟ ہیں جی؟
    جدھر دیکھتا ہوں ہر کوئی اپنی بانسری بجا رہا ہے کہ یہ منحوس شخص سفارتکار ہے یا نہیں۔ مجھے اس بات کا جواب دینے کو کوئی بھی تیار نظر نہیں آتا کہ سفارتکار ہونے یا نہ ہونے سے قتل جیسے بڑے جرم کی سزا کا کیا تعلق۔ شاید یہاں مجھے جواب مل جائے۔۔۔ :-|

  3. Pingback: » ریمنڈ ڈیوس کون ہے؟ میرا پاکستان:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.