حکیم سعید کی دعا

میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter
” پچھلے 6 سال سے معاشرے کے کچھ بھیانک پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “حکیم سعید کی دعا

  1. ایم اے امین

    میری اس دعا کے ساتھ طویل عرصہ کی لگاوٹ ہے، کیونکہ مجھے ہمدرد میں کم و بیش آٹھ برس پڑھانے کا موقع ملا، اور یہ دعا وہاں بچے ہر جمعہ اسمبلی میں پڑھا کرتے تھے۔ جزاک اللہ آپ نے مجھےگزرا اچھا زمانہ یاد دلایا۔ آپ کی اجازت ہو تو میں اسے کاپی کر لوں ؟

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ايم اے امين صاحب
    ميری خوش قسمتی ہے کہ ميری اس حرکت کی وجہ سے آپ نے اچھا محسوس کيا ۔ عرصہ ہوا مجھے يہ نظم ہمدرد کے ايک شاگرد نے بھيجی تھی ۔ آپ بصد شوق نقل کيجئے ۔ ميں نے بھی تو نقل ہی کی ہے

  3. محمد طارق راحیل

    بہت خوب اجمل انکل
    آپ نے مجھے بھی بیتے دن یاد دلا دیئے
    ہمدرد اسکول کی ہر کاپی کے پیچھے یہ نطم لکھی ہوتی ہے
    اور میں دن میں کئی بار اس کو دہراتا رہتا تھا

    اب بھی اکثر یہ شعر دہرا لیتا ہوں یا دعا میں یہی دعا ضرور مانگتا ہوں

    عزت سے تو رہنا سکھا دے – جو سچ ہو وہ کہنا سکھا دے
    دنیا عقبی روشن کر دے – دل میں اپنی محبت بھردے

    کاش یہ ہر پاکستانی سیکھ جائے

  4. الف نظامی

    دعائے سعید
    از حکیم محمد سعید شہید
    رب اعلا ، رب اکبر
    علم کی دولت ہم کو عطا کر
    علم کو ہر سو عام کریں ہم
    روشن اپنا نام کریں ہم
    رب زدنی علما
    رب زدنی علما

    صحت سب سے اچھی دولت
    ہم کو ملے یہ سچی دولت
    نیک عمل کی رغبت دیدے
    پیارے نبی کی الفت دیدے
    رب زدنی علما
    رب زدنی علما

    عزت سے تو رہنا سکھا دے
    جو سچ ہو وہ کہنا سکھا دے
    دنیا عقبی روشن کر دے
    دل میں محبت اپنی بھر دے
    رب زدنی علما
    رب زدنی علما

    اپنے دین ایمان کا پرچم
    اونچا پاکستان کا پرچم
    اونچا پاکستان کا پرچم
    اونچا پاکستان کا پرچم
    رب زدنی علما
    رب زدنی علما

  5. لطف الا سلام

    مجھے حکیم سعید مرحوم کی حکمت سے کچھ شناسائی ہے لیکن ان کی ذات اور نظریات کے بارہ میں معلوم کرنے کی حسرت ہی رہی۔ کوئی ان کی تحاریر کا مجموعہ یا کتب دستیاب ہیں جو پڑھی جا سکیں؟ اگر آن لائن مل جائیں تو زیادہ آسانی ہو گی۔

  6. وھاج الدین احمد

    حکیم صاحب مرحوم سے مجھے بھی لگاءو ہے
    کہاں کہاں ان کی رسائ رہی
    فلورڈا میں ایک انٹرنیشنل اسلامک میڈیسن انسٹی چیوٹ ہے اس کی لائبریری حکیم سعید کے نام پہ ہے اس میں مرحوم کی اپنی جمع کی ہوئ کتابیں اور آرٹیکل بھی ہیں جو انھوں نے ڈونیٹ کیئے
    مجھے خود ھمدرد جانے کا اتفاق نہیں ہوا مگر ان کی دریا دل اور مشفقانہ شخصیت نے ہم بہت سے ڈاکٹروں کو دعوت دی تھی ہم نے انھیں ایک بار اپنی انٹرنیشنل کانفرنس میں بطور چیف گیسٹ مدعو بھی کیا تھا ان کی تقریر ہمارے لیئے بہت معنی خیز تھی اور اس طرح وہ اپنی بہت سی یادیں ھمارے لیئے چھوڑ گئے ہیں اللہ انھین کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے-آمین

  7. عطاء رفیع

    جس دینی ادارے میں بندہ زیرِ تعلیم ہے اس میں ایک عرصے سے صبح کی اسمبلی میں یہ دعا پڑھی جاتی ہے، مجھے اس کے حوالے کی تلاش تھی۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ دور کی کوڑی لائے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرآ

  8. حسنہ نورالعین

    اس نظم کا اگر حوالہ دے دیں تو میرے لیے بہت اچھا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.