بلاگرز سے التماس

بلاگسپاٹ [Blogspot] استعمال کرنے والے بلاگرز [bloggers] بالخصوص اپنا ڈيرہ والے صاحب سے التماس ہے کہ تبصرہ کرنے کيلئے مندرجہ ذيل آپشن [option] فعال کر ديں
NAME / URL

چند ورڈپريس [Wordpress] کے بلاگز [blogs] ميں صرف ورڈپريس بلاگ والوں کو ہی تبصرہ کرنے کی اجازت ہے
ان سے بھی التماس ہے کہ دوسرے بلاگز والوں کو بھی تبصرہ کی سہولت مہياء کريں

This entry was posted in گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “بلاگرز سے التماس

  1. پاکستانی

    جی اجمل صاحب یہ سہولت فعال کر دی گئی ہے۔
    آپ کا بلاگ یہاں ڈیرہ غازی خان میں اوپن نہیں ہو رہا اس کی کیا وجہ ہے۔ اب بڑی مشکل سے ویب پراکسی کے زریعے اوپن کر کے تبصرہ کر رہا ہوں۔

  2. احمد عرفان شفقت

    بلاگسپا ٹ کے بلاگز پر تبصرہ کرنا ایک تو ویسے ہی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اوپر سے جب NAME / URLوالا آپشن بھی عدم دستیاب ہو تو طبیعت اور بھی مکدر ہوتی ہے۔
    آپ نے بہت اچھا کیا جو یہ بات یہاں کہہ دی۔

  3. احمد عرفان شفقت

    اپنا ڈیرہ پر اس وقت بھی تبصرہ پوسٹ نہیں کیا جا رہا۔ ورڈ ویریفیکیشن والا لفظ آدھا نظر آ رہا ہے اور وہ فیلڈ جس میں یہ لفظ لکھنا ہے اور تبصرہ سبمٹ کرنے کا بٹن، دونوں ہی اوجھل ہیں۔ میں نے فائر فاکس اور انٹرنیت ایکسپلورر دونوں میں کوشش کر دیکھی ہے۔ کچھ نہیں بنا۔
    میرے خیال میں تو تبصرہ نگاروں کی راہ میں یہ ورڈ ویریفیکیشن اور کیپچا جیسی خرافات حائل نہیں کرنی چاہییں۔ تبصرہ پوسٹ کرنا آسان تر رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی نا پسندیدہ تبصرہ کبھی آ ہی جائے تو اسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

  4. م بلال م

    پاکستانی بھائی اگر آپ پی ٹی سی ایل کا براڈبینڈ استعمال کر رہے ہیں تو پھر یہ پی ٹی سی ایل والوں کا مسئلہ ہے۔ جو میرے ساتھ بھی ہے۔ کئی بار بلاگ کھل جاتا ہے اور کئی بار مسئلہ کرتا ہے۔ اس بارے میں پہلے بھی چچا اجمل سے بات ہو چکی ہے۔ میں نے کئی بار پی ٹی سی ایل کو شکایت کی لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    منير احمد طاہر صاحب
    بہت شکريہ ۔
    ميرا بلاگ نہ کھُلنے کا ايک سبب تو وہ آئی ايس پيز ہيں جن کے سرور ابھی تک پرانی ٹيکنالوجی پر چل رہے ہيں ۔ ان ميں پی ٹی سی ايل بھی شامل ہے
    آپ نے جس پراکسی کے ذريعہ بلاگ کھول کر تبصرہ کيا وہ از راہِ کرم مجھے بھی بتا ديجئے تاکہ جو بھائی بہن ميرا بلاگ نہ کھلنے کی شکائت کرے اسے بتا ديا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.