چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ کامیاب زندگی

ایک دن صبح سویرے ہی ذہن میں آیا کہ کامیاب زندگی کا راز کیا ہے ؟ سارا دن اس سوال نے پریشان کئے رکھا ۔ رات ہوئی بستر پر دراز ہوا مگر سوال نے نیند کو بھگا دیا ۔ آنکھیں پھاڑے اپنے کمرے کا جائزہ لینے لگا ۔ کچھ دیر بعد کمرے کی ہر چیز بولتی محسوس ہوئی
چھت بولی ” ذاتیات کو چھوڑ اور میری طرح بلند ہو جا ”
پنکھا بولا “مزاج ہمیشہ ٹھنڈا رکھ”
گھڑی بولی “وقت کی قدر کو جان”
بلب بولا “اپنی روشنی سے اندھیروں کو دور کر”
کتاب بولی “مجھ سے دوستی پکی رکھ”
کیلنڈر نے کہا “ہر گذرتے دن سے سبق لے”
بٹوے نے کہا ” بُرے وقت کیلئے آج ہی بچا”
بستر نے کہا ” ہر نیا دن شروع کرنے سے پہلے مناسب آرام کر”
آئینے نے کہا ” کارگذاری کا مظہر بن”
دیوار نے کہا ” دوسروں کا بوجھ بانٹو”
کھڑکی نے کہا ” زاویہ نظر کشادہ رکھو”
دروازے نے کہا “راستہ پانے کیلئے زور لگاؤ”
فرش نے کہا ” انکساری اختیار کرو”

This entry was posted in روز و شب, سبق, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ کامیاب زندگی

  1. تانیہ رحمان

    کیا بات ہے ۔۔۔۔۔۔ اتنی خوب صورت باتیں ۔۔۔ دل نے کہا ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔۔۔ اور دماغ نے کہا اچھا سوچو ۔۔۔۔ ضمیر نے کہا ۔کوئی ایسا کام مت کرو کہ رات کو نیند نا آئے ۔ کسی کا حق نا مارو ۔۔۔ کسی پر ظلم کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لو کل آپ کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو سکتا ہے ۔۔اور کوئی ایسا کام مت کرو کہ اپنی نظروں مین گر جاو ۔۔۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    عطا محمد تبسم صاحب
    تشريف آوری کا شکريہ
    يہ ساری باتيں جو ميں نے بے جان چيزوں کے نام لگا دی ہيں دراصل دل کے کہنے پر ضمير ہی نے بتائی ہيں

  3. تانیہ رحمان

    افتخار جی گلستان کا مطلب ہے باغ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اردو اس میں پھول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو دونوں کو ملا کر اردو کے پھولوں سے بھرا ہوا باغ۔۔۔۔جس میںتانیہ رحمان بیٹھ کر اپنی ٹوٹی پھوٹی اردو میں پھولوں کی پتیوں پر کچھ نا کچھ لکھنے کی کوشش کرتی ہے ۔۔ جو بھی اس گلستان سے گزرتا ہے وہ ان پتوں پر جب نظر ڈالتا ہے ۔ کوئی اچھی بات پڑھنے کو ملتی ہے ۔۔۔ تو خوشی سے دوسرے پتے پر اپنا اظہار کر کے چلا جاتا ہے ۔۔۔۔مجھے اپنے اس گلستان سے بالکل اپنے گھر کی طرح محبت ہے ۔۔۔ جس کو میں اپنی زندگی میں اسی طرح چلانا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔ جس توجہ اور محنت سے اپنے گھر کو

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    تانيہ صاحبہ
    ہوا يہ کہ ميں نے اسے کھولا اور وہاں پڑھنے کو کچھ نہيں تھا ۔ ميں اپنا سا منہ لے کر واپس آ گيا ۔ پتہ نہيں کيا گڑ بڑ ہوئی ۔ آپ کا بلاگ ہے
    http://tanya.gulistaneurdu.org/
    آپ کے تبصرہ کے ساتھ لکھا آتا ہے
    gulistaneurdu.org
    جس سے ايک ٹمپليٹ کھلتی ہے

  5. Pingback: Tweets that mention چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ کامیاب زندگی: ایک دن صبح سویرے ہی ذہن میں آیا کہ کامیاب زندگی کا راز کیا ہے ؟ سارا دن اس سوال ... -- Topsy.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.